سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
لاہور: امیر جمعیت علمائے اسلام (س) مولانا عبدالحق ثانی اور جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک کے مرکزی راہنماؤں و علماء کے وفد نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ اور منہاج یونیورسٹی لاہور کا دورہ کیا ہے۔ وفد میں مولانا اسامہ سمیع الحق، مولانا محمد احمد، مولانا اعظم حسین، مولانا رحمت اللہ لاشاری، مولانا تنویر، مفتی اویس اور مولانا مامون الرحمن حقانی شامل تھے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی سینئر مرکزی راہنماؤں کے اعزاز میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں ایک پروقار تقریبِ تحسین کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں خواتین راہنماؤں کی بے مثال اور شاندار دعوتی، تعلیمی، تدریسی، تربیتی، تنظیمی و تحریکی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور انہیں اعزازی شیلڈز اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے راجن پور میں سینکڑوں سیلاب متاثرین میں امدادی سامان کیا گیا، اس سلسلہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات سردار شاکر خان مزاری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر سینکڑوں سیلاب متاثرین کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے امدادی سامان دیا گیا، جس میں خشک راشن، منرل واٹر، کپڑے، چارپائیاں، بستر، مچھردانیاں، ہائی جین کٹس، خیمے اور ضروریات زندگی کی دیگر اشیاء شامل ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (MQI) مانچسٹر میں ڈپلومہ اِن قرآن اسٹڈیز کا دوسرا اور اختتامی سیشن روحانی فضا، ایمان افروز ماحول اور علمی جوش و جذبے کے ساتھ کامیابی سے منعقد ہوا۔ یہ سیشن MQI کے برطانیہ میں جاری نورانی، دعوتی اور فکری دورے کا ایک یادگار لمحہ ثابت ہوا، جس کی قیادت حافظ محمد سعید رضا بغدادی نے کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.