سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
پاکستان ماڈل سکول نذیرگارڈن میں سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب 16 فروری 2017 کو ہوئی. تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمدافضل گل نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا محفوظ مستقبل ہیں۔ نوجوان اپنی توانائیاں تعلیم اور تحقیق پر صرف کریں، صحت مند غیر نصابی سرگرمیوں کا حصہ بن کر انتہا پسندانہ رویوں سے بچا جا سکتا ہے۔
تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے عہدیداران کا اجلاس 22 جنوری 2016ء کو مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم زیرصدارت ہوا۔ ضلعی امیرسیدہدایت رسول قادری، چوہدری ریاست علی، رانا رب نواز انجم، حافظ محمودالحسن، راناغضنفرعلی، میاں امجدقادری اور خالد رفیق سندھو بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے زیرِاہتمام 25 دسمبر 2016 کو بانئ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح رح کے 141 ویں یومِ پیدائش کے موقع پر تحریک منہاج القرآن کے سٹی آفس میں تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے ناظم رانا رب نواز انجم، اللہ رکھا نعیم، حافظ محمودالحسن، خالد محمود رندھاوا، غلام محمدقادری، ملک سرفرازقادری، خالد رفیق ایڈووکیٹ، راناکرامت علی، نصیراحمد، محمد بوٹاگجر، اشفاق گل، اکرام الحق طاہر، زاہداقبال، میاں ساجدحسین، افضل گل، جاویدانصاری اور اعجاز ترہانہ سمیت تحریک منہاج القرآن کے کارکنان شریک تھے۔
تحریک منہاج القرآن فیصل آباد پی پی66 کے زیراہتمام 3 دسمبر 2016ء کو نگہبان پورہ میں استقبال ربیع الاول کا جلوس نکالا گیا، جس سے علماء کونسل کے ضلعی امیرعلامہ عزیزالحسن اعوان اور علامہ ریاض احمد کھرل نے خطاب کیا۔ جلوس میں حاجی نصیراحمد، عبدالرشیداعوان، میاں اشرف قادری، اکرام الحق طاہر، ڈاکٹرخالدمحمود، علامہ لال محمود، سیدتحسین شاہ، چوہدری مظہرحسین، میاں وحیداکرم، ضیاء اللہ قادری، میاں نویداکرم، غلام محمدقادری، ملک سرفرازقادری، باؤ افتخار احمد سمیت سینکڑوں کارکنان و عوامی حلقوں نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن فیصل آباد اور اس کے جملہ فورمز کا ورکرزکنونشن 23 نومبر 2016 کو منعقد ہوا جس کی صدارت تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظمِ اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم نے کی۔ کنونشن میں تحریک منہاج القرآن فیصل آباد، پاکستان عوامی تحریک، منہاج القرآن یوتھ لیگ، منہاج القرآن ویمن لیگ، منہاج القرآن علماء کونسل، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے عہدیداران اور کارکنان شریک تھے۔
تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے زیراہتمام 6 نومبر 2016ء کو محفل میلاد حاجی امین القادری کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی، جس میں سید ہدایت رسول قادری نے خطاب کیا۔ محفل میں عوامی تحریک کے صوبائی صدر چوہدری بشارت جسپال، رانا طاہر سلیم، حافظ رب نواز انجم، میاں کاشف محمود، علامہ عزیزالحسن اعوان، میاں عبدالقادر، زبیب مسعود شاہ، اللہ رکھا نعیم، قاری افضل قادری، سید آفتاب عظیم، محمد یوسف، غلام محمد قادری، رانا ناصر نوید، شاہدسلیم، مدثر فاروق، رانا نثار شہزاد، ارشد مغل، قاری فاروق طور اور شبیر حسین قادری بھی اس موقع پر موجود تھے۔
منہاج القرآن علماء کونسل فیصل آباد کے زیراہتمام ’’پیغام شہادت کانفرنس 23 اکتوبر 2016ء کو جامعہ ربانیہ نقشبندیہ محلہ حسین آباد میں منعقد ہوئی۔ تحریک کے ضلعی امیر سید ہدایت رسول شاہ قادری نے کانفرنس کی صدارت کی۔ مقامی علماء کرام میں علامہ عزیزالحسن اعوان، علامہ کرم دادخان ربانی، غلام محمدقادری، علامہ حمیدالحسن، علامہ محمداسلم، غلام مرتضیٰ، قاری عاشق حسین، قاری نثاراحمد اور حافظ محمدشریف نے بھی کانفرنس میں شرکت کی۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام پاکستان زندہ بادسٹونٹس کنونشن فیصل آباد میں منعقد ہوا۔ ایم ایس ایم کے مرکزی صدر چوہدی عرفان یوسف نے پروگرام کی صدارت کی۔ ایم ایس ایم کے مرکزی اور مقامی رہنماوں میں میاں انصرمحمود، راناطاہرسلیم، حافظ رب نوازانجم، میاں کاشف محمود، شاہدسلیم مصطفوی، آصف عزی، عامرحسین مصطفوی، ناصروارثی۔ مزمل جٹ، ڈاکٹر ثاقب اور عمران خان بھی معزز مہمانوں میں شامل تھے۔
