سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے دورہ یونان پر کارکنان کیساتھ افتتاحی نشست ایتھنز میں منعقد ہوئی، جس میں یونان میں پاکستانی سفیر خالد عثمان قیصر مہمان خصوصی تھے۔ پروگرام میں شیخ الاسلام نے ’’انسان کی اخلاقی و روحانی ترقی’’ کے موضوع پر خطاب کیا۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور صاحبزادہ حماد مصطفیٰ المدنی بھی اسٹیج پر موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا کو امن کی ضرورت ہے لیکن عالم کو اس وقت تک امن نہیں مل سکتا، جب تک انسانی معاشرے میں امن نہ ہو، انسانی معاشرے پرامن ہوں گے تو پوری دنیا پرامن بن جائے گی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مؤرخہ 6 جولائی 2018 کو یونان میں ایتھنز ائیرپورٹ پہنچے، چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، حماد مصطفیٰ المدنی بھی آپ کے ہمراہ تھے۔ ایئرپورٹ پر عہدیداران و کارکنان نے آپ کا پرتپاک استقبال کیا، اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے صدر محمد اسلم چوہدری، ناظم محمد شاہد بٹ کی قیادت میں منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے عہدیدران اور ذیلی مراکز کے صدور، ناظمین، خطباء اور کارکنان کی بڑی تعداد ائیرپورٹ پر موجود تھی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل لندن ساوتھ زون کے زیراہتمام 6 جولائی 2018ء کو ورکرز کی تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خصوصی خطاب کیا۔ تربیتی نشست میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صاحبزادہ حماد مصطفیٰ المدنی، ڈاکٹر زاہد اقبال اور منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے قائدین بھی موجود تھے۔ لندن پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاون میں حصول انصاف کے لیے شہداء کیساتھ کھڑے ہیں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے والد گرامی فرید ملت، محسن تحریک حضرت ڈاکٹر فریدالدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کا سالانہ عرس مبارک یکم جولائی 2018ء کو جھنگ صدر بستی لوہلے شاہ میں منعقد ہوا۔ عرس تقریبات کی صدارت متولی دربار فریدملت و آستانہ عالیہ صاحبزادہ محمد صبغت اللہ قادری نے کی۔ مرکز سے جواد حامد، عدنان جاوید، سید امجد علی شاہ، علامہ جمیل احمد زاہد، شہزاد رسول قادری حاجی محمد اسحاق، سہیل احمد رضا اور دیگر قائدین کے وفد نے بھی عرس تقریبات شرکت کی۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ عوامی تحریک، تحریک منہاج القرآن، اس کے ذیلی فورمز کے کسی عہدیدار یا ممبر نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کے ٹکٹ ہولڈرز سے پاکستان بھر میں کسی بھی حلقے میں بلواسطہ یا بلاواسطہ تعاون کی کوشش کی تو سخت ایکشن ہو گا، یہ پالیسی میٹر ہے، اس ضمن میں کسی اگر مگر کو قبول نہیں کیا جائیگا، شریف برادران نے بے گناہ کارکنوں کا خون بہایا، علم اور امن کے فروغ کی اسلامی، عالمی تحریک منہاج القرآن کے خلاف بدترین انتقامی کارروائیاں کیں
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے دورہ یوکے میں منہاج القرآن انٹرنیشنل ریڈ فورڈ کے زیراہتمام خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا، جس میں شیخ الاسلام نے خطاب کیا۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صاحبزادہ حماد مصطفیٰ المدنی، ڈاکٹر زاہد اور منہاج القرآن انٹرنیشنل بریڈ فورڈ کے قائدین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ شیخ الاسلام نے ’’انسان کی اخلاقی و روحانی ترقی‘‘ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ حسن اخلاق اور خود پر دوسروں کو ترجیح دینے والوں کو پسند کرتا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یوکے کے زیراہتمام 30 جون 2018ء کو منہاج ویمن لیگ اور منہاج سسٹرز نارتھ زون تنظیمات کی نشست منعقد ہوئی، جس کی صدارت شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ڈاکٹر غزالہ حسن قادری، صاحبزادہ حماد مصطفیٰ، منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے