اسلامی اقتصادیات کے موضوع پر لکھی جانیوالی پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی کتاب 5 بہترین کتابوں میں سرفہرست

مورخہ: 26 مارچ 2023ء

منہاج یونیورسٹی لاہور کے ڈپٹی چیئرمین کو ممتاز معاشی ماہرین کی مبارکباد

Book Business Ethics in Islam by Dr Hussain Qadri

لاہور (26 مارچ 2023ء) اسلامی اقتصادیات کے موضوع پر لکھی جانے والی 5 بہترین کتابوں میں منہاج یونیورسٹی لاہور کے بورڈ آف گورنرز کے ڈپٹی چیئرمین، معاشی ماہر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی کتاب ”Business Ethics in Islam“ سرفہرست قرار دی گئی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر مشتہر پانچوں بہترین کتابوں کے Contentکے بارے میں مختصر تفصیل بھی شامل ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی کتاب پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ اس کتاب میں اسلامی تجارت اور اخلاقیات کے بنیادی اصولوں کو بڑی خوبصورتی کے ساتھ اجاگر کیا گیا ہے۔ یہ اصول بین الاقوامی تجارتی ماحول میں کام کرنے کے حوالے سے جامع راہنمائی کے حامل ہیں۔

تبصرہ میں لکھا گیا ہے کہ کتاب میں اسلامک بینکنگ اینڈ فنانس کے ضمن میں بڑی مفید شریعہ معلومات مہیا کی گئی ہیں جنہیں جدید بزنس کے ساتھ جوڑ کر فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ دوسرے نمبر پر آنے والی کتاب ”The Muslim Entrepreneur“ ہے۔ تیسری کتاب ”حضور نبی اکرم ﷺ کی اُن 11 خوبیوں پر مشتمل ہے جن کی وجہ سے دنیا تبدیل ہو کر رہ گئی“۔ چوتھی کتاب ”الادب، المفرد“ اور پانچویں کتاب ”Conscious Capitalism“ہے۔

سابق وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر سلمان شاہ نے اہم موضوع پر کتاب تحریر کرنے اور اس کی عالمی پذیرائی پر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو مبارکباد دی ہے۔ معروف معاشی ماہر، کالم نویس مرزا اختیار بیگ نے اسلامی اقتصادیات تجارت کے اہم ترین موضوع پر کتاب لکھنے پر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام نے انسانی زندگی کے ہر شعبہ کے بارے میں جامع راہ نمائی مہیا کی ہے۔ معیشت کے بارے میں اسلام نے انسانیت کو جو سنہری اصول دئیے ہیں ان اصولوں پر عمل پیرا ہو کر ہر نوع کے معاشی بحرانوں پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

چیئرمین اے ٹی ایس گروپ آف کمپنیز میاں طارق نثار، چیئرمین بزنس مین فرنٹ امجد چودھری، سابق نائب صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میاں زاہد جاوید، صدر آل پاکستان سمال ٹریڈرز بابر بٹ نے پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو اسلامی اقتصادیات تجارت کے موضوع پر اہم کتاب لکھنے اور اس کی عالمی پذیرائی پر انہیں مبارکباد دی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top