سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ موجودہ استحصالی نظام کے خلاف ڈاکٹر طاہرالقادری کی ایک ایک بات تلخ حقیقت کی صورت آج سب کے سامنے ہے۔ قوم اور فوج دہشت گردوں کے خلاف سینہ سپر مگر حکمرانوں کو سینیٹ میں اپنااقتدار مضبوط کرنے کی فکرکھائے جارہی ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے قوم کو اس قدر شعور دیا کہ آج محروم طبقات اپنے حقوق پانے کیلئے شہر شہر دھرنے دے رہے ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کا دس نکاتی ایجنڈا غریب عوام کی آواز ہے، جس دن انہیں قوت نافذہ ملی، کوئی شخص بھوکا نہیں سوئے گا۔
عرفان یوسف نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مصطفوی انقلاب کے لیے نوجوانوں نے ہمیشہ قربانیاں دیں اور آئندہ بھی دینگے۔ سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری نے نوجوانوں کو تعلیم اور امن کے فروغ کا پیغام اور تربیت دی یہی وجہ ہے کہ آج تک ایم ایس ایم کے طلباء کی وجہ سے کسی کالج کا نظم و نسق خراب نہیں ہوا اور نہ ہی تعلیمی سرگرمیوں میں رخنہ پڑا۔
مصطفوی ماڈل سکول کے طلبہ نے مورخہ 27 فروری 2015ء کو منہاج القرآن سیکرٹریٹ کا تعلیمی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے گوشہ درود، مرکزی سیکرٹریٹ، منہاج یونیورسٹی، کالج آف شریعہ، مختلف دفاتر، دربار غوثیہ، آغوش اور منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کا وزٹ کیا جس میں طبہ میں بڑی دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر محمد بزمی نے بچوں کے مختلف سوالوں کے جواباب بھی دیئے۔
اس موقع پر محمد رفیق نجم نے قائد انقلاب ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی انقلاب کے لیے شب و روز کی محنت کے حوالے سے حاضرین کو بتایا۔ بعد ازاں اسلام آباد دھرنے میں شامل شرکاء میں اسناد تقسیم کیں۔ تقریب میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی علمی فکری اور نظریاتی خدمات کو خراج تحسین پیش بھی کیا گیا۔ اس موقع پر شرکاء تقریب کو ڈاکٹر طاہرالقادری کی عالم اسلام کے حوالے سے خدمات پر ایک ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی جسے حاضرین نے بہت سراہا۔ تقریب کے آخر ڈاکٹر طاہرالقادری کی 64 ویں سالگرہ کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا۔ شرکاء تقریب نے ڈاکٹر طاہرالقادری کی صحت و تندرستی اور لمبی عمر کی دعائیں بھی کیں۔
پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی نے کہا کہ حکمران نجکاری کے نام پر قومی اداروں کی لوٹ سیل لگانا چاہتے ہیں یہ نجکاری نہیں’’ شریف کاری‘‘ ہے قومی دولت اور اثاثوں کو لوٹنے کے منصوبے بنانا حرام خوری ہے جسے پاکستان کے عوام اب کسی صورت برداشت نہیں کرینگے۔ ڈاکٹر رحیق عباسی نے گزشتہ روز واپڈا ایمپلائز پیغام یونین کے نجکاری کے خلاف واپڈا ہاؤس مال روڈ کے سامنے احتجاج اور احتجاجی دھرنے میں شرکت کی اور ملازمین اور عہدیداروں کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کیا۔
منہاج یوتھ لیگ سپین کے صدر حسنات مصطفی نے گزشتہ دنوں بارسلونا یونیورسٹی سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد باقاعدہ طور پر وکالت کی ڈگری حاصل کر لی ہے، منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین اور پاکستان عوامی تحریک سپین کے رہنماؤں کی طرف سے ان کو مبارک باد دی گئی ہے۔
تحریک منہاج القرآن فاروق آباد کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے 64 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ’’شیخ الاسلام‘‘ سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سیمینار کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر کارکنان نے اپنے قائد سے نغموں کی صورت میں اظہار عقیدت و محبت کیا۔ سیمینار میں تحریک منہاج القرآن کے جملہ عہدیداران نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کی درازئ عمر کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 64 ویں سالگرہ کے حوالے سے حماد اکیڈمی میں محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، بعد ازاں لودہراں کے معروف ثناء خوانان نے تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت نچھاور کیے۔ تقریب کے اختتام پر سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت یابی اور درازئ عمر کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔
پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام منعقدہ عوامی فیمیلی میلہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا پاکستان کا کرپٹ، فرسودہ سیاسی نظام زمین بوس ہونے کو ہے، پاکستانی قوم گرتی ہوئی دیوار کو ایک دھکا اور دینے کے لئے قائد انقلاب ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ساتھ دے۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مارچ کے مہینے میں پاکستان آ رہے ہیں اور انقلابی جدوجہد جہاں سے ختم کی تھی وہیں سے شروع کرے گے۔ انہوں نے کہا کہ انقلابی جدوجہد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک غریب کے چہرے پر مسکراہٹ نہیں آ جاتی اور یہ غریب کش نظام سمندر برد نہیں ہو جاتا۔
تحریک منہاج القرآن یونٹ بھیر رتیال حلقہ پی پی 4 کے زیراہتمام عظیم الشان سالانہ محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد مسجد گلزار مدینہ محلہ بابا مسکین شاہ بخاری میں مورخہ 25 فروری بروز بدھ بعد نماز عشاء کیا گیا۔ محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت قاری محمد یاسین گولڈ میڈلسٹ نے حاصل کی جبکہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول سید زبیب مسعود شاہ بخاری اور خالد حسنین خالد نے نچھاور کیے۔ محفل کا انعقاد خصوصی طور پر (برائے ماسٹر خالد منیر خالد مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے کیا گیا تھا۔
دلی: منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بھارت کے دورے پر آئے وفد نے دلی میں عالمی کتاب میلہ میں شرکت کی۔ وفد میں انٹرفیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا اور پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر راجہ زاہد شامل تھے۔ منہاج القرآن انڈیا کے صدر سید نادِ علی، منہاج القرآن دلی کے صدر سید منصور حسین، منہاج القرآن دلی کے سیکرٹری جنرل رضوان قادری، انٹرفیتھ ریلیشنز کے کوآرڈینیٹر محمد جنید خان اور منہاج القرآن جموں و کشمیر کے صدر نے وفد کا استقبال کیا۔ عالمی کتاب میلہ دلی کے پاگتی میدان میں منعقد کیا گیا ہے، جس میں منہاج القرآن انڈیا کی طرف سے شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری کی کتب کا سٹال لگایا گیا ہے۔
تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام فیصل آباد میں ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 64 ویں سالگرہ کے موقع پر ’’پاکستان میں عوام کے بنیادی حقوق اور ڈاکٹر طاہرالقادری‘‘ سیمینار منعقد ہوا، جس میں انجینئر محمد رفیق نجم، میاں کاشف محمود، میاں عبدالقادر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دھاندلی کر کے اقتدار میں آنے والی خوفزدہ اور دہرے معیار والی حکمران قیادت دہشت گردی کا خاتمہ نہیں کر سکتی اور یہ حکمران جب تک مسلط رہیں گے ملک اور عوام پستے رہیں گے۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام ڈاکٹر طاہرالقادری کے 64 ویں یوم پیدائش کے سلسلے میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا، بعد ازاں محفل سماع کا انقعاد کیا گیا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے جملہ فورمز کے عہدیداران و کارکنان بھی شریک تھے۔ تقریب کے اختتام پر سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ڈاکٹر طاہرالقادری کی صحتیابی اور درازئ عمر کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
چکوال: مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام ڈاکٹر طاہرالقادری کے 64 ویں یوم پیدائش کے حوالے سے پریس کلب چکوال میں ’’سفیر امن‘‘ سیمینار منعقد ہوا، جس میں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا، اس موقع پر حافظ عبد الغفار ایڈووکیٹ سابق راہنما MSM، چوہدری عرفان یوسف قائد طلبہ MSM اور محمد عاصم انقلابی ڈویژنل کوآرڈینیٹر MSM راولپنڈی نے خصوصی شرکت کی، علاوہ ازیں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے دیگر عہدیداران بھی شریک تھے، تقریب میں نقابت کے فرائض احمد حسن نے سر انجام دیے۔
چوہدری عرفان یوسف نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ اسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنی پوری زندگی انسانیت کیلئے وقف کر رکھی ہے۔ قیام امن اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے انہوں نے جو خدمات سرانجام دیں وہ ناقابل فراموش ہیں۔ دہشتگردی کیخلاف ان کا فتویٰ اسلام کے نام پر دہشتگردی پھیلانے والوں کیلئے لٹکتی تلوار ہے۔ انہوں نے دہشتگردی کیخلاف نظریاتی، اعتقادی اور علمی محاذ پر جنگ کی اور اسلام کے تصور امن کو زندہ کیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.