سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن شمالی پنجاب کی تنظیمات کے عہدیداروں کی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کیساتھ خصوصی ملاقات کی نشست مرکزی سیکرٹریٹ میں 12 جنوری 2019ء کو ہوئی۔ اس موقع پر نائب ناظم اعلیٰ شمالی پنجاب علامہ رانا محمد ادریس بھی موجود تھے۔ اجلاس میں آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، شمالی پنجاب کے اضلاع، جہلم، چکوال، اٹک، راولپنڈی، سرگودھا، میانوالی کی تنظیموں کے عہدیداروں اور علمائے کرام نے شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ منہاج القرآن قرآن و سنت کی تعلیمات کے فروغ کی عالمگیر تحریک ہے۔
منہاج القرآن یوتھ کانفرنس ’’living Islam Loving Humanity‘‘ 12جنوری کو منعقد ہوئی، جس میں نارتھمپٹن سے پاکستانی یوتھ کے ساتھ بنگالی، افغانی، افریقی طلباء نے شرکت کی۔ علامہ قاسم الازھری نے نوجوانوں سے خطاب کیا اور بعد میں سوال و جواب کی نشست بھی ہوئی، جس میں علامہ قاسم الازھری نے نوجوانوں کے مختلف سوالات کے جواب بھی دیئے۔
تحریک منہاج القرآن لوئر سندھ کا اجلاس 11 جنوری کو حیدرآباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت کوارڈینیٹر لوئر سندھ فوجی مشتاق قائمخانی نے کی جبکہ امیر تحریک حیدرآباد یونس القادری، ناظم ڈاکٹر جان محمد بروہی، یوتھ کوارڈینیٹر حیدرآباد وقار یونس، صدر سید مبشر شاہ، ڈگری سے طارق خان جی، ماتلی ٹنڈو سے محمد خان اور لوئر سندہ کے مختلف اضلاح سے عہدےداران نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن لاہور کی صوبائی حلقہ جات کی تنظیمات کے رہنماؤں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں رہنماؤں کے وفد کی قیادت امیر لاہور حافظ غلام فرید اور ناظم لاہور اشتیاق حنیف مغل نے کی۔ ملاقات میں لاہور کے مختلف ٹاونز سے ناظمین، صدور اور دیگر عہدیدار بھی شامل تھے۔ اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی نئی تفتیش سے نواز شریف، شہباز شریف، رانا ثناء اللہ، ڈاکٹر توقیر شاہ سمیت 12 ماسٹر مائنڈز تک پہنچنے میں مدد ملے گی۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور کے ناظم انجینئر محمد ثناء اللہ کی والدہ کی نماز جنازہ پڑھائی اور ان کی بخشش کیلئے دعا کی۔ مرکزی سیکرٹریٹ میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں عہدیداروں و کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین، چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین، خرم نواز گنڈاپور، بریگیڈیئر (ر) محمد اقبال، جی ایم ملک، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، جواد حامد، سید الطاف حسین شاہ، سید امجدعلی شاہ، عدنان جاوید و دیگر رہنماؤں نے بھی انجینئر ثناء اللہ خان سے تعزیت کی۔
تحریک منہاج القرآن راجن پور کے زیرانتظام حلقہ درود اور ایک اہم اجلاس ملک ابو ارسل مصطفی المدنی ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن ضلع راجن پور کی سربراہی میں ہوا، اجلاس میں تمام ذمہ داران نے شرکت کی۔ ممتاز احمد تحصیلی ناظم تحریک منہاج القرآن راجن پور اور پی پی 296 اے کے تمام ذمہ داران نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یورپ کے رہنماء علامہ قاسم الازھری نے 10 جنوری سے 13 جنوری 2019ء تک برطانیہ کا تنظیمی دورہ کیا۔ دورے میں انہوں نے نارتھمپٹن میں مختلف نشستوں میں شرکت کی، جہاں انہوں نے برطانوی نوجوانوں اور شرکاء کیساتھ انگریزی زبان میں خطابات کیے۔ علامہ قاسم الازھری کو انگریزی کے ساتھ ڈچ، عربی اور اردو زبان پر بھی عبور حاصل ہے۔