رہنماء سید علی عباس بخاری اور دیگر قائدین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے نشست سے خصوصی خطاب کیا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی و سینئر رہنما، سابق امیر تحریک لاہور محمد اقبال ڈوگر کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام منعقدہ سالانہ شہر اعتکاف 2018ء میں Minhaj TV موبائل ایپ کی لانچنگ تقریب 9 جون کو منعقد ہوئی، اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے موبائل پر منہاج ٹی وی اینڈرائیڈ ایپ کو اوپن کر کے باقاعدہ طور پر لانچ کرنے کا اعلان کیا۔ یہ ایپ منہاج انٹرنیٹ بیورو کی پیشکش ہے، جس میں منہاج ٹی وی کی براہ راست لائیو اسٹریمنگ اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے 1982 سے اب تک ریلیز شدہ ہزاروں خطابات اور کلپسں کو خصوصی طور پر شامل کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 17 جون کو شہدائے ماڈل ٹاؤن کی چوتھی برسی پر مرکزی سیکرٹریٹ میں یادگار شہداء پر میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث وہ پولیس افسر جنہیں بطور قاتل انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے طلب کر رکھا ہے انہیں کیس کے حتمی فیصلے تک انکے عہدوں سے الگ کیا جائے وہ اپنی اہم سرکاری پوزیشنز کو اپنے فائدے کیلئے استعمال کر رہے ہیں اور آئین کے آرٹیکل 10-A کے تحت فئیرٹرائل کے آئینی تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے انکا سرکاری مناصب سے الگ ہونا ضروری ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 13 جولائی 2018ء، 28 رمضان المبارک کو خواتین کے شہر اعتکاف میں خطاب کیا۔ ڈاکٹر غزالہ حسن قادری، محترمہ فضہ حسین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، صاحبزادہ احمد مصطفیٰ المدنی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ نشست میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی قائدین نے بھی شرکت کی۔ آپ نے کہا کہ اسلام نے ہر طبقہ کے حقوق و فرائض متعین کیے جن میں خواتین کے حقوق قابل ذکر ہیں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے عیدالفطر کے موقع پر شہر اعتکاف میں شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معتکفین، اسلامیان پاکستان اور پوری ملت اسلامیہ کو عیدالفطر کی خوشیاں مبارک ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ وہ پاکستان اور عالم اسلام کو ہر طرح کے سیاسی معاشی، سماجی مسائل سے نجات دے، بالخصوص پاکستان اور اس کے عوام کی حفاظت فرمائے۔
منہاج القرآن سپین کے زیراہتمام بارسلونا کے وسط میں سپورٹس ہال، بادالونا کے بڑے گرائونڈ اوردیگر تمام مراکز جن میں منہاج اسلامک سنٹر اوسپیتالیت، منہاج اسلامک سنٹر دراساناز، منہاج اسلامک سنٹر الیکانتے، منہاج اسلامک سنٹر لوگرونیومیںنماز عید الفطر مذہبی جوش و خروش، عقیدت و احترام سے ادا کی گئی جس میں ہزاروں مسلمانوں نے اللہ کے حضور سجدہ ریز ہو کر رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی رحمتوں اور فضل کا شکر ادا کیا۔
منہاج القرآن کا شہر اعتکاف شوال کا چاند نظر آنے کے بعد اختتام پذیر ہو گیا۔ نماز مغرب کے بعد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خصوصی دعا کروائی اور شرکاء کو مبارکباد دی۔ دعا کے بعد ہزاروں معتکفین گھروں کو روانہ ہو گئے۔ تحریک منہاج القرآن نے 15 ہزار سے زائد معتکفین کی میزبانی کی، 5 ہزار سے زائد خواتین اور 5 سو سے زائد بچوں نے بھی اعتکاف بیٹھنے کی سعادت حاصل کی۔
حرمین شریفین کے بعد دنیا کے دوسرے بڑے شہراعتکاف میں 29 رمضان المبارک کی شب شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے درس مثنوی کی اختتامی نشست منعقد ہوئی۔ شیخ الاسلام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین کا ماخذ حسن اخلاق و حسن معاملات ہیں۔ مولانا روم نے بھی بندوں کو یہی سبق دیا کہ اگر دین سیکھنا ہے تو پہلے مخلوق کیساتھ معاملات درست کرنے ہوں گے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.