چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری وطن واپس پہنچ گئے ہیں

مورخہ: 29 مارچ 2023ء

Arival of Dr Hassa Qadri in Pakistan

لاہور (29مارچ 2023) منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری ڈیڑھ ماہ کے تنظیمی دورہ یورپ و برطانیہ مکمل کرنے کے بعد گزشتہ روز وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور پر ان کا تحریک منہاج القران اور پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں نے پرتپاک استقبال کیا۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اپنے تنظیمی دورہ کے دوران مختلف ممالک میں قرآن کانفرنسز، سیرۃ النبی کانفرنسز اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کے تراجم کی تقاریب رونمائی میں شرکت کی۔ ڈاکٹر حسن محی الدین دورہ کے دوران منہاج القرآن کے یورپ میں قائم اسلامک سنٹرز کا دورہ اور ان اسلامک سنٹرز کے تحت جاری تعلیمی، تربیتی و فلاحی منصوبہ جات کے بارے میں بریفنگ حاصل کی۔

دورہ سے واپسی پر چیئرمین سپریم کونسل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک میں مقیم پاکستان اپنے وطن کیلئے ہمہ وقت دعا گو رہتے ہیں اور ملکی ترقی، استحکام اور سلامتی کیلئے فکر مند ہیں۔

ائیر پورٹ پر چیئرمین سپریم کونسل کا سینئر رہنماؤں انجینئر محمد رفیق نجم، شاہد لطیف، قاضی فیض الاسلام، شہزاد رسول، حاجی اسحق، الیاس ڈوگر، شیخ فرحان عزیز، رانا وحید شہزاد، شہباز طاہر، رانا عتیق الرحمان، طیب ضیا، افضل بھٹی و دیگر نے استقبال کیا۔

Dr Hassan Mohi-ud-Din Qadri returns to Pakistan after his Europe tour

Dr Hassan Mohi-ud-Din Qadri returns to Pakistan after his Europe tour

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top