سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری ناروے سے براستہ دوحہ قطر وطن واپس پہنچ گئے۔ لاہور ایئرپورٹ کے باہر ڈاکٹر طاہرالقادری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے استقبال کے لیے آنے والے کارکنان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میرا گھر اور میری سرزمین ہے، جہاں میرے شہداء کا خون گرا۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاون میں تحریک قصاص کے لیے وطن واپس پہنچا ہوں اور ان شاء اللہ شہداء کے ورثا قصاص لے کر رہیں گے۔
پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری ناروے سے وطن واپس پہنچ گئے۔ لاہور ائیرپورٹ پر کارکنان کی بڑی تعداد نے آپ کا پرتپاک استقبال کیا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری ناروے سے براستہ قطر دوحہ لاہور ائیرپورٹ پہنچے۔ دوحہ ائیرپورٹ پر بول ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قصاص تحریک کے لیے پاکستان واپس آ رہا ہوں۔ حدیبیہ پیپرز ملز میں شہباز شریف نامزد ہیں۔ اب شہباز شریف بھی نااہل ہوں گے۔ ماڈل ٹاون کے شہداء کا خون ان پر اللہ کا قہر بن کر گرے گا۔
پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کے نمائندگان کے لیے جشن آزادی تقریب 5 اگست 2017ء مینار پاکستان لاہور میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں مسلمانوں کے ساتھ ہندو، سکھ، مسیحی، پارسی مذہب کے راہنماوں نے شرکت کی۔ تقریب کے منتطمین پاکستان گردوارہ پربندھک کمیٹی کے سابق پردھان سردار بشن سنگھ، انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹر نیشنل کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا، پاکستان ہندو کونسل کے چئیرمین منویر چند، بالمیک سوامی مندر کے پنڈت بھگت لال کھوکھر اور کیتھیڈرل چرچ آف پاکستان کے ڈین ریورنڈ شاہد معراج تھے۔
تحریک منہاج القرآن کے عظیم عالمی مرکز روحانیت و محبت گوشہ درود کا ماہانہ روحانی اجتماع مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ماہ اگست کا پروگرام 5 اگست 2017ء کو مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوا۔ روحانی اجتماع کی صدارت امیر تحریک مسکین فیض الرحمن درانی نے کی، گوشہ درود کے خادم سید مشرف حسین شاہ، ڈائریکٹر ایڈمن جواد حامد اور دیگر مرکزی قائدین بھی معزز مہمانوں میں شامل تھے۔
تحریک منہاج القرآن کے دیرینہ رفیق، فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے سینئر ریسرچ اسکالر، عظیم نعت خواں اور عاشق رسول ریاض حسین چودھری قضائے الہی سے وصال فرما گئے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج اتوار کو سیالکوٹ میں ادا کی جائے گی۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن پاکستان کی تاریخ کا ایک بھیانک کھیل ہے۔ جس میں گورنمنٹ نے طے شدہ منصوبہ کے تحت منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے معصوم نہتے اور بے گناہ کارکنان کے خون سے ہولی کھیلی گئی۔ خونی اور دہشت گردی پر مبنی مناظر موقع پر موجود لوگوں کے علاوہ پوری دنیا نے میڈیا چینلز پر براہ راست دیکھے جس میں 14افراد شہید جس میں 2خواتین بھی شامل تھیں اور 100سے زائد افراد کو سیدھی گولیاں ماری گئیں اور ظلم وریاستی دہشت گردی کی ایک نئی تاریخ رقم کی گئی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 2 اگست 2017ء کو اوسلو میں منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے تنظیمی فورمز کے عہدیداروں سے ملاقات کی۔ تنظیمی عہدیداروں کی نشست میں صاحبزادہ حماد مصطفیٰ اور صاحبزادہ احمد مصطفیٰ المدنی نے بھی خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے پاکستان کی سیاسی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ قاتل اعلیٰ پنجاب کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانا نصیب نہیں ہوگا۔ سلطنت شریفیہ کے مکمل خاتمہ کیلئے تمام جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہو گا۔
