تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے زیراہتمام درس قرآن

رپورٹ: محمد طاہر بغدادی

تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے زیراہتمام گزشتہ دنوں ماہانہ درس قرآن کا پروگرام نیشنل ہال پیپلز کالونی میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر مرکزی ناظم دعوت علامہ محمد ادریس قادری نے خصوصی خطاب کیا۔ امیر تحریک منہاج القرآن فیصل آباد صاحبزادہ سید ہدایت رسول شاہ نے اس پروگرام کی صدارت کی جبکہ وفاقی وزیر ٹیکسٹائل چوہدری مشتاق علی چیمہ مہمان خصوصی تھے۔ ان کے علاوہ شفقت سندھو، حاجی امین قادری، میاں عبدالقادر، رانا محمد طاہر سلیم، حافظ محمد اکرم اور انصر کموکا بھی دیگر مہمانوں میں شامل تھے۔ پروگرام میں اساتذہ کرام، مختلف طبقہ ہائے فکر کے حاضرین کی ایک بڑی تعداد بھی شریک تھی۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت و نعت سے ہوا۔ علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی محبت کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہے۔ اللہ رب العزت نے قرآن مجید میں زندگی کے تمام آداب کو تفصیل سے واضح فرما دیا ہے۔ تحریک منہاج القرآن حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی محبت کو آج ساری دنیا میں عام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دروس قرآن اسی سلسلے کی کڑی ہیں۔ حاضرین میں خواتین بھی شامل تھیں جن کے لیے پردے کا بھی اہتمام تھا۔ درس قرآن کا اختتام دعا سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top