سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین القادری نے کہا ہے کہ اب فخرو بھائی کا نظام نہیں چلے گا۔ ایک کروڑ نمازیوں کی جماعت کھڑی ہونے کی دیر ہے چند سو خاندانوں کی استحصالی سیاست خس و خاشاک کی طرح بہہ جائے گی۔ محمد علی جناح رحمۃ اللہ علیہ کی سیاسی بصیرت اور شبانہ روز محنت نے انہیں قوم کا قائد اعظم بنایا تھا۔ ڈاکٹر طاہر القادری وہ مرد حر ہیں جو ملک کو مثبت تبدیلی سے ہمکنار کر کے پوری قوم کے قائد انقلاب کہلائیں گے۔
راولپنڈی: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کش اقدامات کے ذریعے پاکستان میں جمہوریت کو سر عام مصلوب کیا جا رہا ہے مگر عدالتوں اور الیکشن کمیشن کے ہونٹ سلے ہوئے ہیں۔ تبدیلی کی خواہش رکھنے والے کروڑوں عوام جان چکے ہیں کہ ملک میں رائج استحصالی نظام حکومت کے ہوتے غریب کا مقدر نہیں بدل سکتا اس لئے وہ کشاں کشاں ڈاکٹر طاہر القادری کی امامت میں ہونے والی نماز انقلاب کے دو کروڑ نمازیوں میں شامل ہو رہے ہیں۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ ملکی اداروں کو لوٹ سیل پر لگانے والوں کی لوٹ سیل لگنے والی ہے۔ عوام جرآت کی طاقت سے لٹیروں کو کوڑیوں کے مول فروخت کرنے کیلئے اٹھنے والے ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے انقلاب کی جماعت قائم کرنے کیلئے دو کروڑ ووٹرز کو نہیں نمازیوں کو کال دی ہے جو استقامت کے ساتھ اُس وقت تک ڈٹے رہیں گے جب تک سیاست کے شیطان بھاگ نہیں جاتے۔ پاکستان عوامی تحریک کے کارکن دوکروڑ نمازیوں کیلئے صفیں بچھاتے جائیں جلد ہی اقامت کہی جائے گی اور ڈاکٹر طاہر القادری کی امامت میں نماز انقلاب قائم ہو جائے گی جس کے نتیجے میں انقلاب کا سویرا طلوع ہو گا۔
یوم تاسیس کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ایم ایس ایم کے جملہ قائدین، سابقین، کارکنان اور وابستگان کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ایم ایس ایم تحریک کا ہر اول دستہ اور قائد انقلاب کی فکر کی وارث ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایس ایم نے اپنے 19 سالہ سفر میں طلبہ کے اندر عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فروغ کیلئے جس لگن کے ساتھ کام کیا وہ قابل تحسین ہے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا تین روزہ تربیتی و تفریحی کیمپ دوتھان، راولاکوٹ میں منعقد ہوا، جس میں ملک بھر سے 120 سے زائد عہدیداران نے شرکت کی۔ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن اصلاحی، انقلابی، ہمہ گیر اور آفاقی تحریک ہے جو دعوت و تبلیغ حق، اصلاح احوال امت، تجدید و احیائے دین اور اقامت اسلام کیلئے چہار دانگ عالم سرگرم ہے۔
یکم جون 2013ء کو انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل اور کرسچین سڈی سینٹر راولپنڈی کے باہمی اشتراک سے ایک روزہ سیمینار کا اہتمام کرسچین سڈی سینٹر راولپنڈی میں کیا گیا۔ جس کا موضوع انسانی زندگی میں مذہب کی ضرورت اور اہمیت تھا۔ اس سیمینار میں مسلم اور مسیحی مذہبی سکالرز کو مدعو کیا گیا تھا۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام "کرپٹ نظام کے خلاف 11 مئی کی دھرنا مہم" زور و شور سے جاری ہے۔ MYL کے مرکزی قائدین کی سربراہی میں پاکستان بھر کی تحصیلات میں یوتھ سیمینارز، نظام بدلو یوتھ واک، اور یوتھ سرگرمیاں عروج پر ہیں۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے غریب دشمن نظام کے خلاف تاریخ ساز جلسہ عام لیاقت باغ راولپنڈی میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک غیرآئینی الیکشن کمیشن کے تحت ہونے والے انتخابات میں حصہ نہیں لے گی بلکہ الیکشن کے دن اس ظالمانہ انتخابی نظام کے خلاف ملک بھر میں پرامن دھرنے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسے الیکشن کمیشن سے آپ جائز اور شفاف انتخابات کی توقع کیسے کر سکتے ہیں جو خود شفاف نہیں، وہ قوم کو شفاف اور غیر جانبدار الیکشن کیسے دے گا۔ الیکشن کمیشن صرف چوروں لٹیروں کو تحفظ دینے کے لیے ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے سربراہ طاہر القادری کا جمہوریت مارچ اسلام آباد کی طرف روانہ ہے اور اس وقت پنجاب کے شہر گوجر خان پہنچا ہے۔ دوسری جانب اسلام آباد میں جلسے کے مقام پر لوگوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ یاد رہے کہ اسلام آباد کی انتظامیہ نے اس مارچ کو اسلام آباد داخل ہونے کی اجازت دے دی ہے۔ منصوبے کے مطابق پارلیمان جانے والی سڑک جناح ایونیو پر واقع سعودی پاک ٹاور کے سامنے دھرنا دیں گے۔
ریلی کا آغاز منہاج القرآن آفس چاندنی چوک سے ہوا، اور راولپنڈی کی معروف شاہراہ مری روڑ سے ہوتی ہوئی کمیٹی چوک پر ختم ہوئی۔ ریلی کے شروع سےآخر تک مری روڑ جرات و بہادری طاہرالقادری اور نظام بدلنے کے نعروں سے گونجتا رہا ۔ طلبہ نے پاکستانی جھنڈے ہوا میں لہرائے۔ دوران ریلی سارے راستے بارش بھی جاری رہی مگر مصطفوی طلبہ موسمی حالات کو خاطر میں لائے بغیر نہایت نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریلی میں شریک رہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے ریلی سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں توہین آمیز فلم بنانے والے انسانیت کے بدترین مجرم اور دہشت گرد ہیں۔ حکومت پاکستان کو چاہیے تھا کہ تمام مذہبی سیاسی جماعتوں کو بلا کر یوم عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اعلان سمیت اس حوالے سے پورا لائحہ عمل ترتیب دیا جاتا اور اس دن کو پورے نظم اور اتحادویگانگت کے ساتھ پر امن طریقے سے منا کر پوری دنیا کو موثر پیغام دیا جاتا کہ ہم پر امن قوم ہیں اور اپنے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔
مقررین نے واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں رائج موجودہ نظام غریبوں اور عوام کا نظام نہیں بلکہ اشرافیہ کا غلامانہ نظام ہے جس نے ملک کے اٹھارہ کروڑ عوام کو بھی غلامی کی زنجیروں میں جکڑ رکھا ہے۔ اس استحصالی نظام نے عوام سے عزت، آبرو، جینے کا حق، بنیادی ضروریات زندگی، آزادی فکر اور مواخذہ کا حق سب چھین لیا ہے۔
تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے فورم مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ گوجرخان کے زیراہتمام بیداری شعور سٹوڈنٹس کنونشن مورخہ 15 جولائی 2012 کو دن 11 بجے TMA جناح ہال گوجرخان میں منعقد ہوا
مرکزی سیکرٹری جنرل یوتھ لیگ محمد رفیق صدیقی نے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان تقدیر یزداں ہے، یہی معاشرے کا کل ہیں اور یقینا جس آج کا کل نہیں ہوتا وہ آج شام کے اندھیروں میں ڈوب کر فنا ہوجاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو اپنی وراثت کی قدر کرتے ہوئے موجودہ ظلمتوں میں بھی انقلاب کی شمع جلانی ہوگی جو کہ یوتھ کے پلیٹ فارم سے تیار ہے۔
تحریک منہاج القرآن واہ کینٹ کے زیراہتمام 12 شادیوں کی اجتماعی تقریب مورخہ 24 مارچ 2012ء کو منعقد ہوئی۔ جس میں 12 یتیم اور بے سہارا بچیوں کی شادیاں کی گئیں۔ تقریب میں مرکزی ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی مہمان خصوصی تھے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.