سانحہ ماڈل ٹاؤن کی شہیدہ تنزیلہ امجد کی صاحبزادی بسمہ امجد کی شادی کی تقریب

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی رہائش گاہ سے بسمہ امجد کی رخصتی
بسمہ امجد کی والدہ تنزیلہ کو 17 جون 2014ء کے سانحہ میں شہید کر دیا گیا تھا
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اعلان کیا تھا بسمہ میری بیٹی ہے اس کی رخصتی میرے گھر سے ہو گی
بیگم رفعت جبیں قادری، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، فضہ حسین قادری نے دعاؤں سے رخصت کیا
خرم نواز گنڈاپور و دیگر مرکزی قائدین نے بارات کا استقبال کیا، پھولوں کے ہار پہنائے
ادارہ منہاج القرآن کی طرف سے 300 بارتیوں کیلئے کھانے کاانتظام کیا گیا
گھریلو سامان سمیت تمام اخراجات شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے کئے گئے

Shaheed Tanzila Amjad daughter Bisma Amjad rukhsati from Dr Tahir-ul-Qadri residence

لاہور (28 جنوری 2023ء) سانحہ ماڈل ٹاؤن کی شہیدہ تنزیلہ امجد کی صاحبزادی بسمہ امجد کی شادی کی تقریب منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی۔ بسمہ امجد کی رخصتی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی رہائش گاہ سے ہوئی۔ بیگم رفعت جبیں قادری، چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، فضہ حسین قادری، راجہ زاہد محمود اور منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی راہ نماؤں نے بسمہ امجد کو دعاؤں سے رخصت کیا۔ گھریلو سامان سمیت شادی کے تمام انتظامات شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے کئے گئے۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے 17 جون 2014 کے سانحہ میں شہید ہونے والی تنزیلہ امجد کی بیٹی بسمہ جس کی عمر اس وقت 12سال تھی، کے بارے میں اعلان کیا تھا کہ بسمہ میری بیٹی ہے اس کی نگہداشت میں خود کروں گا۔ مرکزی سیکرٹریٹ میں 300 باراتیوں کے لئے کھانے کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔ عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور، نائب صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان، مرکزی قائدین جی ایم ملک، نوراللہ صدیقی، جواد حامد، طیب ضیاء، سید امجد علی شاہ، حافظ غلام فرید و دیگر نے بارات کا استقبال کیا اور پھولوں کے ہار پہنائے۔

اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ویڈیو لنک پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بسمہ امجد ہمارے پاس امانت تھی اللہ نے ہمیں اس امانت کی نگہداشت میں سرخرو کیا، بسمہ امجد کے لئے میری ڈھیروں دعائیں اور نیک تمنائیں ہیں۔ میں اس موقع پر دونوں خاندانوں کو مبارکباد دیتا ہوں اور ان کے اتحاد و اتفاق کے لئے دعا کرتا ہوں۔ بسمہ امجد کے والد محمد امجد نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے بسمہ کو بیٹی کہا اور پھر باپ ہونے کا حق ادا کر دیا۔ میں آج بے حد خوش ہوں میری بیٹی کی شادی میں منہاج القرآن کی پوری قیادت اور کارکنان شریک ہوئے ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری ہمارے قائد بھی ہیں اور ہمارے سرپرست بھی ہیں۔

بسمہ امجد کی شادی کے دعوتی کارڈ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنی طرف سے جاری کروائے اور منہاج القرآن کی انتظامیہ کو شادی کے بہترین انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔ رخصتی کے موقع پر تحریک منہاج القرآن کے مرکزی و لاہور کے قائدین علامہ رانا محمد ادریس، علامہ نفیس حسین قادری، قاضی فیض الاسلام، ریاست چدھڑ، رحیم علی رزاق، شیخ حنیف، حاجی امجد قادری، شیخ وکیل، طارق الطاف، حفیظ اللہ جاوید، راجہ محمود عزیز، میاں صدیق حاجی خالد محمود، عبدالحفیظ چودھری، شہباز طاہر، حاجی صلاح الدین سلطانی، حاجی عبدالخالد، احمد صادق، ظفر محمود ظفر، شاہد لطیف، نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ اور راجہ ندیم نے شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top