سید ہدایت رسول قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہادت امام حسین نے انسانیت کو جابر سلطان کیخلاف کلمہ حق کہنے کا سلیقہ دیا۔ صبر و شکر، عدل، امن، وفا اور تحفظ دین مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نام حسینی کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام قربانی، اتحاد امت اور امن کا درس دیتا ہے۔ سیدنا امام حسین علیہ السلام کے صبر و رضا نے امت مسلمہ کے ایمانی جذبوں کو زندہ و جاوید کر دیا۔
تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے زیراہتمام دارالعلوم نوریہ رضویہ گلبرگ اے، فیصل آباد میں 13 اکتوبر 2016 کو ’پیغام شہادت کانفرنس‘ منعقدہوئی۔ کانفرنس کی صدارت تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے راہنما سید ہدایت رسول قادری نے کی۔ کانفرنس میں علامہ عبدالرشیدجامی، حاجی امین القادری، ڈاکٹر یوسف سیالوی، علامہ منیر احمد شہباز، قاری محمد صدیق قادری، اللہ رکھا نعیم، سید حمایت رسول قادری، قاری کرامت علی اور غلام مصطفی سمیت تحریک منہاج القرآن کے کارکنان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی شریک تھیں۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم نے پی پی 62 کے فیصل آباد میں پی پی 62 کے تربیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام حسین علیہ السلام نے انسانیت کو امن کا درس دیا، امن کے حقیقی قیام کے لیے قوم کو یزیدی نظام ظلم کے خلاف اٹھنا ہوگا۔ اس سے ملکی استحکام اور خوشحالی دونوں نصیب ہوں گی۔ امت مسلمہ اور پاکستانی قوم یزیدی رویوں کے خلاف جہد مسلسل سے ہی عظمت و رفعت سے ہمکنار ہو سکتی ہے۔ حسینیت کا درس سراپا قربانی بن کر یزیدی رویوں کے خلاف برسر پیکار رہنا اور انسانیت کو امن و سلامتی کا دائمی ماحول دینے کی جدوجہد کرتے رہنا ہے۔
تقریب میں تحریک منہاج القرآن کے ضلعی ناظم رانا رب نوازانجم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن، عوامی تحریک اور ایم ایس ایم کی جدوجہد علم اور امن کیلئے ہے۔ یہ نظریہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے دیا اور ان کے کارکن اس نظریے پر قائم ہیں۔ ایم ایس ایم کے طلباء اپنے قائد کی حسینی فکر کو لے کر یزید کی باطل فکر کے خلاف برسر پیکار ہے۔ ان شاء اللہ انقلاب آ کر رہے گا۔
منہاج القرآن علماء کونسل کا اجلاس فیصل آباد میں 5 اکتوبر 2016 کو منعقد ہوا، جس کی صدارت صوبائی نائب صدر علامہ عزیز الحسن اعوان نے کی۔ علامہ اخترحسین اسد، ڈاکٹریوسف سیالوی، علامہ غلام مرتضیٰ، علامہ کرم دادخان، قاری عبدالرشیداعوان، اللہ رکھا نعیم اور دیگر علماء و مشائخ نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم نے کہا ہے کہ دفاع وطن کیلئے 19 کروڑ محب وطن عوام افواج پاکستان کے پیچھے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔ کسی کو پاکستان پر میلی نگاہ ڈالنے کی جرآت نہیں ہونے دینگے۔ امن کا راستہ کشمیر سے گزرتا ہے۔ وزیراعظم کا حالیہ دورہ امریکہ ناکام، وقت اور پیسے کا ضیاع ثابت ہوا۔
پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کی جنرل کونسل کا اجلاس مورخہ 15 اگست 2016ء کو ضلعی امیر سید ہدایت رسول قادری کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں 20 اگست کے احتجاجی دھرنے اور مظاہرے کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں صدر عوامی تحریک رانا طاہر سلیم، ناظم منہاج القرآن حافظ رب نوازانجم، میاں کاشف محمود، رانا ناصر نوید، شاہد سلیم، رانا غضنفرعلی، علامہ عزیزالحسن اعوان، میاں امجدقادری، خالد رفیق سندھو، ملک سرفرازقادری بھی موجود تھے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.