سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے زخمی اور اسیر محمد سلطان کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ مرحوم محمد سلطان تحریک منہاج القرآن کے نظریاتی کارکن تھے۔ زندگی کی آخری سانس تک شہدائے ماڈل ٹاؤن کے انصاف کیلئے قانونی جدوجہد میں شریک رہے۔ اللہ تعالیٰ محمد سلطان کی بخشش و مغفرت فرمائے، جملہ پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق دے۔
نظام المدارس پاکستان کے پہلے یوم تاسیس کے موقع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین نظام المدارس پاکستان خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ جدید دینی نصاب کی تشکیل اور اس کا نفاذ بڑی کامیابی ہے۔ نظام المدارس پاکستان نے پہلی بار مدارس دینیہ کے اساتذہ کے لئے ٹیچرز ٹریننگ پروگرام شروع کیا۔ 273 سال پرانے نصاب دینیہ میں اصلاحات غیر معمولی اقدام ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے والد گرامی ڈاکٹر فرید الدین قادریؒ کو تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ اور نظریہ پاکستان فاؤنڈیشن کی طرف سے تحریک پاکستان کے دوران گراں قدر خدمات انجام دینے پر گولڈ میڈل اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا ہے۔ یہ گولڈ میڈل 3 فروری 2022ء کے روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ڈاکٹر فرید الدین قادریؒ کے پوتے اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے صاحبزادے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے وصول کیا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 71ویں سالگرہ کی مناسبت سے تحریک منہاج القران ضلع میانوالی کے زیراہتمام ورکرز کنونشن منعقد ہوا، جس میں نائب ناظم اعلیٰ کوارڈینیشن منہاج القران انٹرنیشنل ڈاکٹر محمد رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی فکری و تجدیدی خدمات پر روشنی ڈالی۔
تحریک منہاج القرآن کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سینئر رہنما اور سابق نائب امیر منہاج القرآن انٹرنیشنل سمیع اللہ قادری کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ سمیع اللہ قادری مخلص، نیک، صالح اور درویش صفت انسان تھے۔ مرحوم سمیع اللہ قادری اخلاق، صدق، وفاداری، محبت اور خدمت گزاری کا پیکر تھے۔ سمیع اللہ قادری تحریک منہاج القرآن کے رہنما اور اثاثہ تھے۔ شیخ الاسلام نے مزید کہا کہ سمیع اللہ قادری کی رحلت ان کے اہل خانہ، تحریک منہاج القرآن کے وابستگان کے لئے گہرا صدمہ ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے، لواحقین اور جملہ سوگواران کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے والد گرامی فرید ملت ڈاکٹر فرید الدین قادریؒ کو بانیِ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی معیت میں اور مصورِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کی زیرِ سرپرستی تحریک پاکستان کے دوران نمایاں خدمات انجام دینے پر گولڈ میڈل سے نوازا گیا ہے۔ یہ گولڈ میڈل تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے زیر اہتمام منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر ڈاکٹر محمد عارف علوی نے دیا ہے۔ گولڈ میڈل فرید ملت ڈاکٹر فرید الدین قادریؒ کے پوتے اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے صاحبزادے صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے وصول کیا۔ حضرت فریدِ ملّت ڈاکٹر فرید الدین قادری نے قائداعظمؒ کی ولولہ انگیز قیادت میں قیام پاکستان کی تاریخ ساز جدوجہد میں حصہ لیا۔
منہاج القرآن سیکرٹریٹ کے سینئر الیکٹریشن خادم حسین (مرحوم) کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور، بریگیڈئیر (ر) اقبال احمد خان، انجینئر رفیق نجم، جواد حامد، نور اللہ صدیقی، علامہ غلام مرتضی علوی، رانا نفیس حسین، سعید رضا بغدادی، علامہ لطیف مدنی، مظہر علوی، منصور قاسم اعوان، احسن ارشاد، عبد الستار منہاجین، سعید اختر، عادل ظہیر، حافظ عابد بشیر، شہزاد رسول سمیت تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ دریں اثناء تحریک منہاج القرآن شعبہ تحفیظ القرآن کے وائس پرنسپل قاری محمد اسماعیل نے مرحوم کی نماز جنازہ پڑھائی۔ دریں اثناء تحریک منہاج القرآن کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خادم حسین کے انتقال پر اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔
