افتتاح عرفان القرآن کورس علی پور، سیت پور

مورخہ: 09 مئی 2009ء

تحریک منہاج القرآن اپنے روز اول سے ہی فروغ علم اور دینی اقدار کے احیاء کے لیے بر سر پیکار ہے۔ تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام شروع ہونے والے عرفان القرآن کورسز بھی اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہیں جو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر پاکستان کے طول و عرض میں شروع کیے جا رہے ہیں اس وقت ملک کے طول و عرض میں تقریبا 62 سے زائد کلاسز کا آغاز ہو چکا ہے جن میں روز افزوں اضافہ ہو رہا ہے ۔

گذشتہ دنوں تحریک منہاج القرآن علی پور، سیت پور کے زیر اہتمام علی پور اور سیت پور میں 4 کلاسز کا آغاز کیا گیا۔ جس میں 200سے زائد افراد نے رجسٹریشن کروائی اور قرآن کے نور سے اپنے دلوں کو منور کر رہے ہیں۔

مقامات کلاس

  • ۔ پنجاب گرلز کالج جتوئی علی پور
  • ۔ غزالی پائلٹ سکینڈری سکول علی پور
  • ۔ جامع مسجد بہار مدینہ سیت پور
  • ۔ خان ہاؤس سیت پور

    مذکورہ بالا کلاسز شروع کرنے پر اہل علاقہ نے بھر پور خوشی کا اظہار کیا اور تحریک منہاج القرآن کو اس دور میں امت کی خدمت کی بدولت امت کے لیے نجات دہندہ قرار دیا۔

    ان کلاسز میں تدریس کے فرائض علامہ حافظ شریف کمالوی صاحب انجام دے رہے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top