منہاج القرآن کے شہر اعتکاف 2023 کیلئے رجسٹریشن کا آغاز

مورخہ: 20 مارچ 2023ء

Minhaj ul Quran Itikaf City 2023

تحریک منہاج القرآن نے حرمین شیریفین کے بعد دنیا کے سب سے بڑے شہر اعتکاف 2023 کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

شہر اعتکاف جامع المنہاج ٹاؤن شپ میں شروع کر دی گئی ہیں۔ ہزاروں مرد و خواتین معتکفین کے لیے الگ الگ انتظامات کیا گیا، حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ روزانہ بعد از نماز تراویح خطابات فرمائیں گے۔

حرمین شریفین کے بعد اسلامی دنیا کے سب سے بڑے شہر اعتکاف کیلئے کراچی، کوئٹہ، مظفر آباد، سکھر، سندھ، ملتان، فیصل آباد، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، شمالی علاقہ جات، اندرون سندھ، بلوچستان سمیت بیرونی دنیا سے بھی معتکفین شہر اعتکاف کا حصہ بنیں گے۔

رجسٹریشن شروع ہوگئی ہے۔ منہاج القرآن سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں رجسٹریشن کیلئے مرکزی ڈیسک قائم کر دیا گیا ہے، جبکہ آزاد کشمیر سمیت چاروں صوبائی دفاتر میں بھی رجسٹریشن کروائی جا سکتی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top