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے قصور میں زینب بی بی کی پہلی برسی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان 10 جنوری کو زینب ڈے ڈیکلیر کریں، بچوں اور بچیوں کے ساتھ پیش آنے والے واقعات کے تناظر میں وفاقی محتسب کی رپورٹ کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے اور اس کی روشنی میں قانون سازی کی جائے۔ حکومت قانون شہادت میں ترمیم کرے اور ڈی این اے ٹیسٹ کو جامع شہادت بنائے اور بچوں اور بچیوں سے درندگی کے جرم کو دہشتگردی قرار دے اور اس کی ایف آئی آر 7ATA کے تحت درج ہونی چاہئے۔
قصور میں زینب بیٹی کی پہلی برسی 10 جنوری 2019ء کو ہو گی، جس میں قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری خصوصی شرکت کریں گے۔ زینب کے والد حاجی محمد امین انصاری نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے برسی میں شرکت کی درخواست کی تھی۔ برسی کا پروگرام اسٹیل باغ قصور کے نزدیک فیکڑی غلام صابر انصاری میں منعقد ہو گا، جہاں قصور، گردونواح سے لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہو گی۔
تحریک منہاج القرآن لودھراں پی پی 227 کے زیراہتمام ماہانہ درس عرفان القرآن میونسپل کمیٹی کے گھلو ہال میں منعقد ہوا، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگرد علامہ علی اختر اعوان نے خطاب کیا۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کو انسان اس وقت سب سے پیارا لگتا ہے، جب گناہ گار اس سے معافی مانگتا ہے۔ گناہ گار کی معافی اس وقت پکی ہوجاتی ہے جب وہ وسیلہ مصطفیﷺ سے اللہ کے حضور پیش ہوتا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے رہنماء اور منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن یورپ کے صدر حاجی ارشد جاوید وڑائچ انتقال کر گئے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے حاجی ارشد جاوید وڑائچ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا مرحوم نے منہاج القران کئے پلیٹ فارم سے دین اسلام اور انسانیت کی قابل تقلید خدمت کی منہاج القران اپنے ایک عظیم سپوت سے محروم ہو گیا۔
منہاج القرآن لوئر سندھ کا ایک اہم اجلاس 3 جنوری 2019ء کو حیدرآباد میں منعقد ہوا، جس کی صدارت منہاج القرآن لوئر سندھ کے کوارڈینیٹر فوجی مشتاق قایُمخانی نے کی۔ اجلاس میں امیر تحریک حیدرآباد یونس القادری PAT، ناظم سندھ سید کامران پرویز ماتلی کے صدر حافظ محمد جمن کی قیادت میں 4 رکنی وفد اور نوابشاہ سے ڈاکٹر کاشف احمد کی قیادت میں 2 رکنی وفد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل انڈیا کے زیرانتظام منہاج پبلی کیشنز انڈیا نے دہلی میں منعقدہ سالانہ ورلڈ بک فیئر 2019ء میں شرکت کی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سینکڑوں کتب بالخصوص ’’قرآنی انسائیکلوپیڈیا‘‘ کو پیش کیا۔ حال ہی میں شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کی تالیف کردہ قرآنی انسائیکلوپیڈیا جو 8 جلدوں اور 5 ہزار موضوعات پر مشتمل ہے، انسائیکلوپیڈیا شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے نصف صدی سے زائد مطالعہ قرآن کا نچوڑ ہے۔
منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیراہتمام منعقدہ دوسری سالانہ دو روزہ ورلڈ اسلامک بینکنگ اینڈ فنانس کانفرنس پی سی ہوٹل لاہور میں اختتامی ڈیکلریشن کیساتھ اختتام پزیر ہو گئی۔ اختتامی سیشن میں ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ڈیکلریشن پیش کیا اور کانفرنس میں شریک مختلف ملکوں کے سکالرز پر مشتمل بین الاقوامی فورم میں تبدیل کرنے کی تجویز دی جس کی شرکائے کانفرنس نے اتفاق رائے سے منظور ی دی۔ کانفرنس میں امریکہ، آسٹریلیا، سعودی عرب، برطانیہ، نیدر لینڈز، ملائشیاء اور ازبکستان کے سکالرز، معاشی ماہرین شریک تھے۔
منہاج القرآن اسلامک کالج چک پرانا کھاریاں کے پرنسپل اور سیشن 1995ء کے منہاجین محمد افتخار انتقال کر گئے، انا للہ و انا الیہ راجعون۔ مرحوم کی نماز جنازہ پیر کی شام گاوں چیچیاں (گلیانہ کھاریاں ) میں ادا کی گئی۔ جس میں اہل علاقہ اور تحریک منہاج القرآن کھاریاں کے قائدین و کارکنان نے شرکت کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.