جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن میں ڈائریکٹوریٹ آف ریسورسز اینڈ ڈویلپمنٹ کے زیرانتظام قائد ڈے تقریب
ڈائریکٹوریٹ آف ریسورسز اینڈ ڈویلپمنٹ کے زیرانتظام جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن میں حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ولادت کی نسبت سے 31 جنوری 2023 کو تقریری مقابلہ بعنوان تجدید و احیاء دین میں شیخ الاسلام کا کردار کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ نے احیائے اسلام اور اقامت و تجدید دین کی عظیم تحریک کی بنیاد رکھی۔ منہاج القرآن آقا کریم علیہ الصلوۃ کی نسبت کو بحال اور مضبوط کرنے کی تحریک ہے۔ منہاج القرآن کے اندر تعلم، تفکر، تحقق، تحرک، تصوف اور تحسن ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے سینکڑوں کتب امت کو تحفہ کی ہیں۔ آپ کی تصانیف و تالیف صحیح معنوں میں فن تحقیق، تخریج، تدوین، مواد اور پیشکش کے لحاظ سے بے مثال ہیں۔ شیخ الاسلام ہمیشہ فصاحت، بلاغت، علمیت، نکات، استدلال، دلائل پر مبنی گفتگو کرتے ہیں۔
آپ لوگ خوش قسمت ہیں کہ آپ لوگوں کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سنگت و صحبت میسر آئی اور آپ لوگ ان کے اس عظیم مرکز منہاج القرآن سے اکتساب فیض کررہے ہیں۔ آپ لوگ حضور شیخ الاسلام کی علمیت کے وارثان ہیں اور آپ نے اس عظیم درسگاہ سے فارغ التحصیل ہو کر ان کی علمی، فکری اور روحانی تربیت کو دنیا تک پہنچانا ہے۔
تقریب کا اہتمام شعبہ ریسورسز اینڈ ڈویلپمنٹ اور کالج آف شریعہ کے تعاون سے کیا گیا، اس موقع پر شعبہ ریسورسز اینڈ ڈویلپمنٹ اور مرکزی میڈیا سیل کے تعاون سے مضمون نویسی کا مقابلہ منعقد کرنے کا بھی اعلان کیا گیا، جس کا عنوان وجوانوں کی تعلیم و تربیت اخلاق سازی میں شیخ الاسلام کا کردار رکھا گیا نائب ناظم اعلیٰ میڈیا افیئرز نوراللہ صدیقی نے اعلان کیا کہ اول نام 50 ہزار، دوم انعام 35 ہزار اور سوم انعام 25 ہزار ہے، انھوں نے کہا کہ مضامین فراہم کرنے کی آخری تاریخ 14 اگست 2023 ہے، انھوں نے بتایا کہ 18 سال سے 35 سال کی عمر کے افراد اس مقابلہ مضمون نویسی میں حصہ لے سکتے ہیں۔
تقریب میں بطور مہمان خصوصی حاجی سرفراز، چوہدری عبدالجلیل انجم، رانا محمد شکیل، رانا محمد جمیل، مقصود احمد گورائیہ، آصف سلہریا، شاہد حسین، بابو نثار، جاوید ایڈووکیٹ، ملک عظیم نے شرکت کی۔
تقریری مقابلہ میں محمد فاروق رانا اور ڈاکٹر طاہر حمید تنولی نے جیوری کے فرائض ادا کیے، مقابلہ میں حافظ محمد طیب نے پہلی، محمد حنظلہ نے دوسری اور عبدالواسع نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ڈائریکٹوریٹ آف ریسورسز اینڈ ڈویلپمنٹ کی جانب سے تقریری مقابلہ میں فرسٹ سیکنڈ تھرڈ پوزیشن لینے والے طلباء میں انعامات تقسیم کئے گئے۔
پرنسپل کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی فروغ تعلیم کے لئے خدمات پر انھیں خراج تحسین پیش کیا۔
تقریب میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور، جی ایم ملک، راجہ زاہد محمود، پرنسپل ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، مفتی عبدالقیوم خاں ہزاروی، پروفیسر محمد نواز ظفر، ڈاکٹر شبیر احمد جامی، ڈاکٹر ممتاز احمد سدیدی، پروفیسر مجیب الرحمن ملک، ڈاکٹر محمد شفاقت علی الازہری، پروفیسر محمد محب اللہ اظہر، پروفیسر صابر حسین نقشبندی، ڈاکٹر مسعود احمد مجاہد، کرنل ریٹائرڈ فضل مہدی، پروفیسر رانا محمد اکرم قادری، نور اللہ صدیقی، جواد حامد، محمد فاروق رانا، شاھد لطیف، میر آصف اکبر، رانا نفیس حسین، چودھری شہزاد رسول، حاجی منظور حسین اور کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے اساتذہ، سٹاف ممبران اور طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تبصرہ