سالانہ انٹر سکول ہاکی ٹورنامنٹ آغوش گرائمر سکول کی ٹیم نے جیت لیا

آغوش آرفن کیئر ہوم کی ٹیم نے گورنمنٹ ہائی سکول گرین ٹاؤن کو فائنل میں 3-1 سے شکست دی
سابق ہاکی اولمپیئن شیخ طارق نے ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی پیش کی اور میڈلز پہنائے
کھیل اور امن ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہیں: ڈائریکٹر آغوش کمپلیکس کرنل (ر) مبشر اقبال

Agosh Grammar School team won the hockey match

لاہور (31 جنوری 2023ء) لاہور ٹاؤن شپ گراؤنڈ میں جاری سالانہ میموریل انٹر سکول ہاکی ٹورنامنٹ تحریک منہاج القرآن کے فلاحی و تعلیمی ادارے آغوش آرفن کیئر ہوم اینڈ گرائمر سکول کی ہاکی ٹیم نے جیت لیا۔ فائنل میں آغوش گرائمر سکول کی ہاکی ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے گورنمنٹ ہائی سکول گرین ٹاؤن کی ٹیم کو 3-1 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ فائنل مقابلے میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے آغوش آرفن کیئر ہوم کے طلبہ، سپورٹس انچارج ملک منظور حسین اور سینئر وارڈن رانا عبد الباسط سمیت اساتذہ بھی موجود تھے۔ ٹورنامنٹ کے فائنل کے مہمان خصوصی سابق اولمپیئن شیخ طارق تھے۔ شیخ طارق نے فائنل میں آغوش گرائمر سکول کی ہاکی ٹیم کے شاندار کھیل کو سراہتے ہوئے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی۔ مہمان خصوصی نے ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی پیش کی اور میڈلز پہنائے۔

ڈائریکٹر آغوش کمپلیکس کرنل (ر) مبشر اقبال نے بہترین کھیل پیش کرنے اور ٹورنامنٹ جیتنے پر آغوش گرائمر سکول کے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کے فائدے کیلئے کھیلوں کے بہترین انفراسٹرکچر کو ترتیب دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کھیل اور امن ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہیں، کسی بھی معاشرے میں کھیلوں کا فروغ امن کی نشانی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی سرپرستی کے عمل کے ذریعے ہم ایک صحت مند معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں۔آغوش گرائمر میں ہاکی سمیت مختلف کھیلوں کو گراس روٹ لیول سے فروغ دینے کے ساتھ ساتھ بچوں کی بہترین تربیت بھی کر رہے ہیں۔ کھیل، امن، محبت اور دوستی کی علامت ہوتے ہیں۔کرنل (ر) مبشر اقبال نے آغوش آرفن کیئر ہوم کے طلبہ کو شاندار فتح پر مبارکباد دیتے ہوئے کامیابیوں کے تسلسل کو جاری رکھنے کی بھی ہدایت کی۔

Agosh Grammar School team won the hockey match

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top