سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام متاثرین سیلاب کےلیےتیسرے مرحلےمیں بھی ”سیلاب زدگان کی مستقل بحالی“ کا کام جاری ہے۔ اس حوالے سے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کےبحالی پلان میں گھروں کی تعمیرات کی جا رہی ہیں۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ ملتان ڈویژن کی تنظیم نے مظفر گڑھ کے علاقے شاہ جمال میں 50 گھروں کی تعمیر کا منصوبہ بنایا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل مرکز نیکیا یونان میں مورخہ 18 دسمبر 2010ء بروز ہفتہ کو مرکز کے ڈائریکٹر و ناظم دعوت و تربیت صوفی عبید اللہ چشتی کے ہاتھوں سری لنکن خاتون نے اسلام قبول کیا۔ خاتون کا اسلامی نام یاسمین رکھا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی فیڈرل کونسل کے صدر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری نے سیؤل سٹی کوریا میں MYOUNG JI یونیورسٹی عربی ڈیپارٹمنٹ کی انتظامیہ کی دعوت پر مورخہ 18 نومبر 2010ء کو وزٹ کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے وفد نے صدر محمد اکرم کی قیادت میں مورخہ 18دسمبر 2010ء کو اہلیان طرطوسہ کی دعوت پر شہر کا دورہ کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیراہتمام یوم عاشور مورخہ 17 دسمبر 2010ء بروز جمعۃ المبارک انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا اور محفل ذکر حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ منعقد کی گئی، جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سینئر نائب ناظم اعلیٰ جو ان دنوں فرانس کے تنظیمی دورہ پر ہیں مہمان خصوصی تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی فیڈرل کونسل کے صدر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری نے مورخہ 17 نومبر 2010ء کو تھیگو سٹی کوریا میں محمد فیصل چیمہ کی رہائش گاہ پر اپنے اعزاز میں دیئے گئے عید ڈنر میں شرکت کی۔
منہاج القرآن علماء کونسل کے زیراہتمام شہادت امام حسین علیہ السلام کے حوالے سے "پیغام امام حسین کانفرنس 2010ء" 9 محرم الحرام 16 دسمبر 2010ء کو منعقد ہوئی۔ کانفرنس کا انعقاد جامع مسجد منہاج القرآن ماڈل ٹاون میں کیا گیا۔
منہاج اسلامک سنٹر پوسان (کوریا) کے زیر اہتمام مورخہ 16 نومبر 2010ء بعد نماز عشاء تربیتی نشست منعقد ہوئی جس سے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی فیڈرل کونسل کے صدر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری نے خصوصی خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن (دعوت نظامت) اسلام آباد کے زیراہتمام ماہانہ درس عرفان القرآن حیدری مسجد G-9/2 اسلام آباد میں مورخہ 14 دسمبر 2010ء بروز منگل انعقاد پزیر ہوا جس میں محترم افضال احمد قادری شاگرد رشید شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القاری نے درس دیا، جس کا موضع شہادت امام حسین علیہ السلام تھا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے متاثرین سیلاب کی عارضی بحالی کے مرحلے کے اختتام پر مستقل بحالی کے پروگراموں کا آغاز کر دیا ہے، نوشہرہ میں 85 جبکہ ممتاز آباد ملتان میں 13گھروں کی تعمیر کرائی جاچکی ہے۔
تحریک منہاج القرآن لودھراں پل بہشتی کے زیراہتمام درس عرفان القرآن سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگرد رشید علامہ محمد فیاض بشیر قادری نے کہا کہ نبی کا خواب وحی الہیٰ اور حکم خدا ہوتا ہے۔ قرآن میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کے خواب کا تقاضا تو ذبح ابن نبی تھا مگر ذبح ایک دنبہ ہوا۔
تحریک منہاج القرآن لودھراں گیلے وال کے زیراہتمام سلسلہ وار درس عرفان القرآن بعنوان شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ منعقد ہوا۔ جس سے معروف عالم دین شاگرد رشید شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری علامہ فیاض بشیر قادری نے خطاب کیا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کے بعد صدر تحریک منہاج القرآن ملک اسلم حماد اور قاری عبد القیوم غوری نے امام عالی مقام کے حضور منقبت پیش کی۔
علم وحکمت کی عظیم درسگاہ منہاج یونیورسٹی لاہور، کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں سال ہفتم کی طرف سے سپر فائنل ائیر کے فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ کے اعزاز میں 13 دسمبر2010ء کو شاندار ’’الوداعی پارٹی‘‘ کا اہتمام کیا گیا۔ کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے کانفرنس ہال میں ہونے والی تقریب کی صدارت قائم مقام ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن و پرنسپل کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز بریگیڈیر (ر) اقبال احمد نے کی
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لودھراں نے شدید سردی کے اس موسم میں متاثرین سیلاب کے لیے گرم کپڑے، گرم بستر اور کھانے پینے کی اشیاء بھجوا دی ہیں۔ مورخہ 12 دسمبر 2010ء کو امدادی سامان کا قافلہ روانہ کرتے ہوئے ناظم ویلفیئر لودھراں اظہر لنگاہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاونڈیشن مصیبت کی اس گھڑی میں اپنے سیلاب زدہ بہن بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑ سکتی، شدید سردی میں معصوم بچوں کو گرم بستر فراہم کرنا ہمارا اوالین فریضہ ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے زیراہتمام مورخہ 12 دسمبر 2010ء بروز اتوار کو منہاج اسلامک سنٹر ویانا میں محفل ذکر و نعت کا انعقاد کیا گیا۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام مجید سے ہو ا جبکہ یورپ کے مشہور نعت خواں شہریار خان نے آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.