برطانیہ: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے نو منتخب ڈپٹی میئر عاصم نوید رانجھا ایڈووکیٹ کی ملاقات
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ سے برطانیہ میں نو منتخب ڈپٹی میئر عاصم نوید رانجھا ایڈووکیٹ نے ملاقات کی۔ شیخ الاسلام نے برطانیہ کی تاریخ میں کم عمر ترین ڈپٹی میئر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور انتہائی مسرت کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا بلدیاتی نظام مضبوط جمہوری نظام کی بنیاد ہے، بلاشبہ برطانیہ نے مضبوط بلدیاتی نظام کے ذریعے گھر کی دہلیز پر عوامی مسائل کے حل کے تصور کو عملی شکل دی، جمہوری نظام حکومت میں بلدیاتی ادارے انسانیت کی بے مثال خدمت، نوجوان لیڈر شپ کی تیاری و فراہمی کے ساتھ ساتھ گڈ گورننس کے حوالے سے مضبوط انتظامی بنیادیں فراہم کرتے ہیں۔
اس موقع پر بیرسٹر اصغر رانجھا، ساجد رانجھا، فہیم کھرل اور منہاج القرآن انٹرنیشنل یوکے کے صدر علی عباس بخاری موجود تھے۔
تبصرہ