منہاج القرآن انٹرنیشنل کی ’’فہم دین موبائل ایپلی کیشن‘‘ کا اجرا

Fehm e Din mobile application released

بانی و سرپرست اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ’’فہم دین موبائل ایپلی کیشن‘‘ کی افتتاحی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا مجھے بےحد خوشی ہے کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کا مرکزی سیکرٹریٹ حالات و واقعات و عوامی رجحانات کے مطابق دعوتی اسلوب اور ابلاغ کے جدید ذرائع استعمال کر رہا ہے۔ فہم دین ایپ کی تیاری اس ضمن میں ایک حوصلہ افزاء پیش رفت اور اہم کامیابی ہے۔ منہاج القرآن ایک رجحان ساز تحریک ہے جس نے تقریر و تحریر اور فکر و نظر کو نیا آہنگ دیا ہے، فہمِ دین موبائل ایپ کا اجرا بھی دعوت کے ضمن میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔

شیخ الاسلام نے کہا کہ دعوت سے فکر فروغ پاتی ہے۔ اللہ کی طرف بلانے کا نام دعوت ہے۔ دعوت شیطان کے راہ سے روکنے کی کوشش ہے۔ پیغمبرانہ جدوجہد دعوت کے تصور پر قائم ہے۔ دعوت بار بار تکرار کے ساتھ پہنچانے کا نام ہے۔ تکرار سے پیغام دل میں جمتا ہے۔ اپنے آپ کو اس سوچ سے آزاد کریں کہ میں نے یہ بات سن لی ہے۔ بار بار سنیں دس بار سنیں۔ مرکز کی طرف سے جو ویڈیو کلپس آپ کو بھجوائے جاتے ہیں انہیں ہر سطح تک پاکستان کے عوام تک پہنچانا آپ کی تحریکی ذمہ داری ہے۔

شیخ الاسلام نے فہمِ دین موبائل ایپ کے اجراء پر ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، فہم دین پراجیکٹ کے ڈائریکٹر حفیظ اللہ جاوید، سیکرٹری علامہ غلام مرتضیٰ علوی، کوآرڈینیٹر میاں عبدالقادر، پراجیکٹ کے گروپ ہیڈ نور اللہ صدیقی، ڈائریکٹر منہاج انٹرنیٹ بیورو عبدالستار منہاجین، آئی ٹی منیجر محمد ثناء اللہ، سافٹ ویئر انجینئر زبیر اختر، ایپ ڈویلپر محمد انس اعوان، فہم دین پراجیکٹ کے ممبر رضا طاہر اور محمد اویس کو مُبارکباد دی۔ شیخ الاسلام نے فہم دین پراجیکٹ کے لیے خدمات انجام دینے والے جملہ نائب ناظمین اعلیٰ، PAT سمیت جملہ فورمز کے ہیڈز، زونل، ضلع، تحصیل کے ذمہ داران کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ فہم دین پراجیکٹ کی کامیابی کے لیے منہاج انٹرنیٹ بیورو، سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ، پروڈکشن، منہاج ٹی وی، آئی ٹی کی فعال معاونت پر ان شعبہ جات کے ڈائریکٹرز اور ان کی پوری ٹیم کو بھی مبارکباد کی مستحق ہے۔

Fehm e Din mobile application released

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے تقریب میں ایپ انسٹال کرکے باقاعدہ اجرا کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ فہم دین پراجیکٹ کے ذریعے شیخ الاسلام کی آواز میں مصطفوی تعلیمات خواص و عوام تک پہنچانے کا دعوتی فریضہ آسان اور مؤثر انداز میں انجام پا رہا ہے، پہلے مرحلے میں انتہائی محنت اور عرق ریزی کے ساتھ سینکڑوں وٹس ایپ گروپس بنائے گئے، پھر براڈ کاسٹ لسٹیں بنائی گئیں۔ اس ڈیٹا کو منظم کرنے کیلئے منہاج انٹرنیٹ بیورو نے سافٹ ویئر ڈویلپ کیا جس میں 1 لاکھ 60 ہزار سے زائد وابستگان و عہدیداران نے رجسٹریشن مکمل کی۔ اس کام کو مزید آسان بنانے کیلئے موبائل ایپلی کیشن ڈویلپ کی گئی ہے، جس کی تکمیلی مراحل میں بہت سارے ایکسپرٹس نے حصہ لیا میں سب کو فرداً فرداً مبارک باد دیتا ہوں۔

انہوں نے کہا الحمدللہ آج تحریک جس سمت بھی رخ کرتی ہے جو اہداف بھی مقرر کرتی ہے اللہ رب العزت اس کی تکمیل کا سامان مہیا کر دیتا ہے۔ شیخ الاسلام کی ہدایت کے مطابق دین متین کے پیغام کو خطاب اور کتاب کے ذریعے عام کیا جا رہا ہے، یہ کام جدید ذرائع ابلاغ کے ذریعے احسن انداز میں ہو رہا ہے، ابھی ہم نے اس باب میں بہت سارا سفر طے کرنا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام تنظیمات فہم دین ویژن ایپ کو ڈاؤن لوڈ کریں اور شیخ الاسلام کے تازہ ترین خطابات کو بار بار سنیں۔

افتتاحی تقریب میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم، علامہ غلام مرتضیٰ علوی نے بھی گفتگو کی، ڈائریکٹر فہم دین حفیظ اللہ جاوید نے خطبۂ استقبالیہ پیش کیا اور ڈائریکٹر MIB عبدالستار منہاجین نے فہم دین ایپ کا تعارف پیش کیا۔ افتتاحی تقریب میں مظہر محمود علوی، حافظ غلام فرید، عادل ظہیر خان، ثناء اللہ، سدر کرامت، اُم حبیبہ اسمعیل اور مرکزی سیکرٹریٹ کے مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر چیئرمین سپریم کونسل نے دعائے خیر کروائی۔

Fehm e Din mobile application launched by Dr.Hassan Qadri

Fehm e Din mobile application launched by Dr.Hassan Qadri

Fehm e Din mobile application launched by Dr.Hassan Qadri

Fehm e Din mobile application launched by Dr.Hassan Qadri

Fehm e Din mobile application launched by Dr.Hassan Qadri

Fehm e Din mobile application launched by Dr.Hassan Qadri

Fehm e Din mobile application launched by Dr.Hassan Qadri

Fehm e Din mobile application released

Fehm e Din mobile application released

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top