سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے فریضہ حج کی ادائیگی کی سعادت حاصل کرنے والے لاکھوں حجاج کرام کو صمیم قلب سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ فریضہ حج کی ادائیگی ایک بہت بڑی سعادت ہے۔ حج کی سعادت حاصل کرنے والا گناہوں سے ایک معصوم بچے کی طرح پاک صاف ہو جاتا ہے اور اللہ تعالیٰ اخلاص کے ساتھ فریضہ حج ادا کرنے والے کی ہر دعا قبول کرتا ہے۔ حجاج کرام ملت اسلامیہ کے اتحاد و یکجہتی اور امن و خوشحالی کے لئے دعا کریں۔
تحریک منہاج القرآن لاہور کا اجلاس مرکزی سیکرٹری میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاہور میں 150 مقامات پر اجتماعی قربانیوں کے کیمپ لگائے جائیں گے۔ قربانی کا گوشت غرباء، مساکین، ہسپتالوں، جیلوں اور ضرورت مندوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن لاہور کے صدر رانا نفیس حسین قادری نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے ہر سال کی طرح اس سال بھی مرکزی قربان گاہ جدید سلاٹر ہاؤس میں قائم کی ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی رہنماء محمد منشاء اسلام (پرسنل سٹاف)کی ہمشیرہ محترمہ رضائے الٰہی سے انتقال فرماگئی ہیں، انا للہ و انا الیہ راجعون۔ ان کی نماز جنازہ آج 5 جولائی 2022 بروز منگل رات 8 بجے چیچہ وطنی میں ادا کی جائے گی۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔
بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے پرسنل سٹاف آفیسر محمد منشاء الاسلام کی ہمشیرہ قضائے الہیٰ سے انتقال کر گئیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحومہ کی بخشش و مغفرت، درجات کی بلندی اور جملہ سوگواران کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے زیراہتمام منہاج القرآن اسلامک سنٹر (کھوائی چنگ) میں ایک روزہ روحانی و تربیتی کیمپ مورخہ 9 جولائی بروز ہفتہ بعد از نماز مغرب منعقد کیا گیا۔ جس میں ہانگ کانگ سے نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی۔ کیمپ میں بعد از نمازِ مغرب علامہ حافظ محمد نسیم خان نقشبندی (ڈائریکٹر منہاج القرآن ہانگ کانگ) نے اعتکاف کی فضیلت و اہمیت پر گفتگو کی۔
تحریک منہاج القرآن ایبٹ آباد کے زیراہتمام منہاج القرآن اسلامک سنٹر میں منعقدہ ورکرز کنونشن سے ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ فروغ علم تحریک منہاج القرآن کی پہچان ہے۔ تحریک منہاج القرآن آئندہ 5 سالوں میں ملک بھر میں 25 ہزار مراکز علم قائم کرے گی کیونکہ مراکزِ علم کے قیام کا مقصد علم کے کلچر کو پروان چڑھانا ہے۔
منہاج القرآن ضلع رحیم یار خان بی کے زیراہتمام تربیتی نشستوں میں نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات سردار شاکر خان مزاری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج معاشرہ میں علم و عمل اور تربیت کی اہم ترین ضرورت ہے، جس کے لیے منہاج القرآن نے 25 ہزار مراکز علم قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حریک منہاج القرآن کے زیراہتمام تربیتی و تنظیمی نشست میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ کوارڈینیشن ڈاکٹر محمد رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ کی طرف سے مرکزی مجلس شورٰی کے اجلاس میں دی جانے والی ہدایات اور نئے اہداف کے حوالے سے شرکاء کو خصوصی بریفنگ دی۔
تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے زیراہتمام پی پی 110، 111، 114 اور پی پی 117 کا ورکرز کنونشن بسلسلہ ’’مصطفوی معاشرہ کا قیام‘‘ منعقد ہوا، جس میں نائب ناظم اعلٰی علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن علم کی تحریک ہے، جس نے علم کی شمع کو روشن کیا ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی راہنماء راجہ زاہد محمود قادری نے جڑانوالہ میں منہاج القرآن اسلامک سنٹر اور ملحقہ زیر تعمیر مسجد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سردار عمر دراز خان، آصف علی گجر، پروفیسر اختر ملک، ریاض احمد، خلیل خان کاکڑ، میاں امجد حسین، اشرف قادری، آصف جاوید و دیگر قائدین بھی ان کے ساتھ تھے۔
تحریک منہاج القرآن چنیوٹ کے زیراہتمام ورکرز کنونشن بسلسلہ ’’مصطفوی معاشرہ کا قیام‘‘ منعقد ہوا، جس میں نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس قادری نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن میں معاشرہ میں علم کو گھر گھر تک پہنچانے کی ذمہ داری ادا کر رہی ہے۔ اس سلسلہ میں ملک بھر میں 25 ہزار مراکز علم قائم کیے جا رہے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن اور بزم قادریہ کے زیراہتمام مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ و سالانہ عرس مبارک حضور قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی البغدادی رضی اللہ عنہ مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا، اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور سیدنا طاہر علاؤ الدین القادری الگیلانی البغدادیؓ تقویٰ و طہارت کے پیکر اتم تھے۔ آپ ہمہ وقت اللہ تعالیٰ کی یاد میں مشغول رہتے اور آپ نے اپنی تمام زندگی اللہ رب العزت کی اطاعت میں بسر کی۔
تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے زیراہتمام پی پی 97، 107، 115 اور 116 کا ورکرز کنونشن بسلسلہ ’’مصطفوی معاشرہ کا قیام‘‘ منعقد ہوا، جس میں نائب ناظم اعلٰی علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن علم کی تحریک ہے، جو معاشرے میں علم کی شمع کو روشن کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج مصطفوی معاشرے کے قیام کی اشد ضرورت ہے۔
حریک منہاج القرآن ضلع رحیم یار خان بی کے زیراہتمام مختلف تربیتی نشستوں کا اہتمام کیا گیا، جس میں نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات سردار شاکر خان مزاری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن کی نئی دعوتی حکمت عملی پر بریفنگ دی۔
تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے زیراہتمام پی پی 106، 108، 112 اور پی پی 113 کا ورکرز کنونشن بسلسلہ ’’مصطفوی معاشرہ کا قیام‘‘ منعقد ہوا، جس میں نائب ناظم اعلٰی علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن علم کی تحریک ہے، جس نے علم کی شمع کو روشن کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج مصطفوی معاشرے کے قیام کی اشد ضرورت ہے، جس کے لئے آئندہ 5 سالوں میں 25 ہزار مراکز علم قائم کیے جائیں گے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.