سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
لندن: ڈاکٹر طاہرالقادری نے فروغ امن اور انسداد دہشت گردی کے اسلامی نصاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ISISاور اس نوع کی دیگر تنظیمیں دہشتگرد اور خارجی ہیں ان کی تعلیمات کا اسلام اور قرآن سے کوئی تعلق نہیں۔ بے گناہ انسانوں کا خون بہانا اسلام اور قرآن کی بنیادی آئیڈیالوجی کے خلاف ہے۔ جہاد کے نام پر فساد کرنے والوں اور نوجوانوں کی برین واشنگ کرنے والوں کے خلاف پوری قوت سے ٹکرانے کا وقت آ گیا۔ ایسے دہشتگرد اور بے دین عناصر اسلام اور امت مسلمہ کو کمزور کررہے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن لیہ کے زیراہتمام رمضان المبارک میں ہونے والے پانچ روزہ دروس عرفان القرآن کے سلسلے کا تیسرا پروگرام مورخہ 22 جون 2015 کو منعقد ہوا، جس میں مفتی ارشاد حسین سعیدی نے ’’بدعت کا حقیقی تصور‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ دروس عرفان القرآن میں وابستگان، رفقاء، علاقہ کی معروف سماجی، مذہبی اور سیاسی شخصیات کے علاوہ مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
مؤرخہ 22 جون 2015ء کو منہاج انٹرنیٹ بیورو کے سٹاف کی چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سےملاقات ہوئی، جس میں انہوں نے تحریک کی مرکزی ویب سائٹ www.minhaj.org کے نئے ورژن کا افتتاح فرمایا۔ اس موقع پر صدر پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اور سینئر نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات شیخ زاہد فیاض بھی موجود تھے۔
تحریک منہاج القرآن لیہ کے زیراہتمام رمضان المبارک میں ہونے والے پانچ روزہ دروس عرفان القرآن کے سلسلے کا دوسرا پروگرام منعقد ہوا، جس میں علامہ محمد لطیف مدنی (مرکزی ناظم حلقات درودوفکر) نے ’’توبہ‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ دروس عرفان القرآن میں وابستگان، رفقاء، علاقہ کی معروف سماجی، مذہبی اور سیاسی شخصیات کے علاوہ مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
علامہ وقار احمد قادری (ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی) نے سیدہ کائنات کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیدہ کائنات مجسمہ شرم وحیا اور وارث چادر تطہیر ہیں، ان کا نام لینے کے لئے زبان کا وضو چاہیئے کیونکہ پردہ ان کا زیور تھا۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں ارشاد فرمایا ہے کہ اے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان سے فرما دیجیئے کہ اللہ تعالیٰ ان کو ایمان دینے کا کوئی معاوضہ طلب نہیں کرتا مگر اہل بیت رضوان اللہ علیھم سے مودت کریں۔
چوہدری رزاق احمد نائب صدر پاکستان عوامی تحریک فرانس کی جانب سے وصال سیدہ کائنات حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی مناسبت سے تین رمضان کو مرکز منہاج القرآن میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس میں صدر پاکستان عوامی تحریک فرانس و یورپ حاجی محمد اسلم اپنی پوری ٹیم کے ہمراہ تشریف لائے۔ منتظمین منہاج القرآن صدر اظہر صدیق اور جنرل سیکرٹری قاضی محمد ہارون نے ڈائریکٹر منہاج القرآن فرانس پروفیسر علامہ حسن میر قادری کی سربراہی میں انتظامات کا اہتمام کیا۔
تحریک منہاج القرآن لیہ کے زیر اہتمام رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں پانچ روزہ دروس عرفان القرآن کے سلسلے کا پہلا پروگرام 19 جون 2015 کو منعقد ہوا، جس میں حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگرد رشید علامہ سعید الحسن طاہر نے ’’دین ہمہ اوست‘‘ کے موضوع پر مدلل خطاب کیا۔ دروس عرفان القرآن میں علاقہ کی معروف سماجی، مذہبی اور سیاسی شخصیات کے علاوہ مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
محترمہ گلشن ارشاد نے اپنے خطاب میں سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا کی شان بیان کرتے ہوئے کہا کہ سیدہ کائنات وہ ہستی ہیں جو تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے انوار صحبت سے بلا واسطہ اکتساب کرتی رہی ہیں۔ آپ حرم نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فیوضات کی قاسم و مختار ہیں۔ آپ لخت جگر رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور جنت کی عورتوں کی سردار ہیں۔
