تنگ نظری اتحادِ اُمت کی راہ کی بڑی رکاوٹ ہے: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

طلباء نظریاتی دہشت گردی کے خلاف دیوار بنیں: چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن
منہاج القرآن مصطفوی تعلیمات کو دنیا بھر میں پھیلارہی ہے، تربیتی نشست سے خطاب
کالج آف شریعہ کے زیراہتمام تربیتی نشست میں ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی و دیگر کی شرکت

Dr Hassan Mohi ud Din Qadri addressing students of Jamia Islamia Minhaj-ul-Quran

لاہور (25 جنوری 2023ء) منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے سینئر کلاسز کے طلباء کی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تنگ نظری اتحاد و یکجہتی،عقل و شعورکی دشمن اور ترقی کے راستے کی بڑی رکاوٹ ہے۔ آج نظریہ اسلام اور نظریہ پاکستان پر حملے ہورہے ہیں۔ بطور قوم ہماری شناخت کو مٹایا جا رہا ہے۔ طلباء نظریاتی دہشت گردی کے خلاف دیوار بنیں۔ اپنا مضبوط تعلق قرآن و سنت کی تعلیمات کے ساتھ استوار کریں۔ نوجوان خود کو بری صحبتوں سے بچائیں، اپنے ایمان، اخلاق، کردار اور وقت کی قدر اور حفاظت کریں۔ اہل علم اور صاحبان تقویٰ کی مجالس میں بیٹھیں۔ زمانہ طالب علمی کا ہر لمحہ حصول علم پر صرف کریں۔ زمانہ طالب علمی میں کی جانے والی محنت زندگی کے آخری سانس تک کام آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن اعتدال و رواداری کے فروغ اور دلوں کی تنگی کو دور کرنے کی تحریک ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے وسعتِ قلب و نظر اور علم و تربیت کے علمی کلچر کا احیاء کیا۔ منہاج القرآن اسلامک سنٹرز کے ذریعے دنیا بھر میں مصطفوی تعلیمات کو پوری دنیا پھیلارہی ہے۔کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے طلباء منہاج القرآن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی فکر کے امین ہیں۔ منہاج القرآن کی فکر فروغِ علم و امن اور فروغِ اعتدال و رواداری کی فکر ہے۔

تربیتی نشست میں ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی، پروفیسر نواز ظفر، ڈاکٹر شفاقت علی بغدادی، علامہ غلام مرتضیٰ علوی، انجینئر محمد رفیق نجم، محب اللہ اظہر اور کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے اساتذہ نے شرکت کی۔

Dr Hassan Mohi ud Din Qadri addressing students of Jamia Islamia Minhaj-ul-Quran

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top