سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ کے سابق ضلعی امیر ڈاکٹر سرفراز احمد چوہدری رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری اور چیئرمین سپیرم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مرحوم کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ مرحوم کی نماز جنازہ سیالکوٹ میں ادا کی گئی۔ مرحوم کی نماز جنازہ مرکزی نائب ناظم منہاج القرآن علماء کونسل علامہ محمد اشفاق چشتی نے پڑھائی۔
تحریک منہاج القرآن کے سابق نائب ناظم اعلیٰ، سینئر رہنما رانا فاروق محمود کے انتقال پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی بخشش فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل کی توفیق دے۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کوپن ہیگن ڈنمارک میں منہاج القرآن کے زیرتعمیر سینڑ ایمگر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک ایمگر کے صدر یاسر گوندل، جنرل سیکرٹری اسد نذیر اور دیگر عہدیدار بھی اس موقع پر موجود تھے۔ انہوں نے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کو تعمیراتی پراجیکٹ بارے تفصیلی بریفنگ دی، بریفنگ کے دوران ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا۔ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے عمارت کے مختلف حصوں کو دیکھا۔
تحریک منہاج القرآن کے سابق نائب ناظم اعلیٰ رانا فاروق محمود قادری انتقال کر گئے، انا للہ و انا الیہ راجعون۔ مرحوم کی نماز جنازہ 22 مارچ بروز منگل دن 10 بجے لٹن روڈ لاہور جنازگاہ میں ادا کی جائے گی۔ مرحوم کے انتقال پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اظہار تعزیت کیا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کی ایگزیکٹیو باڈی نے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے ساتھ ویلبی سنٹر میں ملاقات کی۔ نشست میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ’’مرکزیت‘‘ کے موضوع پر تربیتی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی تنظیم اور تحریک کی کامیابی کا راز مرکزیت سے جڑے رہنے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائد کی ہدایات کو فالو کرنے میں ہی تحریکی و تنظیمی حسن ہے۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشلن ڈنمارک کے صدر ڈاکٹر عرفان ظہور نے ایگزیکٹیو ممبران کی طرف سے چیئرمین سپریم کونسل کو ڈنمارک آمد پر خوش آمدید کہا۔ انہوں نے منہاج القرآن ڈنمارک کے مختلف جاری منصوبہ جات بارے بریفنگ دی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام شادیوں کی اجتماعی تقریب میں 25 مستحق جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے، ان میں ایک مسیحی جوڑا بھی شامل تھا۔ صوبائی وزیر سید یاور عباس بخاری اور صوبائی وزیر آشفہ ریاض فتیانہ نے شادیوں کی اجتماعی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے دولہوں اور دلہنوں کے ہمراہ آئے ہوئے 15 سو باراتیوں اور ان کے عزیز و اقارب کے لیے خصوصی ضیافت کا اہتمام کیا گیا۔ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے تمام دولہوں اور دلہنوں کو گھڑی جبکہ فضہ حسین قادری نے تمام دلہنوں کو سونے کا سیٹ تحفے میں دیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا ہے کہ میڈیکل سائنس اور بیماریوں کی تشخیص میں جہاں حیرت انگیز ایجادات ہوئی ہیں اور علاج کی سہولیات میں ماضی کی نسبت کہیں زیادہ اضافہ ہوا ہے، وہاں امراض کی تشخیص اور علاج بھی انتہائی مہنگا ہوا ہے اور کم آمدنی والے افراد کے لئے علاج کے اخراجات ناقابل برداشت ہو چکے ہیں، ایسے حالات میں عام آدمی کے لئے نفع و نقصان کی سوچ کے بغیر سستے اور فوری علاج کی سہولیات کے لیے اقدامات کرنا، میڈیکل کیمپ لگانا بہت بڑی انسانی خدمت اور عبادت ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری 4روزہ تنظیمی دورہ پر ڈنمارک پہنچ گئے۔ سویڈن سے گوپن ہیگن ائیرپورٹ پر پہنچنے پر منہاج القرآن سویڈن کے رہنماوں نے آپ کا استقبال کیا۔ اس موقع پر سید محمود شاہ، چوہدری اکرم جوڑا، ڈاکٹر عرفان ظہور احمد، رضوان احمد چوہدری، فیصل نجیب، ظل حسن، اویس وڑائچ، بابر شفیع شیخ، بلال اوپل، قیصر نجیب، صبغت ریاض، شفقت ریاض، علی عمران اور منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے جملہ فورمز (یوتھ لیگ، ویمن لیگ، سسٹر لیگ) کے ذمہ داران اور رفقاء و وابستگان نے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا شاندار اور پرتپاک استقبال کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیراہتمام محفل سماع مقامی ہال میں منعقد ہوئی، جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر منہاج القرآن ڈنمارک کے قائدین، عہدیداروں اور کارکنان کی بڑی تعداد نے بھی محفل سماع میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے محفل سماع کے خوبصورت اور کامیاب انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد بھی دی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی طرف سے لارڈ واجد الطاف خان نے ترکی کے عالمی شہرت یافتہ اداکار اور ڈرامہ ارطغرل غازی کے مرکزی کردار اینجن الطان ’’ارتغرل غازی‘‘ کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سیرت طیبہ پر شہرہ آفاق کتاب ’’سیرتِ محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا حقیقی خاکہ‘‘ پیش کی ہے۔ ایک ملاقات کے دوران لارڈ واجد الطاف خان نے اینجن الطان کو کتاب کا تحفہ پیش کیا، جس پر اینجن الطان ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پیغمبر اسلام کی تعلیمات انسانیت کے لیے امن و سلامتی، اخوت و محبت کے آفاقی و اخلاقی پیغام پر مشتمل ہے۔
منہاج القران انٹرنیشنل جاپان کے زیراہتمام ہفتہ وار تربیتی نشست میں ڈائریکٹر ٹریننگ منہاج القران انٹرنیشنل علامہ غلام مرتضی علوی نے شبِ برات کے موضوع پر آن لائن خطاب کیا۔ اس موقع پر منہاج القرآن جاپان کے قائدین و کارکنان کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔
قائد تحریک شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے پرسنل اسسٹنٹ بصیر احمد اور کالج آف شریعہ کے آئی ٹی مینجر تنویر احمد کی والدہ محترمہ کی نماز جنازہ مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ادا کی گئی، نماز جنازہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے پڑھائی، نماز جنازہ کے بعد انہوں نے دعا بھی کرائی۔ اس موقع پر انہوں نے بصیر احمد، تنویر احمد اور فیملی ممبران کے ساتھ تعزیت بھی کی۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام شبِ برات کے مقدس و بابرکت موقع پر ’’محفل شب برات و ماہانہ مجلس ختم الصلٰوۃ علی النبی ﷺ‘‘ جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن لاہور میں منعقد ہوئی، جس میں قائد تحریک شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ نے بذریعہ ویڈیو لنک ’’شب برات اور آداب سوال‘‘ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ رات اللہ سے التجا کرنے اور سوال کرنے کا ادب سیکھنے کی رات ہے، آقا کریم ﷺ فرماتے ہیں نصف شعبان کی رات اللہ تبارک و تعالیٰ آسمان دنیا پر اپنی شان کے مطابق نزول اِجلال فرماتا ہے اور مانگنے والی کی ہر دعا قبول کرتا ہے۔ یہ رات اللہ سے التجا کرنے اور سوال کرنے کا ادب سیکھنے کی رات ہے، اگر مانگنے کا ادب آ جائے تو سوالی کو اس بارگاہ کے ساتھ جڑنے کا پتہ چلتا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل Hallunda Folkets Hus سویڈن کے زیراہتمام منعقدہ کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خطاب کیا۔ انہوں نے کانفرنس سے ’’اسلام میں اتحاد و اتفاق کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کی کلی تعلیمات سراپا امن و سلامتی ہیں۔ اسلام کو انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے ساتھ جوڑنا تعصب اور ایک بہت بڑا فکری مغالطہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام نے انسان ہی نہیں، نباتات حیوانات اور الغرض ہر ذی روح کے حقوق و فرائض کا تعین اور تحفظ کیا ہے۔
چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل سویڈن کے مختلف فورمز کے سربراہان و کارکنان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سید محمود شاہ اور منہاج القرآن سویڈن کے دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے نشست میں تربیتی گفتگو کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.