سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے دورہ بھارت کے دوران 25 فروری 2012ء کو بھارتی ریاست گجرات میں کرجن کے مقام پر اجتماع ہوا۔ اس موقع پر شیخ الاسلام کو سننے کیلئے ریاست گجرات میں بروڈہ، اجمیر شریف، ممبئی، کچ بوجھ، احمد آباد، حیدرآباد دکن، دہلی، لکھنو اور انڈیا کے اطراف و اکناف سے انسانوں کا سیلاب امڈ آیا۔
تحریک منہاج القرآن دولتالہ حلقہ پی پی 4 کے یونٹ بھنگالی شریف کے زیراہتمام 25 فروری بعد نماز عشاء عظیم الشان میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس مرکزی جامع مسجد (گاؤں) میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس کی صدارت الحاج پیر سید جابر علی شاہ ہمدانی نے کی جبکہ مہمان خصوصی الحاج پیر سید سلطان علی شاہ ہمدانی اور پیر سید عبدالعزیز شاہ چشتی تھے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ پاکستان کا 3 روزہ تربیتی کیمپ 24 فروری کومرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون میں شروع ہوا۔ جس کی صدارت حافظ تجمل حسین انقلابی (مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ) نے کی۔ پروگرام میں پاکستان بھر کے مختلف 100 تعلیمی ادارہ جات یونیورسٹیز، میڈیکل کالجز اور گورنمنٹ کالجز کے صدور، جنرل سیکرٹریز اور انفارمیشن سیکرٹریز نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ناگویا (جاپان) کے زیر اہتمام مورخہ 25 فروری 2012ء بروز ہفتہ بعد نماز عشاء منہاج القرآن کے سنٹر و مسجد المصطفیٰ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے ویڈیو خطابات کے سلسلہ کا آغاز کر دیاگیا،
منہاج القرآن انٹرنیشنل (سینٹو) اٹلی کے زیر اہتمام مورخہ 25 فروری 2102ء کو بلغونہ شہر میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں محفل نعت منعقد ہوئی جس میں برطانیہ کے مشہور ومعروف نعت خوان میلاد رضا قادری نے خصوصی شرکت کی
منہاج القرآن انٹرنیشنل (آما سنٹر) ڈنمارک کے زیر اہتمام مورخہ 25 فروری 2012ء بروزہفتہ سالانہ محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی جس میں گردونواح سے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
ڈائریکٹوریٹ آف انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل کی دعوت پر کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے وزٹ پر جرمن سکالر ڈاکٹر کرسچن ڈبلیو ٹرال، ڈاکٹر ہائیکے سٹمر، آسٹریلین سکالر ڈاکٹر ہیمر اور انڈین سکالر سردار منموہن سنگھ خالصہ تشریف لائے، مرکزی سیکرٹریٹ اور کالج آف شریعہ پہنچنے پر پرنسپل کالج آف شریعہ ڈاکٹر عبیداللہ رانجھا نے مہمانوں کا استقبال کیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔
منہاج ماڈل سکول میرپور آزادکشمیر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 61 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں تمام سٹاف ممبران کے علاوہ طلبہ و طالبات نے بھی شرکت کی۔ دیگر مہمانانِ گرامی صدر تحریک منہاج القرآن میرپور محمد امتیاز احمد، ناظم تحریک میرپور محمد اکرام اظہر، مظہر حسین قادری ناظم ممبر شپ، مصور حسین اور محمد سلیم نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
مورخہ 24 فروری بروز جمعرات منہاج القرآن اسلامک سنٹر مانکیالہ مسلم گوجر خان ضلع راولپنڈی کے زیراہتمام جشن عید میلادالنبی کے سلسلے میں سکول کے طلبہ و طالبات کے مابین مقابلہ حسن نعت و تقریر منعقد ہوا جس میں علاقہ بھر کے 30 سکولوں کے بچوں اور بچیوں نے حصہ لیا۔ مقابلہ حسن نعت میں منصفین کے فرائض محترمہ ثمینہ اظہر، راجہ اصغر احمد اور محمد بشیر قادری نے سرانجام دئیے
منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے ڈائریکٹر علامہ غلام مصطفی مشہدی نے مورخہ 24 فروری 2102ء کو پاکستان کمیونٹی کی مسجد سفینہ پنج تن پاک(یونان) میں جمعۃ المبارک کا تاریخی خطاب کی۔ جمعہ کے اجتماع میں یونان کے جملہ علاقوں سے پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن یونین کونسل جنڈ مہلو تحصیل گوجرخان کے زیراہتمام جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خوبصورت موقع پر مورخہ 24 فروری بروز جمعۃالمبارک بعد از نماز مغرب ’’مصطفوی جنازہ گاہ بھائی خان‘‘ میں ایک عظیم الشان محفل کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کے ترتیب شدہ شیڈول کے مطابق بعد از نماز مغرب مصطفوی اسلامک سنٹر بھائی خان سے مصطفوی جنازہ گاہ تک ایک جلوس کا اہتمام کیا گیا تھا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 61 ویں سالگرہ کے موقع پر انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے فکری اور عملی رہنمائی دینے اور فروغ امن کے لیے ان کی عالمی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس حوالے سے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں "عالمی سفیر امن سیمینار 2012ء" منعقد کیا گیا۔ پروگرام کی صدارت امیر تحریک صاحبزادہ مسکین فیض الرحمن درانی نے کی جبکہ چن پیر قادری (سجادہ نشین حضرت میاں میر)، پیر نفیس الحسن قادری (اوچ شریف)، ڈاکٹر سعید الٰہی (مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب - MPA)، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، ڈاکٹر علامہ غلام رسول قادری، ارشاد حسین عارف (سینئر جرنلسٹ جنگ نیوز)، سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک انوار اختر ایڈووکیٹ، معین علوی (سیکرٹری اطلاعات سنی اتحاد کونسل) اور علامہ حافظ طاہر ضیاء (نارووال) مہمان خصوصی تھے۔
مورخہ 23 فروری 2012 بروز جمعرات "پرائم بینکوئٹ ہال " کالج روڈ میں منہاج ماڈل سکول اور تحفیظ القرآن کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کی۔ اس پروگرام میں منہاج ماڈل سکول اور تحفیظ القرآن کے طلبہ نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو عقیدت اور تہنیت پیش کرنے کے لیے مختلف ایٹمز پیش کر کے اپنے جذبات کا اظہار کیا
تحریک منہاج انٹرنیشنل کے ناظم اعلیٰ اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے مورخہ 23 فروری 2012 کو 400 مستحق اور ذہین طالبات کی رہائش کے عظیم منصوبہ بیت الزھراء کا سنگ بنیاد اپنے دست مبارک سے رکھا۔ اس افتتاحی تقریب کے موقع پر پروجیکٹ ڈائریکٹر بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان نے پروجیکٹ کی بریفنگ دی اور کہا کہ پروجیکٹ پر 15 کروڑ روپے کے اخراجات آ رہے ہیں اور یہ منصوبہ 15 ماہ کے اندر مکمل کیا جائے گا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.