سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
ضلعی امیر سید ہدایت رسول قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ انتخابی نظام کے ہوتے ہوئے درست قیادت اور حقیقی عوامی نمائیندوں کا انتخاب نہیں ہو سکتا۔ عوام کو انتخابی اصلاحات کے یک نکاتی ایجنڈے پر متفق ہو کر 11 مئی والے دن اس فرسودہ اور عوام دشمن نظام انتخاب کو دریا برد کرنا ہو گا۔
ناظم تحریک منہاج القرآن الہ آباد شیخ ظفر اقبال جنید کے بھائی اور محمد نواز شریف منہاجین کے چچا جان بابا نور محمد قادری نوشاہی انتقال کر گئے۔ حادثہ مورخہ 15 اپریل 2013ء بروز سوموار کو ٹھینگ موڑ (الہ آباد) کنگن پور بائی پاس پر ہوا۔
عظیم اسکالر ڈین فیکلٹی آف شریعہ پنجاب یونی ورسٹی اور سابق چانسلر منہاج یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد صدیقی گزشتہ دن اس جہانِ فانی سے رختِ سفر باندھ کر مالک حقیقی کی طرف روانہ ہو گئے۔ مرحوم تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے اساتذہ میں سے تھے۔
بیساکھی کے میلے میں دنیا بھر سے آئے ہوئے تین ہزار سے زاہد سکھ یاتریوں کے اعزاز میں شاہی قلعہ لاہور میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں دیال سنگھ ریسرچ اینڈ کلچر فورم کی جانب سے سکھ مذہب کے تاریخی وزٹ کی نمائش کا اہتمام بھی کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب سید مخدوم احمد محمود تھے۔
تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک صوبائی حلقہ 68 کے زیراہتمام نظام بدلو سیمینار و عوامی فیسٹیول 18 اپریل 2013 بروز جمعرات سنہری ٹاؤن پارک پیپلز کالونی فیصل آباد میں منعقد ہوا جس کی صدارت محمد ارشد مغل صدر PAT صوبائی حلقہ 68 نے کی۔
آئندہ ماہ میں ہونے والے انتخابات غیرآئینی، غیر اخلاقی اور غیر جمہوری عمل ہے۔ ایک غیر آئینی اور جانبدار الیکشن کمیشن کیسے صاف اور شفاف انتخابات کروا سکتا ہے۔ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کے حوالے سے آئین کی شق 62 اور 63 کو محض ڈرامہ اور مذاق بنا دیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے صدر علامہ محمد افضل سعیدی، سیکرٹری جنرل سید علی عباس بخاری، معظم رضا، نوید احمد قادری اور ابو آدم احمد الشیرازی نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں کیا۔
جنرل سیکرٹری یوتھ لیگ رفیق صدیقی نے کہا کہ سندھ بھر میں 11 مئی کو بھرپور دھرنا ہوگا، جس میں ہزاروں لوگ شرکت کر کے اس کرپٹ نظام انتخاب و سیاست کو مسترد کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نظام کبھی ملک کو تبدیلی نہیں دے سکتا، تبدیلی کا نعرہ لگانے والے سر پکڑ کر بیٹھے ہوں گے۔ ملک کے انتخابات آزادانہ ہیں اور نہ شفاف، ہم اس نظام کا حصہ نہیں بننا چاہتے، قوم لکھ لے کہ ملک کی حکومت سازی کے لیے ہارس ٹریڈنگ ہوگی اور حکومت سازی کے لیے کرپشن کی جائے گی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونیورسٹی کے سابق شیخ الجامعہ، پنجاب یونیورسٹی کے اسلامک ڈیپارٹمنٹ کے سابق سربراہ اور عظیم مذہبی سکالر ڈاکٹر بشیر احمد صدیقی مورخہ 16 اپریل 2013ء کوعلالت کے باعث لاہور میں خالق حقیقی سے جا ملے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون
ریلی کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے شیخ زاہد فیاض نے کہا کہ مہنگائی اور بیروزگاری کے بوجھ میں دبی ہوئی اس غریب پاکستانی قوم پر بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کے عذاب نے عوام کو کرپٹ سسٹم کے اندر ہونے والے انتحابی ڈرامے کے بارے میں سوچنے کی حس مار ڈالی ہے غریب عوام کو اس بات کا شعور نہیں کہ ان کے ساتھ الیکشن کے نام پر کتنے بڑے ظلم پر مبنی ڈرامہ ہونے جا رہا ہے۔
صوبائی نگران وزیر جسٹس (ر) جمشید رحمت اللہ سے انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا کی قیادت میں مختلف مذاہب کے نمائندوں پر مشتمل وفد نے سول سیکرٹریٹ لاہور میں ملاقات کی، جن میں مسیحی رہنما ریورنڈ حنوک حق، پاسٹر جاوید گل، ایس پی جان، ایلڈر گل، ہندو راہنما پنڈت بھگت لال کھوکھر، کشور لال، سکھ رہنما سردار سرجیت سنگھ اور سردار رومیل سنگھ شامل تھے۔
مورخہ 13اپریل بروز ہفتہ عصر تا مغرب مرکز منہاج القرآن ریندی میں راشد منہاس آف گجر خان کی والدہ (جو گزشتہ ماہ پاکستان میں وفات پا چکی ہیں)کے ایصال ثواب کیلئے ایک محفل کا اہتمام کیا گیا۔
ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ساجد بھٹی نے کہا کہ پاکستانی قوم پر بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کے عذاب نے عوام کو کرپٹ سسٹم کے اندر ہونے والے انتحابی ڈرامے کے بارے میں سوچنے کی حس مار ڈالی ہے غریب عوام کو اس بات کا شعور نہیں کہ ان کے ساتھ الیکشن کے نام پر کتنے بڑے ظلم پر مبنی ڈرامہ ہونے جا رہا ہے۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ یہ قوم کے ساتھ بہت بڑا دھوکہ ہو رہا ہے، آئین کے ساتھ دھوکہ ہو رہا ہے، آرٹیکل 62، 63 کے نام پر ایک دھوکہ ہو رہا ہے اور اس ملک کے خلاف بہت بڑی سازش ہو رہی ہے اور حیرت ہے مجھے ان اداروں پر جو سب کچھ اپنی آنکھوں سے دیکھ کر خاموش بیٹھے ہیں، یہ کوئی الیکشن نہیں ہورہا اس ملک میں۔ یہ سراسر دھاندلی ہو رہی ہے، سراسر بدعنوانی ہورہی ہے، سراسر خلاف آئین کام ہورہا ہے سکروٹنی کے نام پر۔
خان پور: منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام فری میڈیکل کیمپ
مورخہ 14 اپریل 2013ء بروز اتوار کو ہوٹل اتروسکو آریزو (اٹلی) میں اسلامک کمیونٹی (مسجد القدس) کی جانب سے مسلم بھائی چارہ کے حوالہ سے ایک خوبصورت کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں ساؤتھ اٹلی کے ڈائریکٹر علامہ غلام مصطفی مشہدی نے مقامی تنظیم کے ہمراہ خصوصی شرکت کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.