گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کا روحانی اجتماع

مورخہ: 06 مئی 2023ء

Monthly spiritual gathering of gosha e durood

تحریک منہاج القرآن کے گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کا روحانی اجتماع مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔

ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پروگرام کا آغاز نماز عشاء کے بعد تلاوت کلام رحمن سے جس کے بعد معروف ثناء خوان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہدیۂ نعت پیش کیا۔

گوشہ درود کے قائم کر دہ نظام کے تحت ماہ اپریل میں 9 ارب 47 کروڑ 9 لاکھ 65 ہزار 22 مرتبہ جبکہ اب تک پڑھا جانے والا ٹوٹل درود پاک کی تعداد 5 کھرب 67 ارب 88 کروڑ 56 لاکھ 7 ہزار 9 صد 93 ہے۔

ختم الصلوۃ کے روحانی اجتماع میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین، گوشۂ درود کے گوشہ نشینان، مرکزی سٹاف ممبران، تحریک منہاج القرآن لاہور کے جملہ فورمز کے قائدین و کارکنان اور عامۃ الناس نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اختتام پر گوشۂ درود کے وظائف کا ورد کیا گیا اور درود پاک حضور تاجدارِ کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہِ عالیہ میں پیش کیا گیا۔ دعا میں امت مسلمہ اور ملک پاکستان کی ترقی و سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔

Monthly spiritual gathering of gosha e durood

Monthly spiritual gathering of gosha e durood

Monthly spiritual gathering of gosha e durood

Monthly spiritual gathering of gosha e durood

Monthly spiritual gathering of gosha e durood

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top