کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے زیراہتمام ہفت روزہ تقریبات کا اختتامی سیشن

مورخہ: 16 مارچ 2023ء

Hafta Taqreebat under Bazm e Minhaj

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے زیر اہتمام ہفت روزہ تقریبات کے اختتامی سیشن میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مضبوط ریاست کے لئے ذمہ دار صحافت ضروری ہے۔ فعال ادارے قوم کو مایوسی سے نکالتے ہیں۔ انصاف، تحفظ اور آگے بڑھنے کے مواقع دینے والے نظام کو سوسائٹی کا ہر فرد قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ جب لوگ تعلیم، صحت، روزگار اور انصاف سے محروم ہوتے ہیں تو وہ نظام کو ٹارگٹ کرتے ہیں۔ اچھا اور فعال نظام برائی کو پنپنے نہیں دیتا۔ انہوں نے میڈیا کے کردار پر بین الاضلاعی مباحثہ کا اہتمام کرنے پر کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے پرنسپل ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی اور ان کی پوری انتظامی ٹیم کو مبارکباد دی۔

Hafta Taqreebat under Bazm e Minhaj

ہفت روزہ تقریبات میں منہاج یونیورسٹی لاہور کے شعبہ اردو کے سربراہ ڈاکٹر فخر الحق نوری، ڈاکٹر اکرام الحق، علامہ عبد القدوس درانی، سابق وائس چانسلر لاہور یونیورسٹی فار ویمن ڈاکٹر فرخندہ منظورنے اظہار خیال کیا۔ مقررین نے کہا کہ پاکستان کے گھٹن زدہ معاشرے میں مکالمہ کے کلچر کو پروان چڑھانے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر فخر الدین نوری نے کہا کہ نوجوان مطالعہ کو شعار بنائیں۔ ڈاکٹر اکرام اللہ نے کہا کہ یہ جان کر خوشی ہوتی ہے کہ منہاج القرآن کے تعلیمی اداروں میں شاندار لائبریریاں قائم کی جاتی ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری ایک ویژنری قائد ہیں۔

ڈاکٹر فرخندہ منظور نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے تعلیم و تربیت کے مثالی ادارے قائم کئے جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ میڈیا کے موضوع پر منعقدہ مباحثہ میں مختلف کالجز کے طلباء نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ انسانی و اخلاقی اقدار کے فروغ اور قانون پسند سوسائٹی کی تشکیل میں میڈیا کا کردار مرکزی ہے۔ جس سوسائٹی میں سچ سننا اور سچ بولنا مشکل ہو جائے وہاں بتدریج جہالت اور غلامی ڈیرے ڈال لیتی ہے۔

مقابلہ مضمون نویسی مین جامعہ غوثیہ بھیرہ شریف کے مزمل نواز نے پہلی، محمد ابدال مرزا جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن نے دوسری، سعادت فاطمہ منہاج کالج فار ویمن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مقابلہ اردو مباحثہ میں سید مجتبیٰ بخاری جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن نے پہلی، حافظ محمد طیب کالج آف شریعہ نے دوسری، م حمد سلمان جامعہ چشتیہ گوجرانوالہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مباحثہ کے اختتام پر اول، دوم، سوم آنے والے طلباء کو تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم رانا، علامہ رانا محمد ادریس، نور اللہ صدیقی، رانا نفیس حسین، جی ایم ملک، جواد حامد، رانا وحید شہزاد، شیخ فرحان عزیز، سدرہ کرامت، ممتاز احمد سدیدی، شبیر احمد جامی، مقصود نوشاہی، علامہ صابر نقشبندی و دیگر نے شرکت کی۔ طلباء نے میڈیا کی اہمیت کے موضوع پر مقالہ جات پیش کیے۔

Hafta Taqreebat under Bazm e Minhaj

Hafta Taqreebat under Bazm e Minhaj

Hafta Taqreebat under Bazm e Minhaj

Hafta Taqreebat under Bazm e Minhaj

Hafta Taqreebat under Bazm e Minhaj

Hafta Taqreebat under Bazm e Minhaj

Hafta Taqreebat under Bazm e Minhaj

Hafta Taqreebat under Bazm e Minhaj

Hafta Taqreebat under Bazm e Minhaj

Hafta Taqreebat under Bazm e Minhaj

Hafta Taqreebat under Bazm e Minhaj

Hafta Taqreebat under Bazm e Minhaj

Hafta Taqreebat under Bazm e Minhaj

Hafta Taqreebat under Bazm e Minhaj

Hafta Taqreebat under Bazm e Minhaj

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top