رمضان المبارک 2017ء کے موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 15 تصانیف شائع ہوئیں جبکہ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی 3 اور ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی بھی 3 نئی کتب منظر عام پر آئی ہیں۔ ’’عاشقوں کا سفر‘‘ اپنی طرز کی انوکھی تصنیف ہے۔ اس کتاب کا سب سے اہم اور مرکزی نکتہ یہ ہے کہ انبیاء کرام علیھم السلام کے مکہ مکرمہ آنے اور یہاں قیام پذیر ہونے کا واحد سبب یہ آرزو تھی کہ وہ خاتم انبیاء و المرسلین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا دیدار کرلیں۔ اس کتاب کے علاوہ آپ کی عربی اور انگریزی زبان میں بھی کتب شائع ہوئی ہیں۔
منہاج القرآن کے مرکزی گوشہ درود کے گوشہ نیشنان نے 19 جولائی 2017ء کو فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا وزٹ کیا۔ گوشہ درود کے خادم غلام فرید عاجز کی سربراہی میں نماز ظہر کے بعد شرکاء نے مرکز تحقیق گئے اور اس کے مختلف شعبہ جات کو دیکھا۔ FMRI پہنچنے پر سینئر ریسرچ اسکالر حافظ محمد فرحان ثنائی اور ادارہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد فاروق رانا نے بھی گوشہ نیشنان کو باقاعدہ ویلکم کیا۔
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مال روڈ پر عوامی تحریک کے احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جس طرح پانامہ لیکس پر قائم JIT رپورٹ پبلک کی گئی اسی طرح سانحہ ماڈل ٹاؤن پر قائم جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ پبلک کی جائے، انسانی خون بہانا مال لوٹنے سے بڑا جرم ہے۔ پانامہ JIT کے بارے میں میرا تجزیہ غلط اور دعا قبول ہوئی۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی اسی سمت پر آیا تو کرپشن روکنے میں اہم پیش رفت ہوگی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے والد گرامی، محسن تحریک اور فرید ملت ڈاکٹر فریدالدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کا 44 واں سالانہ عرس مبارک 11 جولائی 2017ء کو بستی لوہلے شاہ جھنگ صدر میں ہوا۔ عرس تقریبات سجادہ نشین دربار عالیہ صاحبزادہ صبغت اللہ قادری کی زیرصدارت منعقد ہوئیں۔ منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے عرس کی مرکزی تقریب میں خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی بہو ڈاکٹر غزالہ حسن قادری نے برمنگھم یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی مکمل کر لی ہے۔ مؤرخہ 3 جولائی 2017 کو یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب میں انہوں نے اپنی ڈگری حاصل کی، تقریب میں ڈاکٹر محمد طاہرالقادری بھی شریک ہوئے۔ ڈاکٹر غزالہ حسن قادری کی پی ایچ ڈی مقالے کا موضوع ’’پاکستان میں قانون خلع میں اصلاحات‘‘ تھا۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے شہدائے ماڈل ٹاؤن کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں رول آف لاء ہوتا تو شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء 3 سال بعد بھی انصاف سے محروم نہ ہوتے، مجھے علم ہے کہ ان اداروں سے انصاف نہیں ملے گا مگر انصاف کی جدوجہد کرتے کرتے اس دنیا سے جاؤں گا اور میری آئندہ نسلیں بھی سانحہ ماڈل ٹاؤن کا انصاف مانگے گی۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کو ریمنڈ ڈیوس نہیں بننے دیں گے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے شہراعتکاف میں خطاب کرتے ہوئے سراپا حسن رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیان کیا۔ آپ نے کہا کہ آقا علیہ السلام اپنی ذات میں سب سے حسین تھے۔ آپ کا چہرہ مبارک چودھویں رات کے چاند کی طرح چمکتا تھا۔ آپ کا رنگ مبارک ایسا چمکدار تھا، جیسے سونا اور چاندی ملا ہوا ہو۔ آپ کا قد مبارک ایسا میانہ تھا کہ درمیانہ سے کچھ نکلا ہوا اور پستہ سے اونچا تھا۔ یعنی دراز قد سے کچھ کم تھے، لیکن جب آپ دراز قد لوگوں میں چلتے لیکن ان سے اونچے لگتے تھے۔
تحریک منہاج القرآن کے سالانہ شہر اعتکاف میں مردوں کے علاوہ ہزاروں خواتین بھی معتکف ہیں، جن کے لیے منہاج کالج برائے خواتین میں الگ انتظامات کیے گئے ہیں۔ منہاج کالج میں ہر سال خواتین کا شہر اعتکاف منعقد کیا جاتا ہے۔ مردوں کے شہر اعتکاف سے روازانہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے روح پرور خطابات انہیں براہ راست دکھائے جاتے ہیں۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.