شہید انقلاب گلفام ولید بھٹی کے والد محترم محمد ایوب بھٹی کے انتقال پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اظہار افسوس کیا ہے۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ انکے آبائی گاؤں گکھڑوالی، یونین کونسل قلعہ کالر والا تحصیل پسرور ضلع سیالکوٹ میں ادا کی گئی، جس میں تحریک منہاج القرآن کے مقامی قائدین میں محمد اسلم بسراء، غلام فرید ضیغم، خالد شاد، مختار ساہی، محمد جواد شاہ، علامہ قاری محمد افضل، حافظ زاہد اقبال اور تحریک منہاج القرآن کے ذمہ داران و کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے کراچی تنظیم کے زیراہتمام منعقدہ ”تجدید عہد وفا”سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو پرامن اور خوشحال سوسائٹی بنانے کے لئے ساری توجہ اور وسائل بامقصد تعلیم کی فراہمی پر خرچ کرنا ہوں گے۔ تحریک منہاج القرآن اس دینی اور قومی تقاضے کو پورا کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ منہاج القرآن کے تعلیمی اداروں سے وابستہ طلباء و طالبات کی تعداد لاکھوں میں ہے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام وادی کشمیر کے برفانی رہائشی علاقوں میں اہل علاقہ کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے رضا کاروں نے کنڈل شاہی، پارس کاغان، گڑھی دوپٹہ اور نیلم ویلی کے رہائشی مستحقین کو امدادی سامان تقسیم کیا۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کی طرف سے کے پی کے اور وادی کشمیر کے سینکڑوں خاندانوں کو ونٹر پیکج تقسیم کیا گیا، جس میں گرم کپڑے، رضائیاں اور راشن شامل تھا۔ منہاج ویلیفئر فاؤنڈیشن پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ نے بتایا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کی ہدایت پر رواں برس برفانی علاقہ کے رہائشیوں کی مدد کی گئی ہے۔
تحریک منہاج القرآن خانپور کے سرپرست اور محمد انیس قریشی منہاجین کے والد گرامی محمد حنیف قریشی انتقال کر گئے، انا للہ و انا الیہ راجعون۔ چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اظہار افسوس کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ حنیف قریشی (مرحوم) کی منہاج القرآن کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ مرحوم منہاج القرآن کے دیرینہ رفیق اور خانپور کے سرپرست تھے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی بخشش و مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور جملہ پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت و حوصلہ دے۔
تحریک منہاج القرآن ضلع نمبر 2 لاہور کی تنظیمی ورکشاپ صدر لاہور رانا نفیس حسین کی زیرصدارت منعقد ہوئی، جس میں نائب ناظم اعلیٰ سنٹرل پنجاب و نگران لاہور رانا محمد ادریس قادری مہامن خصوصی تھے۔ ورکشاپ میں شفاقت مغل ناظم ممبر شپ، ضلعی صدر امجد حسین، ضلعی ناظم طارق الطاف، پی پی صدور و ناظمین اور کثیر تعداد عہدیداران نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن لاہور کے ضلع نمبر 5 کے ورکرز کنونشن میں خطاب کرتے ہوئے رانا نفیس حسین صدر منہاج القرآن لاہور نے کہا کہ اسلام ایک ایسا بابرکت دین ہے جس کی برکتوں کی کوئی انتہاء نہیں۔ ہم جتنا بھی اس کی برکتوں پر غور کرتے ہیں اتنا ہی اس کی برکتیں وسیع تر ہوتی جاتی ہیں۔ کنونشن میں نائب ناظم اعلیٰ سنٹرل پنجاب و نگران لاہور رانا محمد ادریس قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انسانیت کے لیے دینِ اسلام کی کامل دین بنا کر نوع انساں کے لیے ہدایت کا سرچشمہ بنا دیا۔
تحریک منہاج القرآن لاہور ضلع نمبر 1 کی ورکشاپ منعقد ہوئی، جس کی صدارت رانا نفیس حسین صدر منہاج القرآن لاہور نے کی۔ اس موقع پر رانا محمد ادریس قادری نائب ناظم اعلیٰ سنٹرل پنجاب و نگران لاہور مہمانِ خصوصی تھے۔ ورکشاپ میں چوہدری امجد حسین ناظم تربیت، شفاقت مغل ناظم ممبر شپ، ضلعی صدر ڈاکٹر قاسم ، ضلعی ناظم قاری ظفر، پی پی صدور و ناظمین اور عہدیداران نے بھی شرکت کی۔
منہاج القران انٹرنیشنل جاپان گنماکین کے زیراہتمام ہفتہ وار تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی نظامت تربیت کے علامہ محمود مسعود نے (رفاقت سیّدنا صدّیقِ اکبر رضی اللہ عنہ) کے موضوع پر آن لائن خطاب کیا۔ اس نشست میں تحریک منہاج القرآن جاپان کے رفقاء نے بھی شرکت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.