شہرِ اعتکاف میں معتکفین کیلئے تربیتی حلقہ جات کا انعقاد

Training Sessions at Itikaf City Minhaj-ul-Quran

تحریک منہاج القران کے زیراہتمام شہرِ اعتکاف میں معتکفین کیلئے تربیتی حلقہ جات و تنظیمی سیشن منعقد کیے جاتے ہیں، جن میں جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے اسکالرز، نظامتِ تربیت کے معلمین اور تحریک منہاج القرآن کے قائدین مختلف موضوعات پر لیکچر دیتے ہیں اور شرکاء کے سوالات کے جواب دیتے ہیں۔ امسال شہرِ اعتکاف 2023ء کے تربیتی حلقہ جات میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے متعارف کردہ مراکزِ علم کے نصاب کی تربیت دی جا رہی ہے۔ معلمین، معتکفین کو نصاب کے مختلف حصوں اور موضوعات پر تربیتی لیکچرز دے رہے ہیں۔

جامع المنہاج اور آغوش آڈیٹوریم میں منعقدہ تربیتی نشستوں سے شعبہ کورسز کے ڈائریکٹر پروفیسر سعید رضا بغدادی، علامہ محمود مسعود قادری اور دیگر معلمین نے لیکچرز دیئے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top