سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے سجادہ نشین دربارِ بابا فریدؒ خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ سے قصرِ فرید، ڈیفنس لاہور میں ملاقات کی ہے۔ ناظمِ اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور اور ناظم اعلیٰ نظام المدارس پاکستان ڈاکٹر میر آصف اکبر قادری، قاضی فیض الاسلام بھی ان کے ہمراہ تھے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام تقریب تحسین آج منعقد ہو گی۔ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خصوصی خطاب کریں گے۔ تقریب مرکزی سیکرٹریٹ 365 ایم بلاک ماڈل ٹائون لاہورپر منعقد ہوگی، تقریب میں مرکزی راہنما و زونل و ضلعی ذمہ داران بذریعہ زوم لنک شریک ہونگی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے راجن پور میں سینکڑوں سیلاب متاثرین میں امدادی سامان کیا گیا، اس سلسلہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات سردار شاکر خان مزاری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر سینکڑوں سیلاب متاثرین کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے امدادی سامان دیا گیا، جس میں خشک راشن، منرل واٹر، کپڑے، چارپائیاں، بستر، مچھردانیاں، ہائی جین کٹس، خیمے اور ضروریات زندگی کی دیگر اشیاء شامل ہیں۔
دنیا بھر کی طرح یونان میں بھی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کے والد گرامی، عظیم روحانی و علمی شخصیت فریدِ ملت ڈاکٹر فرید الدین قادریؒ کا 52واں سالانہ عرس مبارک نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.