منہاج القرآن کے زیراہتمام ملک بھر میں نماز فجر کے بعد دروس قرآن کا سلسلہ جاری

مورخہ: 25 مارچ 2023ء

لاہور میں 100 سے زاہد مقامات پر دروس عرفان القرآن دئیے جارہے ہیں
منہاج القرآن کے سکالرز عظمت قرآن، عقیدہ ختم نبوت و دیگر اہم موضوعات پر خطابات کررہے ہیں
دروس قرآن میں ہزاروں مرد و خواتین شرکت کر کے رمضان المبارک کے فیوض و برکات سمیٹ رہے ہیں

duroos Irfan-ul-Quran in Lahore

لاہور (25مارچ 2023ء) تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں نماز فجر کے بعد لاہور سمیت پورے ملک میں دروس عرفان القرآن کا سلسلہ جاری ہے۔ منہاج القرآن علماء کونسل اور نظامت دعوت و تربیت کے سکالرز مختلف موضوعات پر لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، راولپنڈی، پشاور، ملتان، ا سلام آباد، سکھر، حیدرآباد، کراچی، رحیم یار خان، بہاولپور، فیصل آباد، مظفرآباد، ایبٹ آباد، ڈیرہ خازیخان، مانسہرہ، گلگت و بلتستان سمیت دیگر شہروں میں درس عرفان القرآن دے رہے ہیں۔

دروس قرآن میں ہزاروں مرد و خواتین، بچے و بزرگ شرکت کر کے رمضان المبارک کے فیوض و برکات سمیٹ رہے ہیں۔ ملک بھر میں چار سو سے زائد مقامات پر دروس قرآن کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور میں 100 سے زاہد مقامات پر دروس عرفان القرآن دئیے جارہے ہیں۔ دروس قرآن کا یہ سلسلہ رمضان المبارک کے پورے مہینے میں جاری رہے گا۔

نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن علامہ رانا محمد ادریس نے لاہور میں عقیدہ ختم نبوت ﷺ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ﷺ پر ایمان دین کا لازمی و بنیادی تقاضا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے بنی نوع انسان کی رشد وہدایت کا جو سلسلہ حضرت آدم علیہ اسلام سے شروع فرمایا تھا اسے اپنے آخری پیغمبر حضرت محمد مصظفی ﷺ پر ختم فرما دیا۔

تحریک منہاج القرآن لاہور کے صدر رانا نفیس حسین قادری نے عظمت قرآن کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن حکیم خیر کا سرچشمہ ہے۔ جتنی اور جیسی خیر تم اس سے مانگوں گے یہ تمہیں دے گا۔ قرآن مجید تمام انسانوں کو حقیقی راستے کی طرف رہنمائی دینے کے لئے نازل کیا گیا۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن حکیم کے نزول کے لئے رمضان المبارک کے مہینے کو منتخب کیا۔ قرآن حکیم کی عظمت و رفعتوں کی کوئی انتہاء نہیں ہدایت، اصلاح، انقلاب اور ظاہر و باطن کی درستگی، دنیا و آخرت کی تمام تر بھلائیوں و کامیابیوں کو اللہ تعالیٰ نے اس میں جمع کررکھا ہے۔ رمضان المبارک اصلاح و تربیت اور عملی زندگی کو درست کرنے کا مہینہ ہے۔

علامہ فیاض بشیر نے عقیدہ ختم نبوت ﷺ، علامہ صابر کمال وٹو نے عقیدہ شفاعت، علامہ ثناءاللہ ربانی نے کامیابی کے بنیادی تقاضوں کے موضو ع پر خطابات کیے۔ علامہ صاحبزادہ ظہیر احمد نقشبندی، علامہ محمد لطیف مدنی، علامہ غلام مرتضی علویٰ، علامہ منہاج الدین قادری، علامہ محمود مسعود قادری، علامہ جمیل احمد زائد، علامہ محمد سرفراز قادری، علامہ مہتاب اظہر راجپوت، علامہ حسن محمود جماعتی سمیت دیگر سکالرز درس قرآن دے رہے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top