کالج آف شریعہ کی بزم منہاج کے زیرانتظام مقابلہ جات کا انعقاد

Program Husn e Qirat uder Pazam e Minhaj

بزم منہاج اور بزم قادريه کے زیرانتظام 18 جنوری 2023ء کو مقابلہ حسن قراءت، مقابلہ سیرت کوئز اور اُردو مضمون نویسی کے مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ نے بھرپور شرکت کی اور مقابلہ میں حصہ لیا۔مقابلہ حسن قراءت میں حیدری گروپ سے ابو ہریرہ شاہ، مقابلہ سیرت کوئز میں عبد الرحمن انجم نے پہلی پہلی پوزیشنز حاصل کیں جبکہ اردو مضمون نویسی میں حیدری گروپ سے شاکر محمود نے میدان مار لیا۔

طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے مرکزی ڈپٹی کوآرڈینیٹر فہم دین پراجیکٹ منہاج القرآن محمد رضا طاہر، محمد طلحہ حسنات، اسامہ مجید الکریمی، حافظ محمد طیب، محمد نورالعین اور محمد عبداللہ نے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں جنرل سیکرٹری بزم امام جعفر الصادق محمد اویس، نائب صدر محمد منیب عارف، محمد مغیث احمد ور حامد مصطفیٰ عباسی نے بھی شرکت کی۔ علاوہ ازیں وقاص شفیع قاری، اکرام ربانی اور محترم قاری مدثر نے جیوری کے فرائض سرانجام دیے۔

خطاب کرتے ہوئے محمد رضا طاہر نے طلبہ کی ادبی سرگرمیوں میں شرکت پر اظہار مسرت کرتے ہوئے مقابلہ کے شرکاء کو مبارکباد پیش کی اور ان کے بہتر مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے شرکاء کو فہم دین پروجیکٹ کے حوالے سے بھی خصوصی طور پر بریفنگ دی اور انہیں اس پرجیکٹ میں حصہ بن کر دین کی خدمت کرنے کی دعوت بھی دی۔ تقریب کے آخر میں پوزیشن ہولڈرز میں انعمات بھی تقسیم کئے گئے۔

Program Husn e Qirat uder Pazam e Minhaj

Program Husn e Qirat uder Pazam e Minhaj

Program Husn e Qirat uder Pazam e Minhaj

Program Husn e Qirat uder Pazam e Minhaj

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top