سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے شہر اعتکاف میں اختتامی دعا کروائی، معتکفین کو اعتکاف کی سعادت اور عید الفطر کی مبارکباد دی، شیخ الاسلام نے اسلامیان پاکستان کو بھی عید کی مبارک باد دی۔ انہوں نے اپنے دعائیہ کلمات میں کہا کہ عید الفطر اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے روزے رکھنے والوں کیلئے انعام کا دن ہے
دور حاضر میں اصلاح احوال تربیت اور توبہ و استغفار کا ماحول میسر آنا اللّٰہ رب العزت کی بہت بڑی نعمت ہے جیسا کہ ہر سال اعتکاف میں معتکفات کی فکری ونظریاتی ،اخلاقی و روحانی تربیت کے لیے حلقہ جات کا اہتمام کیا جاتا ہے اس سال بھی معتکفات کی علمی و فکری بالیدگی کے لیے حلقہ جات کا انعقاد کیا جا رہا ہے امسال علم اور حصول علم کی اہمیت کے پیش نظر ان حلقہ جات کو حلقات علم کے نام سے موسوم کیا گیا ہے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے راجن پور میں سینکڑوں سیلاب متاثرین میں امدادی سامان کیا گیا، اس سلسلہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات سردار شاکر خان مزاری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر سینکڑوں سیلاب متاثرین کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے امدادی سامان دیا گیا، جس میں خشک راشن، منرل واٹر، کپڑے، چارپائیاں، بستر، مچھردانیاں، ہائی جین کٹس، خیمے اور ضروریات زندگی کی دیگر اشیاء شامل ہیں۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا سیرتِ انبیاء اور شخصیت سازی کے اصول کے موضوع پر تربیتی خطاب، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خطاب کرتےہوئے کہا کہ اَنبیاء کے مقاصد میں سے سب سے بڑا مقصد دعوت و تبلیغ کا حق تھا۔ انبیاء سے بڑھ کر پوری کائنات ِانسانی میں کوئی رول ماڈل نہیں ہو سکتا جو دعوت و تبلیغ کا کام سر انجام دے۔ دعوت کا اہم عنصر ابلاغ ہے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.