سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن ہارون آباد کے زیراہتمام چھٹی سالانہ ’’پیغام حسین رضی اللہ عنہ کانفرنس‘‘ کا انعقاد مورخہ 25 دسمبر 2011ء کو کیا گیا جس کی صدارت منہاج القرآن علماء کونسل ہارون آباد کے سربراہ سید احمد کمال شاہ نے کی جبکہ مہمان خصوصی عظیم مذہبی اسکالر عمر حیات الحسینی تھے۔ دیگر مہمانان گرامی میں چوہدری ظفر اقبال کاہلوں صدر تحریک منہاج القرآن ہارون آباد، باؤ عبدالمجید ناظم ویلفیئر تحریک منہاج القرآن ہارون آباد اور تمام مکاتب فکر سے مردوخواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
24 دسمبر بروز ہفتہ "میرکارواں اک مثال جاوداں" کے عنوان سے مصطفویٰ سٹوڈنٹس موومنٹ کراچی کے زیراہتمام طلبہ کی ذہن سازی اور انہیں قائد کے فرمودات سے روشناس کرانے کیلئے دوسرا سالانہ سیمینار نیشنل میوزیم کراچی میں منعقد ہوا۔
گذشتہ دنوں منہاج یونیورسٹی کے فارغ التحصیل طلبہ میں سے ڈاکٹر محمد رفیق حبیب (منہاجین) نے اللہ تعالی کے خصوصی فضل و کرم، حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی توجہات، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایات و رہنمائی اور اپنی شب و روز کی کاوشوں سے "A Critical Analaysis of the ideology of Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri with special reference to Islamic Revivalism" کے موضوع پر University of Aberdeen, Scotland, UK سے پی ایچ ڈی مکمل کر لی ہے۔
ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا ممبر متروکہ وقف املاک بورڈ حکومت پاکستان کی قیادت میں تحریک کے وفد نے گردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب کا دورہ کیا۔ اس وفد میں نائب ناظم پنجاب ملک حق نواز، امیر تحریک ضلع ننکانہ ڈاکٹر محب النبی اور دیگر ضلعی قائدین بھی ان کے ہمراہ تھے۔
مصطفوی سٹودنٹس موومنٹ لودہراں کے زیراہتمام حماد اکیڈمی میں مراحل یوم حشر کے موضوع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ویڈیو خطاب دیکھایا گیا، جس میں طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ محفل کا آغا تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کی سعادت حافظ محمد اللہ داد نے حاصل کی، تلاوت کلام مجید کے حضور علیہ الصلوۃ والسلام کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول بھی نچھاور کیے گئے۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر19 تا 30 دسمبر 2011ء معلمین عرفان القرآن کورس کے لیے 12 روزہ تربیتی کیمپ کا آغاز 19 دسمبر سے ہو چکا ہے، جس کا اہتمام نظامت دعوت و تربیت کے شعبہ عرفان القرآن کورسز نے کیا۔
شیخ الاسلام نے کہا کہ میں کسی کی ا یماء پر نظام کے خلاف بغاوت کی بات نہیں کر رہا۔ بلکہ اپنی ملی و دینی فریضہ سر انجام دے رہا ہوں۔ آج اس نظام نے عوام سے دو وقت کا نوالہ چھین لیا۔ عوام سے ان کی خود مختاری چھین لی، عوام سے ان کی سالمیت چھین لی، عوام کو نظام نے مفلوج بنا کر رکھ دیا۔ حقیقی تبدیلی اس موجودہ انتخابی نظام کے ذریعے ممکن نہیں۔ یہ نظام غریبوں اور عوام کا نظام نہیں بلکہ یہ اشرافیہ کا غلام نظام ہے۔ جس نے ملک کے اٹھارہ کروڑ عوام کو بھی غلامی کی زنجیروں میں جکڑ رکھا ہے۔
اجتماع میں شرکت کے لیے تحصیل افضل پور ضلع میرپور آزاد کشمیر سے 8 ہائی ایس گاڑیوں نے شرکت کی۔ قافلہ صدر تحصیل تحریک منہاج القرآن شاہد محمود قادری، عبدالرب جان کوآرڈینیٹر منہاج القرآن یوتھ لیگ آزاد جموں کشمیر، محسن فراز صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ تحصیل افضل پور، صدر ایم ایس ایم افضل پور اور صدر ایم ایس ایم منگلا کی قیادت میں لیاقت باغ راوالپنڈی پہنچا۔
منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن یونان کے زیراہتمام مورخہ 18 دسمبر 2011ء کو منہاج القرآن کمیونٹی سنٹر ریندی میں منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن یونان نے اپنی روایات کو قائم رکھتے ہوئے کرسمس سیمینار کا انعقاد کیا۔ منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کے زیراہتمام کرسمس کا یہ تیسرا سیمینار تھا، سیمینار میں پاکستانی کمیونٹی، بزنس کمیونٹی اور پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا نے شرکت کی۔
ملک و قوم کا اصل دشمن استحصالی اور غریب کش نظام ہے عوام اسے سمندر برد کرنے کیلئے سڑکوں پر نکل آئیں۔ 18 دسمبر کو لیاقت باغ راولپنڈی میں ہونے والی بیداری شعور عوامی ریلی میں لاکھوں افراد شرکت کریں گے اور یہ ریلی سیاست میں نئے رجحان کو جنم دے گی۔ پاکستان عوامی تحریک عوام کو ان کے اصل دشمن کی پہچان کرائے گی جو ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیراہتمام مورخہ 17 دسمبر 2011ء بروز ہفتہ بعد نماز عشاء مرکز منہاج القرآن جامع مسجد المصطفی باندوسٹی اباراکی کین میں عظیم الشان شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کانفرنس منعقد ہوئی جس میں جاپان بھر سے مسلمانوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن اور مصطفوی سٹودنٹس موومنٹ کھوئی رٹہ آزاد کشمیر کے زیراہتمام 16 دسمبر 2011ء کو بیداری شعور کے حوالے سے عوامی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں عوام الناس کو تحریک منہاج القرآن انٹرنشنل کے زیر اہتمام منعقدہ پروگرام "بیداری شعور" لیاقت باغ راولپنڈی کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن اور مصطفوی سٹودنٹس موومنٹ کھوئیرٹہ کے زیراہتمام 16 دسمبر 2011ء کو کھوئیرٹہ شہر میں بیداری شعور عوامی ریلی منعقدہ لیاقت باغ روالپنڈی کے سلسلہ میں اور عوام الناس میں ملکی موجودہ بدترین صورتحال، کرپٹ اور فرسودہ انتخابی نظام کے خلاف شعور بیدار کرنے کے لیے ایک فری لٹریچر سٹال کا اہتمام کیا گیا۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ راولپنڈی کے زیر اہتمام 18 دسمبر کو لیاقت باغ میں ہونے والی بیداری شعور عوامی ریلی کے سلسلہ میں 16 دسمبر کو ریلی نکالی گئی جس کی قیادت مرکزی صدر تحریک منہاج یوتھ لیگ بابر علی چوہدری کر رہے تھے۔
15 دسمبر 2011ء کو منہاج سنٹر ویانا میں منہاج لائبریری کا قیام عمل میں لایا گیا۔ منہاج لائبریری میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے خطابات، کتب اور قرآن مجید کا عام فہم اور جدید ترجمہ (عرفان القرآن) اور منہاج القرآن کے علمی و تحقیقی جرائد و ماہوار مجلاجات لائبریری میں رکھے گئے ہیں۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.