مرکزی نظامت تربیت منہاج القرآن کے زیراہتمام 14 جون 2015 کو منہاج ٹریننگ اکیڈمی لاہور میں بچوں کی تربیت کے لیے دوسرا ماہانہ کڈز فیسٹول کا انعقاد کیا گیا۔ کڈز فیسٹول میں حسب سابق آغوش اور لاہور سے 150 سے زائد بچے اور بچیاں شریک ہوئیں۔ کڈز فیسٹول میں بچوں سے متعلقہ دلچسپی کے امور تلاوت، نعت، کوئز اور فن خطابت سرانجام دیے گئے جن میں بچوں نے بھرپور حصہ لیا، اس کے علاوہ بچوں کی تربیت کے لیے اسلامک کارٹونز اور اسلامک وڈیوز بھی دیکھائی گئیں جن میں بچوں نے بھرپور دلچسپی ظاہر کی
شہدائے ماڈل ٹاؤن نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر جس انقلاب کی بنیاد رکھی ہے ہم اسے پائے تکمیل تک پہنچا کر دم لیں گے۔ شہداء کے ورثا نے حکومتی دولت کے بدلے اپنے خون کا سودا نہ کر کے غیرت، جرآت اور حب الوطنی کا ثبوت دیا۔ ہم شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ قاتلوں سے دیت نہیں عدل و انصاف کے تقاضوں کے مطابق قصاص لیں گے۔
اس موقع پر ماسٹر رفیق اعجاز، ملک ضیاء مچھوڑا، غلام حیدر سیال، اشیر حیدر، غلام مرتضی قادری، چوہدری شبیر دھامہ اور چوہدری محمد اسلم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 17 جون کو سانحہ ماڈل ٹاؤن لاہور میں بپا کی جانے والی دہشت گردی اور قتل وغارت گری کو کبھی بھلایا نہیں جا سکتا۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی رہائش گاہ اور منہاج القرآن سیکرٹریٹ پر ہونے والا پولیس حملہ ریاستی دہشت گردی، قتل وغارت گری اور حکومتی بربریت وتشدّد کی بدترین مثال ہے
17 جون انسانیت کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا جب پنجاب پولیس نے ظالم حکمرانوں کی ایماء پر چودہ نہتے لوگ جن میں دو خواتین بھی شامل تھیں کو شہید اور سو سے زائد لوگوں کو سیدھی گولیاں مار کر زخمی کر دیا۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے لواحقین کو ایک سال گزرنے کے باوجود انصاف نہ مل سکا۔ سانحہ ماڈل کے شہداء سے اظہار یکجہتی اور انصاف کے حصول کےلیے منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے اور پاکستان عوامی تحریک نے پاکستان ایمبیسی ناروے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا
شہدائے ماڈل ٹاؤن کی سالانہ برسی اور احتجاجی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ 24 گھنٹے کام کرنے اور جاگنے کا پروپیگنڈا کرنے والا وزیراعلیٰ 16 جون کی رات کو گہری نیند کیوں سو گیا؟ حکمران اپنی حرام کی دولت سے شہداء کا خون خریدنے گئے اور ان کے بچوں کے جوتے بھی نہ خرید سکے۔ جن کے ضمیر مردہ ہوں وہ تخت بچانے کیلئے ڈیلیں کرتے ہیں۔ ہمارے طرف سے ڈیل کرنے قبول کرنے اور تہمتیں لگانے والوں پر خدا کی لعنت ہو۔ ہمارے کارکن عشق مصطفی اور ایمان کی دولت سے مالا مال ہیں۔ اگر حکمرانوں کا دامن صاف ہے اور وہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی قتل وغارت گری کی منصوبہ بندی میں ملوث نہیں تو غیر جانبدار جے آئی ٹی کی تشکیل سے خوفزدہ کیوں ہیں اور جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ شائع کیوں نہیں کرتے؟
حکومت بحرین کی بین المذاہب امن کانفرنس میں ڈائریکٹر منہاج القرآن فرانس علامہ حسن میر قادری کی سربراہی میں منہاج القرآن کے وفد نے شرکت کی۔ سربراہ کانفرنس الشیخ صلاح بن یوسف الجودر نے وفد کو خود خوش آمدید کہا۔ جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک محمد نعیم چوہدری نے امن کانفرنس کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا اور مدعو کرنے پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔
پاکستان عوامی تحریک فرانس اور یورپ کے صدر حاجی محمد اسلم چوہدری نے فرانس میں سانحہ ماڈل ٹاون پر جعلی JIT رپورٹ کے خلاف جاری دستخطی مہم پر اپنے دستخط کرتے ہوئے اسے یورپ تک پھیلانے کا عزم کیا۔ یاد رہے حاجی محمد اسلم چوہدری اپنے کزن کی وفات کے باعث پاکستان میں تھے۔ علاوہ ازیں صدر ویمن ونگ پاکستان عوامی تحریک اور معروف شاعرہ ثمن شاہ نے بھی دستخطی مہم میں حصہ لیا اور اسے یورپ تک پھیلانے کا اعادہ کیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.