سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے زیراہتمام 12 ربیع الاول کے موقع پر میلاد مصطفیٰ کانفرنس میسی ساگا کمیونٹی سنٹر میں منعقد ہوئی۔ پروگرام میں صاحبزادہ احمد مصطفیٰ العربی نے خصوصی شرکت کی۔ کانفرنس میں منہاج القرآن کینیڈا کے قائدین، کارکنان اور دیگر لوگوں نے بھی شرکت کی۔ پروگرام میں تلاوت اور محفل نعت کے بعد منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے ڈائریکٹر علامہ نور احمد نور اور شیخ عبداللہ راجہ نے خطاب کیا۔
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہید میاں عمر صدیق کے بڑے بھائی میاں احمد صدیق کی دعوت ولیمہ میں شرکت کی اور اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کا عبرتناک انجام دنیا دیکھے گی، سانحہ کے ماسٹر مائنڈ کی رسوائی ابھی ابتداء ہے، بے گناہوں کا خون بہانے والے اس دنیا میں بھی سزا بھگتیں گے اور آخرت میں بھی ان قاتلوں سے بہائے جانے والے معصوم خون کے قطرے قطرے کا حساب لیا جائے گا۔
حکومت پاکستان کے زیراہتمام دو روزہ انٹرنیشنل رحمۃ للعالمین کانفرنس اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جس میں وزیراعظم پاکستان عمران خان نے خصوصی شرکت کی۔ وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نور الحق سمیت ممبران اسمبلی، سینٹرز، کابینہ اراکین، حکومتی وزراء و شخصیات کے علاوہ ملک بھر سے مختلف مکاتب فکر سے علماء و مشائخ، محققین، ڈاکٹرز، پروفیسرز اور عالمی اسکالرز نے بھی کانفرنس میں شرکت کی۔ کانفرنس میں ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے تحریک منہاج القرآن کی نمائندگی کی اور خصوصی خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام مینار پاکستان پر ہونے والی 35ویں عالمی میلاد کانفرنس کے انتظامات مکمل ہو گئے، قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری رات 1 بجے خطاب کریں گے، عالمی میلاد کانفرنس میں تمام مذہبی، سیاسی جماعتوں کے قائدین، وفود شرکت کریں گے۔ الیکٹرانک میڈیا کیلئے الگ چبوترہ بنایا گیا، سماجی رابطوں کی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا کوریج کیلئے تحریک منہاج القرآن کے سینکڑوں سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ تقریب کی کوریج کرینگے جس کیلئے ایک خصوصی میڈیا سنٹر قائم کیا گیا ہے۔
تحریک منہاج القران اسلام آباد کے زیراہتمام 18 نومبر 2018ء کی سہ پہر کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ’میلاد مصطفیٰ ﷺ کانفرنس‘ کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کی صدارت تحریک منہاج القرآن کے مرکزی صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کی اور خصوصی خطاب کیا۔ کانفرنس میں نامور مشائخ، جید علمائے کرام، ممتاز ثناخوان، سیاسی و سماجی شخصیات، وکلاء اور تاجر تنظیموں کے وفود اور خواتین و حضرات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کراچی کے زیراہتمام باغ قائد میں میلاد النبی ﷺ کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجدار کائنات حضرت محمد ﷺ رحمۃ للعالمین خاتم النبیین اور پیغمبر امن بن کر تشریف لائے۔ پیغمبر خدا کا پیغام امن، محبت، بھائی چارگی ہے۔
قائد تحریک منہاج القرآن سربراہ پی اے ٹی ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے سانحہ ماڈل ٹاون کے گواہان نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ ریاستی ظلم کا انصاف کی شکل میں ازالہ کرنا ریاست کی ہی ذمہ داری ہے، ہمارے کارکنوں کے خلاف پولیس کی بربریت یکطرفہ تھی۔ اس قتل عام کے منصوبہ ساز شریف برادران تھے۔
چئیرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری میلادالنبیﷺ کانفرنس میں شرکت کیلئے کراچی پہنچ گئے، کراچی ائیرپورٹ پر تحریک منہاج القران سندھ اور کراچی کے عہدیداران نے آپ کا پرتپاک استقبال کیا۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری 17 اکتوبر 2018ء کو شام 6 بجے جناح باغ کراچی میں میلادالنبیﷺ کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
چئیرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خواجہ ہاؤس میں تحریک منہاج القرآن کراچی کے زونل عہدیداران کے ساتھ ملاقات کی۔ اس موقع پر مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک قاضی زاہد حسین، احمد نواز انجم، وقار قادری، سید امجد علی شاہ اور فیصل حسین بھی موجود تھے۔
تحریک منہاج القرآن جھنگ کے زیراہتمام دارالعلوم فریدیہ جھنگ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت و سلامتی کے لیے خصوصی محفل و دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر صاحبزادہ الحاج محمد صبغت اللہ قادری، صاحبزادہ محمد طاہر قادری تحریک منہاج القرآن جھنگ کے قائدین نے محفل میں خصوصی شرکت کی۔ محفل میں دارالعلوم فریدیہ قادریہ جھنگ کے طلباء بھی شریک ہوئے۔ مقررین کے اظہار خیال کے بعد شیخ الاسلام کی صحت کاملہ و تندرستی اور سلامتی کے لیے دعائیں کی گئی۔
جمیعت علمائے پاکستان (نیازی گروپ) کے صدر پیر سید معصوم حسین نقوی نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر جے یو آئی نیازی کے مرکزی عہدیداران پیر اختر رسول قادری، علامہ پیر محمد شبیر انجم قادری، علامہ ڈاکٹر امجد حسین چشتی، علامہ شبیر سواگی اور صاحبزادہ علامہ محمد حسین گولڑوی بھی بھی ان کے ساتھ تھے۔
معروف تجزیہ نگار، دانشور، کالم نویس اور صحافی اوریا مقبول جان اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین خالد محمود نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات پاکستان عوامی تحریک نواللہ صدیقی اور شاہد لطیف بھی موجود تھے۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں عشرہ ربیع الاول پر منعقدہ 14 نومبر 2018ء کو محفل ضیافت میلاد میں تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ تحریک منہاج القرآن کے قائدین میں سے سید مشرف شاہ، جواد حامد، سید امجد علی شاہ، نوراللہ صدیقی، غلام فرید اور گوشہ درود کے گوشہ نشینان بھی اسٹیج پر موجود تھے۔ محفل کے بعد مرکزی سیکرٹریٹ کے ہال پر منعقدہ ضیافت عام کے شرکاء کو ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خود اپنے ہاتھ سے لنگر بھی تقسیم کیا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے جامع مسجد منہاج القران ماڈل ٹاؤن لاہور کے تعمیراتی کام از سر نو تزئین و آرائش کے پراجیکٹ کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور ڈاکٹر حسین محی الدین قادری بھی آپ کے ساتھ تھے۔ اس موقع پر آپ کو جامع مسجد منہاج القرآن کے تنزئن و آرائش کے کام پر بریفنگ دی گئی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی صدر محترمہ صفیہ رفعت اور ناظمہ دعوت و تربیت محترمہ مسز زین العابدین نے 13 نومبر 2018ء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے منہاج ویمن لیگ جہلم کی اپنی تمام ٹیم ممبرز کی جانب سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خیریت دریافت کی اور اپنی تنظیم کی نیک تمنائیں پیش کیں۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.