سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے ایک کروڑ مالیت کے امدادی سامان لئے ٹرکوں کا پہلا قافلہ گزشتہ رات متاثرین زلزلہ کے لئے زیارت اور پشین روانہ ہو گیا۔ امدادی سامان میں اشیائے خوردونوش، کمبل، رضائیاں، گرم کپڑے، جوتے، ادویات اور خیمے شامل ہیں۔
مؤرخہ 24 اکتوبر 2008ء کو تحریک منہاج القرآن کی نظامت یوتھ کی ویب سائٹ جاری کر دی گئی۔ منہاج انٹرنیٹ بیورو کی طرف سے جاری کردہ تحریک منہاج القرآن کی دوسری ویب سائٹس کی طرح اسے بھی انگریزی اور اردو دونوں زبانوں میں تیار گیا ہے۔ ویب سائٹ کی افتتاحی تقریب مرکزی سیکرٹریٹ میں واقع منہاج انٹرنیٹ بیورو میں ہوئی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے بلوچستان میں آنے والے زلزلہ کے دوران بھاری جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن متاثرین کی بھرپور مدد کرےگی۔
منہاج القرآن آریزو اٹلی کے زیراہتمام گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی رمضان المبارک میں تراویح کا اہتمام کیا گیا۔ اس سلسلہ میں 27 ویں شب رمضان لیلۃ القدر کا خصوصی پروگرام اور شب بیداری منعقد کی گئی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی صدر کے منشاد احمد گوندل مہمان خصوصی تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی اٹلی کے زیراہتمام شب قدر مذہبی جوش وجذبہ اور عقیدت سے منائی گئی۔ لیلۃ القدر کے موقع پر منہاج القرآن اسلامک سنٹر کارپی میں لیلۃ القدر کے خصوصی روحانی اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔ نماز تراویح کے بعد اس پروگرام کا آغاز تلاوت ونعت سے ہوا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمدطاہرالقادری کے والد گرامی فرید ملت ڈاکٹر فرید الدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کے سلسلہ میں 16 اکتوبر 2008ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل بنگلہ دیش کے زیراہتمام خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔ اس تقریب کا انعقاد منہاج القرآن اکیڈمی میں کیا گیا۔
سپین کے وزیر محنت و افرادی قوت و امورِ امیگریشن Celestino Corbacho نے بارسلونا، کتالونیا میں موجود تارکین وطن کی تنظیمات کے نمائندگان سے مورخہ 17 اکتوبر بروز جمعۃ المبارک کو ملاقات کی جس میں پاکستانی وفد کی قیادت منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے ترجمان محمد اقبال چوہدری نے کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے والد گرامی فرید ملت ڈاکٹر فرید الدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کا سالانہ عرس مبارک بستی صالح شاہ جھنگ میں ہوا۔ عرس تقریب مزار اقدس کے سامنے جامعہ فریدیہ قادریہ میں منعقد کی گئی۔
تحریک منہاج القرآن کا 27 واں یوم تاسیس مورخہ 17 اکتوبر 2008ء کو مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون میں ہوا۔ اس پروقار تقریب کو گوشہ درود کے ہال کی چھت پر منعقد کیا گیا۔ امیر تحریک صاحبزادہ مسکین فیض الرحمن درانی نے اس تقریب کی صدارت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل دنیا کے 80 سے زائد ممالک میں اشاعتِ دین اور اتحادِ امت کی دعوت کا کام کر رہی ہے اور آواز ایف ایم 103.1 ایسا مستقل ریڈیو ہے، جو اس عظیم تحریک کے پیغام کی ترویج کے حوالے سے کام کر رہا ہے، جسے پینڈل برطانیہ کے علاوہ انٹرنیٹ کے ذریعے پوری دنیا میں سنا جاتا ہے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کا 21 واں یوم تائسیس مورخہ 7 اکتوبر 2008ء کو تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے اس کی صدارت کی۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے چودھویں یوم تاسیس کی تقریب مورخہ 6 اکتوبر کو تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی جس میں تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، امیر پنجاب احمد نواز انجم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
فہم دین، تزکیہ نفس، اصلاح احوال اور آنسوؤں کی بستی شہر اعتکاف 2008ء کے آخری دن نماز فجر کے بعد مسجد کے صحن اور ہال میں تلاوت کلام پاک کے ساتھ انفرادی محافل ذکر و نعت بھی ہو رہی تھیں، جو ایک دیدنی منظر تھا۔ معتکفین کا کہنا تھا کہ ہم نے یہاں دس دن کا اعتکاف گزارا جو ہماری زندگی کے بہترین دن ہیں۔ اس لیے یہ دس دن ہماری زندگی کا اثاثہ ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام لیلۃ القدر کا عالمی روحانی اجتماع 27 ستمبر کو جامع المنہاج سے متصلہ گراؤنڈ میں منعقد ہوا، جسے کیو ٹی وی اور اے آر وائی ڈیجیٹل کے ذریعے براہ راست نشر کیا گیا۔ پروگرام میں پیر امین الحسنات شاہ، ڈاکٹر فیاض رانجھا، خواجہ راحت حسین اور خواجہ پیر محمد یونس مہمان خصوصی تھے۔
شیخ الاسلام نے شرکاء جمعۃ الوداع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام اقلیتوں کے حقوق کا سب سے بڑا محافظ ہے۔ اس کے باوجود عالم مغرب میں اسلام کا تصور درست نہیں ہے۔ مغرب والوں نے اسلام پر دہشت گردی جیسے الزامات لگا کر اسے مزید دھندلا دیا ہے۔ جس کی وجہ سے عالم مغرب میں اسلام کے دین امن، تحمل، برداشت اور معتدل دین ہونے کے تصور پر غلط فہمیاں پیدا ہوئی ہیں۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.