سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام حرمین شریفین کے بعد دنیائے اسلام کے سب سے بڑے ”شہر اعتکاف“ کی رجسٹریشن اور تیاریاں و انتظامات زور و شور سے جاری ہیں۔ شہر اعتکاف میں اس سال بھی مرد و خواتین کی بہت بڑی تعداد معتکف ہوگی۔ بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری ویڈیو لنک پر روزانہ نماز تراویح کے بعد خطابات کریں گے۔ ان خطابات کا موضوع ’’عشق الہیٰ اور لذت توحید‘‘ ہوگا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی ادارے (وائس) کے زیراہتما م خواتین کے عالمی دن کے موقع پر’’ وقارِ نسواں و خاندانی استحکام‘‘ کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس میں مقررین نے خواتین کے اقتصادی استحکام اور ویمن امپاورمنٹ سے متعلق موجودہ قوانین پر سختی سے عمل درآمد کا مطالبہ کیا ہے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے راجن پور میں سینکڑوں سیلاب متاثرین میں امدادی سامان کیا گیا، اس سلسلہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات سردار شاکر خان مزاری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر سینکڑوں سیلاب متاثرین کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے امدادی سامان دیا گیا، جس میں خشک راشن، منرل واٹر، کپڑے، چارپائیاں، بستر، مچھردانیاں، ہائی جین کٹس، خیمے اور ضروریات زندگی کی دیگر اشیاء شامل ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اپنے دورہ بحرین کے موقع پر شاہ بحرین شیخ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ کی خصوصی دعوت پر سخیر پیلس میں ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر شاہ بحرین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اُمت مسلمہ کے اتحاد، فروعی اختلافات کے خاتمہ اور اجتماعیت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
Shaykh-ul-Islam Prof.Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.