سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
جامعہ نظامیہ حیدرآباد دکن انڈیا کے شیخ الحدیث، عمدۃ المجتہدین حضرت مولانا علامہ خواجہ محمد شریف جمعہ کو انتقال فرما گئے، انا للہ و انا الیہ راجعون۔ آپ کے انتقال پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا اظہار تعزیت کیا۔ شیخ الاسلام نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ شیخ الحدیث علامہ محمد شریف کا شمار برصغیر پاک و ہند کی علمی و روحانی شخصیات میں شمار ہوتا تھا۔ آپ کا انتقال اہلیان علم و معرفت کے لیے باعث دکھ ہے۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے 30 ویں یومِ تاسیس کے سلسلہ میں مرکزی سیکرٹریٹ میں محفلِ سماع کا انعقاد کیا گیا۔ محفل سماع میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خصوصی شرکت کی۔ محفلِ سماع میں چئیرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القران انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، شیخ احمد مصطفیٰ العربی القادری، ناظم اعلی تحریک منہاج القران خرم نواز گنڈاپور اور منہاج یوتھ لیگ کے صدر مظہر محمود علوی اور یوتھ قائدین نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر آصف علی سنتو قوال نے قوالیاں پیش کیں۔
کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیراہتمام ایم فل اور پی ایچ ڈی سکالرز کی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ساتھ خصوصی علمی و فکری نشست کا اہتمام ہوا۔ نشست میں ڈاکٹر ممتاز الحسن باروی، پرنسپل شریعہ کالج ڈاکٹر محمد خان، حاجی محمد ارشد، حاجی محمد امین، رانا محمد شکیل اور شاہد لطیف نے خصوصی شرکت کی۔
پیر سید ارشاد حسین شاہ کے 21 ویں سالانہ عرس کی تقریب دربار عالیہ چراغیہ پیر کالونی والٹن لاہور میں 10 دسمبر 2018ء کی شب منعقد ہوئی۔ قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے صوبائی وزیر مذہبی امور پنجاب صاحبزادہ سید سعید الحسن شاہ کی خصوصی دعوت پر ان کے والد گرامی کے سالانہ عرس کی تقریب میں شرکت کی اور شان اولیاء پر خصوصی خطاب۔ عرس تقریب میں ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران آغائی علی اکبر رضائے فرد، علماء و مشائخ، صو فیاء کرام، قراء حضرات اور نعت خوان حضرات بھی شریک ہوئے۔
تحریک منہاج القرآن پی پی 144 کے زیر اہتمام سانحہ ماڈل ٹاؤن میں شہید ہونے والی تنزیلہ امجد، شازیہ مرتضی اور دیگر تمام شہداء کیلئے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور نے شرکت کی اور شہدائے سانحہ ماڈل ٹاؤن (تنزیلہ امجد اور شازیہ مرتضی) کی قبروں پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے ان کی رہائش گاہ پر معروف عالم دین مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے ملاقات کی اور انہیں 5 ہزار موضوعات اور 8 جلدوں پر مشتمل جامع قرآنی انسائیکلو پیڈیا تالیف کرنے پر مبارکباد دی۔ مولانا طارق جمیل نے کہا کہ انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی میں شرکت کا دعوت نامہ مل گیا تھا مگر پہلے سے طے شدہ مصروفیت کی وجہ سے شریک نہ ہو سکا۔ مولانا طارق جمیل نے ڈاکٹر طاہرالقادری کو علوم قرآن و سنت پر علمی تحقیقی کتب تحریر کرنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کا علمی کام عالم اسلام اور انسانیت کی خدمت ہے۔
منہاج انسٹیٹیوٹ برائے قرأت و تحفیظ القرآن کے زیراہتمام تکمیل حفظ قرآن کرنے والے طلباء و طالبات کے اعزاز میں 8 دسمبر 2018ء کو تقسیم اسناد کی تقریب منعقد ہوئی، جس کی صدارت شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کی جبکہ ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران آغائی علی اکبر رضائے فرد مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں قرآن کریم حفظ کرنے والے طلبہ و طالبات میں اسناد، میڈلز و دیگر انعامات تقسیم کیے گئے۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کے ڈائریکٹر ایڈمن اور سانحہ ماڈل ٹاون کیس کے مستغیث جواد حامد کی والدہ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے قل خوانی کا پروگرام مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ قل خوانی میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خصوصی شرکت کی اور دعا کرائی۔ چئیرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، تحریک منہاج القرأن کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، جواد حامد ان کے فیملی ممبران، مرکزی سیکرٹریٹ کی نظامتوں کے سربراہان، مرکزی سٹاف اور کارکنان نے بھی شرکت کی۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کے مدعی اور مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن کے ڈائریکٹر ایڈمن جواد حامد کی والدہ محترمہ 7 دسمبر 2018 کو انتقال کر گئیں، انا اللہ و انا الیہ راجعون۔ مرحومہ کی نماز جنازہ قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مرکزی سیکرٹریٹ میں پڑھائی اور مرحومہ کی بخشش کے لیے دعا کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے تالیف کردہ قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی ایوان اقبال لاہور میں منعقد ہوئی، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خصوصی خطاب کیا۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، صوبائی وزیر مذہبی امور پنجاب صاحبزادہ سید سعید الحسن شاہ، آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان، ایم کیو ایم کے سینئر رہنماء فاروق ستار، علماء و مشائخ، سجادگان، اسکالرز، قانون دان، دانشور، کالم نگار، محقین و مصفنفین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے معزز مہمانوں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
منہاج القرآن اسلامک سنٹر ٹیکساس امریکہ کے امام علامہ حافظ سعید الحسن طاہر کی والدہ محترمہ پاکستان میں انتقال کر گئیں، انا للہ و انا الیہ راجعون۔ مرحومہ کی نماز جنازہ وادی سون سیکسر میں ادا کی جائے گی۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے تالیف کردہ 8 جلدوں پر مشتمل جامع قرآنی انسائیکلوپیڈیا کی تقریب رونمائی 3 دسمبر 2018 ایوان اقبال لاہور میں ہو گی۔ تقریب میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سمیت سینئر سیاستدان، علماء مشائخ، صحافی اور تمام مکتب فکر کے نمائندگان شریک ہوں گے۔ تقریب کا آغاز 12 بجے دن ہو گا۔
تحریک منہاج القرآن واہ کینٹ اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 12 شادیوں کی اجتماعی تقریب مقامی ہال میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں 12 جوڑوں کا نکاح منہاج القرآن علماء کونسل کے سکالرز نے پڑھایا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کی طرف سے ہر دلہن کو زیور، دولہا کو انگوٹھی، جہیز میں ضروریات زندگی کاگھریلو سامان اور سینکڑوں باراتیوں کو کھانا بھی پیش کیا گیا۔ ہر جوڑے کو ڈیڑھ لاکھ مالیت کا سامان تحفے میں دیا گیا۔ تقریب میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ٹیلی فونک خطاب کیا۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام عشق فروغ مصطفی ﷺ کانفرنس مکہ میرج ہال چکوال میں 28 نومبر 2018 کو منعقد ہوئی، جس میں قاضی محمد احسن صدر ایم ایس ایم شمالی پنجاب اور ملک محمد ارسلان مصطفوی نائب صدر ایم ایس ایم شمالی پنجاب مہمان خصوصی تھے۔ پروگرام میں ایم ایس ایم کے قائدین و کارکنان کے علاوہ مختلف کالجز کے سٹوڈنٹس اور عوام الناس نے بھر پور شرکت کی۔
منہاج یونیورسٹی لاہور کا کانووکیشن 2018ء منہاج یونیورسٹی لاہور ٹاون شپ میں منعقد ہوا، جس کی صدارت چیرمین بورڈ آف گورنرز شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کی۔ کانووکیشن میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور مہمان خصوصی تھے۔ حجۃ الاسلام چانسلر آف رضوی اسلامک سائنس یونیورسٹی ایران ڈاکٹر سید محمد حسن وحدتی شبیری، ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز (MUL) ڈاکٹر حسین محی الدین قادری اور چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے بھی کانووکیشن میں خصوصی شرکت کی۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے پر عزم ہے اور اس کے لئے تمام وسائل مہیا کرے گی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.