سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
شیخ الاسلام نے کہا ہے کہ بغیر عمل کے پیری کا دعویٰ کرنے والے دھوکے باز ہیں۔ اعمال صالح کے بغیر صرف نسبت سے بیڑا پار کرنے کا تصور اولیائے کرام کے ہاں نہیں تھا یہ تصور جاہلوں اور دنیا پرستوں کا ہے۔ شریعت پر عمل کئے بغیر جو طریقت کا دعویٰ کرے وہ جھوٹا، کاذب اور شیطان ہے۔ تصوف حسن اعمال، حسن احوال اور حسن اخلاق کا نام ہے جبکہ ہمارا معاشرہ حقیقت تصوف کو سمجھنے کے حوالے سے دو انتہاؤں پر کھڑا ہے، ایک طرف تصوف کا کلیتاً انکار ہے جبکہ دوسری طرف اسکے نام پر کاروبار کیا جا رہا ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے حقائق تصوف اور طرائق معرفت کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تصوف و احسان بنیادی طور پر نہ تو خالی ذکر و اذکار کا نام ہے اور نہ مخصوص طور و اطوار کا، ان میں سے بعض چیزیں اس کی فروع ہیں، جبکہ دوسری بعض چیزیں خرافات و بدعات ہیں۔ اصل تصوف تو انسان میں بنیادی سطح پر ایسی روحانی تبدیلی پیدا کرتا ہے جو اس کے جملہ اخلاق اور خصلتوں کو بدل ڈالے اور انسان مکارم اخلاق اور روحانی اقدار کا پیکر بن جائے۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام حرمین شریفین کے بعد اسلامی دنیا کا سب سے بڑا اعتکاف لاہور میں شروع ہوگیا۔ جامع المنہاج (بغداد ٹاؤن) ٹاؤن شپ میں آباد ہونے والے شہر اعتکاف میں الگ الگ جگہوں پر ہزارہا خواتین و حضرات عید کا چاند نظر آنے تک معتکف ہوگئے ہیں۔ شہراعتکاف میں معتکفین کو سہولیات دینے کے لئے وسیع پیمانے پر انتظامات کئے گئے ہیں۔
دس روزہ مسنون اعتکاف کے دوران دیگر معمولات کے علاوہ دنیا بھر سے ہزاروں معتکفین شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے خصوصی ایمان افروز خطابات سنیں گے، یہ خطابات www.minhaj.tv کے ذریعے براہ راست نشر کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ ستائیسیویں شب کا عالمی روحانی اجتماع بھی ہو گا جسے www.minhaj.tv اور نجی ٹی وی چینل کے ذریعے براہ راست پیش کیا جائے گا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ واہگہ ٹاؤن کے زیراہتمام پانچ روزہ سالانہ عظیم الشان دروس عرفان القرآن کا انعقاد مورخہ 10 اگست 2011ء کو رحمت شادی ہال میں کیا گیا۔ جس میں ہزاروں خواتین شریک ہوئیں۔ ان دروس میں مختلف موضوعات پر محترمہ کلثوم طارق، محترمہ عائشہ شبیر، اور محترمہ ارشاد اقبال نے پر مغز لیکچرز دیئے۔ دروس قرآن کی اختتامی تقریب مورخہ 14 اگست 2011ء کو منعقد ہوئی۔ جس میں ناظمہ ویمن لیگ محترمہ سمیرا رفاقت نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔
منہاج القرآن ایبٹ آباد کے زیراہتمام 22 ،23 اور 24 جولائی کوتین روزہ تربیتی کیمپ ایبٹ آباد میں منعقد ہوا، جس میں پاکستان بھرسے نمائندگان یوتھ لیگ نے شرکت کی۔ 22 جولائی کو نماز مغرب کے بعد کیمپ کے پہلے سیشن کا آغاز ہوا۔ تلاوت و نعت کے بعد مرکزی نائب صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ چوہدری امجد حسین جٹ نے شرکاء تربیتی کیمپ کو خوش آمدید کہا۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل میاں چنوں کے زیراہتمام سالانہ سات روزہ درس عرفان القرآن کی ساتویں نشست کا اہتمام مورخہ 16 اگست 2011ء بروز سوموار کو ہوا۔ جس میں علامہ محمد شکیل ثانی نے رمضان اور انفاق فی سبیل اللہ کے موضوع پر خصوصی خطاب کیا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد بارگاہ رسالت مآب میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے گیے۔
