سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ڈنمارک کے امیر علامہ عبدالستار سراج نے علمائے کرام کے اعزاز میں دی گئی عید ملن پارٹی کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سرپرستی میں منہاج القرآن انٹرنیشنل عالمی سطح پر مذہبی، اخلاقی، روحانی، بھائی چارے اور بین المذاہب رواداری کے فروغ کے لیے شب وروز مصروف عمل ہے۔
منہاج القرآن کلچرل سنٹر فرینکفرٹ میں عید الفطر کے مبارک موقع پر فرینکفرٹ کے ایک خوبصورت ہال میں نماز عیدالفطر کی ادائیگی کا اہتمام کیا گیا۔ عید کے اس اجتماع کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے صدر منہاج القرآن فرینکفرٹ شبیر احمد کھوکھر کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آریزو، اٹلی کی جانب سے عید الفطر کا اجتماع آریزو کے عالی شان ہوٹل آترسکو کے خوبصورت ہال میں منعقد ہوا۔ نماز عید الفطر کے اس اجتماع میں خصوصی خطاب قاری ممتاز قادری نے کیا۔
مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل لاکورنیو فرانس میں عید الفطر کے پر مسرت موقع پر نماز عید کے لئے چار 4 جماعتوں کا انتظام کیا گیا تھا، اس مرتبہ عید کے اجتماع میں یہ بات دیکھنے میں آئی کہ پاکستانیوں کی ایک ریکارڈ تعداد نے شرکت کی۔
جاپان میں وطن عزیز اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سفیر جناب نور محمد جادمانی کی جانب سے سفارت خانہ پاکستان ٹوکیو میں مورخہ 20 ستمبر بروز اتوار کو پاکستان کمیونٹی کے لئے ’’عید ملن پارٹی‘‘ کا اہتمام کیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان باندوسٹی میں عید الفطر کا عظیم الشان اجتماع مورخہ 20 ستمبر 2009ء بروز اتوار کو ہوا۔ جاپان میں چھٹی کا دن ہونے کی وجہ سے لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے اس عید الفطر کے اجتماع میں شرکت کی۔ عید الفطر کی نماز صبح نو بجے ادا کی گئی
معتکفين نے آخري دن کا آغاز اللہ کے حضور گڑ گڑاتے ہوئے دعا سے کيا۔ اس سے پہلے 28 رمضان المبارک کي شب کو طاق رات کي مناسبت سے وجد آفرين محفل ذکر و نعت بھي منعقد ہوئي۔ اس محفل نعت ميں منہاج نعت کونسل، امجد بلالي برادران، شہزاد عاشق سميت ديگر ثناء خواں نے نعت خواني پيش کي۔
عصر حاضر میں دعوت و اقامت دین شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے "عصر حاضر میں دعوت و اقامت دین" کے موضوع پر خطاب کیا۔ آپ نے کہا کہ دنیا میں ایک زمانہ آئے گا جب ایسے لوگوں کو اقتدار دیا جائے جو خواہشات نفس پر عمل کرنے والے ہوں گے۔ یہ لوگ بے حمیت ہوں گے اور کرپٹ ہوں گے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن بنگلہ دیش نے ماہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں غریبوں اور مستحقین کے لیے رمضان پیکج کا اہتمام کیا تھا۔ جسے ماہ رمضان المبارک کے دوران مستحق افراد تک پہنچایا گیا۔ رمضان پیکج میں راشن کے علاوہ سلے ہوئے کپڑے بھی شامل تھے۔ یہ انتظام بنگلہ دیش کے مختلف علاقوں میں کیا گیا تھا۔
شیخ الاسلام نے کہا کہ قیامت کے دن کوئی شخص کسی کو نفع نہیں دے سکےگا سوائے اس شخص کے جو قلب سلیم لے کر آئے گا۔ قیامت کے دن اولیاء اور اتقیا ایک دوسرے کے لیے نفع مند ہوں گے۔ آپ نے کہا کہ دوست وہ ہوتا ہے جو کسی پر احسان بھی کرے تو اسے خبر نہ ہو۔ دوست کو ہی ولی کہتے ہیں اور جو رب کا دوست یعنی ولی ہوگا تو اس کا حال کیا ہوگا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کی تعلیمات سے متاثر ہو کر ایک شخص نے منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو ناروے کے مرکز پر جمعۃ المبارک کی شب نماز مغرب کے موقع پر ایک نارویجن عیسائی نے اپنا مذہب چھوڑ کر علامہ حافظ نصیر احمد نوری فاضل منہاج القرآن یونیورسٹی کے ہاتھ پر قبول اسلام کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈیزیو میلان، اٹلی کے زیر اہتمام 18 ستمبر 2009 بمطابق 28 رمضان المبارک کو جمعۃ الوداع کا عظیم الشان اجتماع مشنری ساویریانی پارک میں منعقد ہوا۔ تلاوت قرآن مجید کے بعد ملک محمد اصغر نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت حاصل کی۔
امسال بحمدہ تعالیٰ تصدق حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام اعتکاف 2009ء کا انعقاد ہوا۔ اس میں تحریک منہاج القرآن کے فورمز نے مختلف تربیتی روحانی و اصلاحی پروگرام شرکاء اعتکاف کے لیے ترتیب دیے۔ اس طرح نظامت دعوت تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام قرآن فہمی کے بنیادی اصول و ضوابط اور تجوید وگرائمر سے آگاہی کے لیے عرفان القرآن کورس ٹرینگ کیمپ برائے معلمین کا اہتمام کیا گیا۔
شیخ الاسلام نے کہا کہ توبہ قرآن سنت کے فہم کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ جب تک بندہ اللہ سے ڈرے گا نہیں تو اس وقت تک اس کو توبہ کی قدر نہیں ہوگی۔ جب بندے کو پتہ ہوگا کہ مولا نے اس کا حساب لینا ہے اور وہ کہیں اس حساب میں فیل نہ ہوجائے تو اس سے بچنے کے لیے بندہ توبہ کی راہ تلاش کرے گا۔
تحريک منہاج القرآن کا 19واں سالانہ عالمي روحاني اجتماع 17 ستمبر 2009ء کي شب جامع المنہاج بغداد ٹاون، ٹاون شپ ميں منعقد ہوا۔ اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خصوصی خطاب ہوا۔ جو اے آر وائی ڈیجیٹل کے ذریعے براہ راست نشر کیا گیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.