سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن نے ملک بھر میں علاقائی سطح پر اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا۔ اس سلسلہ میں اسلام آباد میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے اجتماعی قربانی کی۔ اس میں بیل اور گائے کی قربانی شامل تھی۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے جی 9 منہاج القرآن مرکز اسلام آباد میں اجتماعی قربانی کا کیمپ لگایا۔
شیخ الاسلام کی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت قربانی سیلاب زدہ علاقوں میں کی جارہی ہیں اور 30 سے زائد مقامات پر اجتماعی قربانی کے انتظامات مکمل ہو چکے ہیں، یہ بات منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکڑ افتخار شاہ بخاری نے مرکزی قربان گاہ میں وزٹ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی
پورے یورپ سمیت ویانا آسٹریا میں منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے زیراہتمام مورخہ 16 نومبر 2010 کو منہاج القرآن کے زیر تعمیر سنٹر میں عید الاضحی کا عظیم الشان اجتماع منعقد ہوا جس میں پاکستانی کمیونٹی کی ایک کثیر تعدادنے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (دیزیو) اٹلی کے زیراہتمام مورخہ 16 نومبر 2010ء بروز منگل مشنری ساور یانی پارک دیزیو میں عید الاضحی کا عظیم الشان اجتماع منعقد ہوا جس میں دور و نزدیک سے کثیر تعداد میں فرزندان اسلام نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیر اہتمام مورخہ 16 نومبر 2010ء کو Muses Maritim کے وسیع وعریض ہال میں عید الاضحی کا سب سے بڑا اجتماع منعقد ہوا جس میں ہر سال کی طرح اس سال بھی مختلف حکومتی عہدیداران اور مقامی سیاسی جماعتوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی فیڈرل کونسل کے صدر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری ہانگ کانگ اور جاپان کا تنظیمی دورہ مکمل کرنے کے بعد مورخہ 16 نومبر 2010ء کوریا کے 6 روزہ تنظیمی دورہ پر کیمے ایئر پورٹ پوسان سٹی کوریا پہنچے۔
صدر فیڈرل کونسل صاحبزادہ حسین محی الدین قادری جاپان کے 6 روزہ تنطیمی دورہ کو مکمل کرنے اور عیدالاضحی کی نماز کی ادائیگی کے بعد مورخہ 16 نومبر 2010ء کو ٹوکیو ایئر پورٹ سے کوریا کے تنظیمی دورہ کے لئے روانہ ہوئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے زیر اہتمام مورخہ 15 نومبر 2010ء کوہفتہ وار درس قرآن کا پروگرام منعقد ہوا جس میں منہاج القرآن سنٹر ڈنمارک کے معروف استاد علامہ سید محمد نعیم شاہ نے خصوصی شرکت کی
انٹر نیشنل پریس کلب جاپان کی طرف سے 15 نومبر 2010ء کو تحریک منہاج القرآن کی فیڈرل کونسل کے صدر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ عشائیہ کی میزبانی ٹوکیو کی معروف کاروباری شخصیت چوہدری محمد آصف نے کی جبکہ عشائیہ ٹوکیو کے معروف پاکستانی ریستوران مرحبا میں منعقد ہوا۔
منہاج القرآن اسلامک سنٹر ڈنمارک سے علامہ سید محمد نعیم شاہد منہاج القرآن آسٹریا کی خصوصی دعوت پر ویانا کے چار روزہ دورہ پر 14 نومبر 2010ء بروز اتوار کو ویانا ایئر پورٹ پہنچے۔ ویانا ایئر پورٹ پہنچنے پر علامہ سید محمد نعیم شاہد کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
منہاج القرآن اسلامک سنٹر ڈنمارک کے معروف استاد علامہ سید محمد نعیم شاہد کے چار روزہ دورہ پر ویانا پہنچنے پر منہاج القرآن آسٹریا کے سینئر نائب صدر اور اعوان ٹرانسپورٹ کے ڈائریکٹر ملک محمد امین اعوان نے اپنی رہائش گاہ اعوان ہاؤس نیدر آسٹریا میں مورخہ 14 نومبر 2010ء کو علامہ سید محمد نعیم شاہد کے اعزاز میں ایک پر تکلف استقبالیہ دیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے حال ہی میں خریدے گئے نئے سنٹر کی تعمیر و تزئین کا کام ابھی جاری ہے مگر یہاں مختلف مذہبی و روحانی سرگرمیاں جاری ہیں، رمضان المبارک میں نماز تراویح، افطاری، عید الفطر کے بعد عید الاضحی کی اجتماعی ادائیگی کا اہتمام بھی کیا گیا۔ عید الاضحی کے موقع پر ڈنمارک سے سینئر منہاجین سید محمد نعیم شاہ آسٹریا تنظیم کی خصوصی دعوت پر تشریف لائے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ٹوکیو کے زیراہتمام مورخہ 14 نومبر 2010ء بروز اتوار شام ٹوکیو کے کمیونٹی ہال میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی طرف سے دہشت گردی کے خلاف لکھے گئے فتویٰ کی تقریب رونمائی اور امن کانفرنس منعقد ہوئی جس کی صدارت صاحبزادہ حسین محی الدین قادری نے کی۔
منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا سپین میں یکم اکتوبر 2010ء سے شروع ہونے والی Spanish زبان کی کلاس کامیابی سے جاری ہے، یہ اپنی نوعیت کی تیسری کلاس ہے اس سے قبل ستمبر اور جون میں 2 کلاسیں مکمل ہو چکی ہیں۔ منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں جاری اس کلاس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے سیکرٹری جنرل نوید احمد اندلسی اپنی تدریسی خدمات رضاکارانہ طور پر سرانجام دے رہے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ کے ناظم راشد محمود باجوہ نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کی سیالکوٹ آمد پر ان سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات مورخہ 13 نومبر 2010ء کو سیالکوٹ میں ہوئی۔ اس موقع پر صدر چیمبر آف کامرس غلام مصطفیٰ چوہدری اور حاجی غلام مصطفیٰ ناظم مالیات تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ بھی موجود تھے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.