تحریکِ منہاج القرآن کراچی کے زیراہتمام "مراکزِ علم کنونشنز، تربیتی سیشنز، جائزہ اجلاس اور تقریباتِ اسناد" کا انعقاد

مورخہ: 14 مئی 2026ء

علامہ احمد وحید قادری، نگران مراکزِ علم کراچی زون کی خصوصی شرکت و خطابات

TMQ Karachi Marakaz e Ilm Convention

کراچی: تحریکِ منہاج القرآن کراچی زون کے زیراہتمام مختلف ٹاؤنز میں " مراکزِ علم کنونشنز، تربیتی سیشنز، جائزہ اجلاس اور تقریباتِ اسناد" کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر علامہ احمد وحید قادری ڈپٹی ڈائریکٹر EPD، نگران مراکزِ علم کراچی زون نے مرکزی تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ نے امّتِ مسلمہ کی فکری، اخلاقی اور سماجی اصلاح کے لئے قرآن و سنت کی روشنی میں "مراکزِ علم" کا جو عظیم تصور دیا، وہ آج نوجوان نسل کی تربیت، دینی شعور کی بیداری اور مصطفوی فلاحی معاشرے کے قیام میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مراکزِ علم صرف تعلیمی ادارے نہیں بلکہ کردار سازی، فکری تربیت، اسوۂ رسول ﷺ کی عملی تعلیم اور دینی وابستگی کے مضبوط مراکز ہیں، جہاں نئی نسل کو حقوقُ اللہ، حقوقُ العباد اور مقصدِ حیات سے روشناس کروایا جا رہا ہے۔

تعلیمی و تربیتی سیشنز میں علامہ علی اختر اعوان ڈائریکٹر منہاج ایجوکیشنل کمپلیکس و ناظم تربیت TMQ کراچی، عتیق احمد چشتی ناظم تحریک منہاج القرآن کراچی، زاہد لطیف آرگنائزر و کوآرڈینیٹر مراکزِ علم کراچی، چوہدری محمد حسین چیئرمین منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کراچی، حافظ غوث چشتی صدر منہاج القرآن علماء کونسل کراچی، علامہ شیراز احمد ناظم مراکزِ علم کراچی، سید ظفر اقبال شاہ، الیاس مغل، بشیر خان مروت ڈپٹی ڈائریکٹر منہاج بلڈ بینک، زاہد خان سیکرٹری آغوش آرفن ہوم کراچی، عماد الدین صدر منہاج یوتھ لیگ کراچی، مرزا جنید علی انصاری، اسلم الرحمٰن اشرفی کنوینئر مراکزِ علم کراچی، آصف مسعود، ہیڈ سوشل میڈیا محمّد قاسم بشیر، محمد حنیف قریشی، صابر انصاری، محمّد علی قریشی، ناصر قریشی، عبدالعزیز اور شیخ عبدالرزاق سمیت جہانگیر روڈ، جناح ٹاؤن، بلدیہ ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں شہر بھر سے مراکزِ علم کے معلّمین، منتظمین، جملہ فورمز کے قائدین، سماجی و تنظیمی شخصیات اور کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔

TMQ Karachi Marakaz e Ilm Convention

TMQ Karachi Marakaz e Ilm Convention

TMQ Karachi Marakaz e Ilm Convention

TMQ Karachi Marakaz e Ilm Convention

TMQ Karachi Marakaz e Ilm Convention

TMQ Karachi Marakaz e Ilm Convention

TMQ Karachi Marakaz e Ilm Convention

TMQ Karachi Marakaz e Ilm Convention

TMQ Karachi Marakaz e Ilm Convention

TMQ Karachi Marakaz e Ilm Convention

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top