روجھان میں سیلاب متاثرین کے لئے گھروں کی تعمیر کی تکمیل پر تقریب

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے سیلاب متاثرین میں گھروں کی چابیاں تقسیم کیں
مشکل وقت میں کسی کا سہارا بننا افضل ترین کار خیر ہے: چیئرمین سپریم کونسل

Minhaj Welfare Foundation House handover ceremony in Rojhan Pakistan Flood 2022

لاہور (9 فروری 2023) منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ مواخات کی مصطفوی تعلیم و طریق سے مسلم معاشرے میں خود کفالت، خود انحصاری اور معاشی استحکام کی مضبوط بنیادیں فراہم ہوئیں، ریاست مدینہ میں حضور نبی اکرم ﷺ نے انصار و مہاجرین کے درمیان معاشی برادرانہ اخوت کا رشتہ قائم کروا کر مسائل زدہ بھائیوں کو پاؤں پر کھڑا کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے روجھان (جنوبی پنجاب)میں متاثرین سیلاب کیلئے تعمیر کیے گھروں کی تکمیل پر چابیوں کی تقسیم کے لیے منعقدہ تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ تاجدارِ کائنات حضور نبی اکرم ﷺ نے ریاست مدینہ میں مواخات مدینہ کا درس دے کر رہتی دنیا تک کے حکمرانوں اور صاحب ثروت حضرات کے لیے ایک مثال قائم کر دی ہے کہ مواخات کے ذریعے معاشرے سے غربت و تنگ دستی کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے قائدین و کارکنان نے مل کر سیلاب متاثرین کی مدد کی اور اب ان کے لیے گھر تیار کروا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن مخیر حضرات کے تعاون سے سینکڑوں متاثرین کو چھت کی فراہمی کا فریضہ انجام دے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مشکل وقت میں کسی کا سہارا بننا افضل ترین کار خیر ہے۔ متاثرین کو گھروں کی چابیاں تقسیم کرنے کی تقریب میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظم اعلیٰ سردار شاکر خان مزاری، راجہ زاہد محمود، نور احمد سہو، انجینئر ثناء اللہ، راشد مصطفوی، قاضی فیض الاسلام، منصور قاسم اعوان سمیت تحریک منہاج القرآن کے قائدین و کارکنان شریک ہوئے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top