منہاج یوتھ لیگ نور پور، پاکپتن شریف کی تنظیمات نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تعاون سے 24 جولائی 2011ء کو فری بلڈ گروپنگ کیمپ الفرید سکول سید وارث شاہ روڑ ملکہ ہانس میں لگایا گیا۔ لگایا، یہ کیمپ صدر منہاج یوتھ لیگ تحصیل نور پور رانا شکیل احمد کی رہنمائی میں منعقد ہوا جس کا باقاعدہ آغاز کلام الٰہی سے صبح نو بجے ہوا۔
تحریک منہاج القرآن عزیز بھٹی ٹاؤن لاہور کے زیراہتمام اور روزنامہ الشرق کے تعاون سے 7 روزہ چوتھا سالانہ دروس عرفان القرآن کا پانچواں پروگرام مورخہ 6 اگست 2011ء بروز ہفتہ کو منعقد ہوا، جس میں خصوصی خطاب علامہ محمدافضال قادری نے کیا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری شفیق الرحمن نے حاصل کی۔
تحریک منہاج القرآن عزیز بھٹی ٹاؤن لاہور کے زیراہتمام اور روزنامہ الشرق کے تعاون سے 7 روزہ چوتھا سالانہ دروس عرفان القرآن کا پہلا پروگرام مورخہ 3 اگست 2011ء کو منعقد ہوا، جس میں خصوصی خطاب علامہ رانا محمد ادریس قادری مرکزی نائب ناظم اعلیٰ دعوت و تربیت نےکیا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری امجد علی قادری نے حاصل کی اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ظہیر بلالی برادران (منہاج نعت کونسل) نے پڑھی۔
اقوام متحدہ کی اکنامک اینڈ سوشل کونسل (ECOSOC) نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کو باضابطہ طور پر خصوصی مشاورتی درجہ (Special Consultative Status) دے دیا ہے۔ اقوام متحدہ نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی دین اسلام کے فروغ و اشاعت کے حوالے سے خدمات پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور ان کی قیام امن کے حوالے سے عالمی خدمات کو سراہا ہے۔
مجلہ منہاج القرآن کے چیف ایڈیٹر، ڈائریکٹر فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹر علی اکبر الازہری کے چھوٹے بھائی اور مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن شعبہ ڈاک کے انچارج محمد آزاد انتقال کر گئے (انا للہ وانا الیہ راجعون)۔ وہ گزشتہ چار روز سے جناح ہسپتال لاہور میں زیر علاج تھے، گردوں کے فیل ہونے کی وجہ سے 7 اگست 2011ء کو خالق حقیقی سے جا ملے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 21 جولائی 2011ء لیہ میں سیلاب 2010ء کے 20 متاثرہ خاندانوں کے دس جوڑوں کی شادیوں کی اجتماعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں مرکزی قائدین کے علاوہ علاقہ کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام 14 جولائی تا 21 جولائی 2011ء بمقام منہاج گرلز کالج (ٹاؤن شپ) میں 7 روزہ عرفان القرآن کورس منعقد ہوا۔ جس کا مقصد خواتین میں اخلاقی و روحانی تربیت کے ساتھ ساتھ رجوع الی القرآن کے ہدف کا حصول، فیلڈ کے لئے معلمات کی تیاری، عرفان القرآن کورسز، حلقاتِ عرفان القرآن اور حلقاتِ درود و فکر کا فروغ و استحکام پیدا کرنا تھا۔
بانی وسرپرست اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری مورخہ 09 جولائی 2011ء کو تنظیمی دورہ پرسڈنی ایئرپورٹ پہنچے جہاں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی فیڈرل کونسل کے صدر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری نے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ آپ کا استقبال کیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.