سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القران انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے نارتھ اٹلی کے ورکرز کنونشن میں خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ ورکرز کنونشن میں نارتھ اٹلی سے تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز منہاج یوتھ لیگ، منہاجینز سکالرز اور منہاج ویمن لیگ کے ذمہ داران نے بھرپور شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کویت کے دورہ پر ہیں۔ انہوں نے خصوصی دعوت پر کویت بار کونسل سے خطاب کیا اور دستور مدینہ پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دستور مدینہ بین المذاہب رواداری کے فروغ اور مختلف الخیال طبقات کو متحد کرتا ہے۔ میثاق مدینہ کی تائید 60 سے زائد قرآنی آیات اور ایک ہزار سے زائد احادیث مبارک میں کی گئی ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے زیراہتمام منعقدہ ورکرز کنونشن میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل نے خصوصی طور پر شرکت کی، آپ 6 روزہ خصوصی دورہ پر کویت میں موجود ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے پشاور میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس اور انسائیکلوپیڈیا آف سنہ کی رونمائی کی مشترکہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایمان اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے احکامات کی تعمیل کا نام ہے،
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل نے اَلْمَوْسُوْعَۃُ الْقَادِرِیَّۃ فِي الْعُلُوْمِ الْحَدِیْثِیَّۃ کی تقریبِ رونمائی میں خصوصی شرکت اور خطاب کیا، تقریب سے حجۃ المحدثین شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ نے بھی خطاب فرمایا۔
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کے 60 جلدوں پر مشتمل تالیف کردہ ”انسائیکلوپیڈیا آف حدیث سٹڈیز“ کی پہلی 8 جلدیں جو اصول الحدیث پر مشتمل ہیں کی دوسری تقریبِ رونمائی اسلام آباد میں منعقد ہو رہی ہے۔
چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے 40 ویں عالمی میلاد کانفرنس اور الموسوعۃ القادریہ کی تقریبِ رونمائی کے بہترین انتظامات پر لاہور کی تنظیم کو مُبارکباد دی اور ان کی کاوشوں کو سراہا۔
یونان: منہاج القرآن انٹر نیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی ورکرز کنونشن میں شرکت و خطاب، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل نے کہا کہ اللہ والے وہ ہوتے ہیں جو اللہ کے قریب لاتے ہیں۔ جب انسان دنیا کی رنگینیوں میں مشغول ہوجاتا ہے تو اس کا ایمان کمزور سے کمزور ہوتا چلا جاتا ہے۔
شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل نیدرلینڈز کے اسلامک سنٹر میں ذمہ داران و کارکنان کی تربیتی نشست میں شرکت اور خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ اللہ رب العزت جب بھی ہمیں کوئی کارِ خیر کرنے کی توفیق عطاء فرماتا ہے وہ کارِ خیر چاہے عبادت، ریاضت، نماز، روزہ، حج، زکوۃ یا نفلی عبادات ہی کیوں نہ ہوں ہمیں یہ بات ہمیشہ ذہن نشین رکھنی چاہیے کہ یہ محض اللہ رب العزت کی توفیق سے ہی ممکن ہے۔
چئیرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں 40 ویں عالمی میلاد کانفرنس کے مثالی انتظامات اور کامیاب انعقاد پر ناظم اعلیٰ، نائب ناظمین اعلیٰ، ڈائریکٹر شعبہ جات، انتظامی کمیٹیوں کے سربراہان و ممبران، فورمز کے صدور، پاکستان عوامی تحریک اور جملہ منتظمین کو مبارک باد دی۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القران انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج پبلیکیشنز ڈیپارٹمنٹ کے جملہ ذمہ داران اور سٹاف ممبرز سے خصوصی ملاقات کی اور انہیں مبارک باد دی۔
کالج آف شریعہ کے دو سالہ ڈگری پروگرام کی تکمیل پر تقریب کا انعقاد
حجۃ المحدثین شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے تالیف کردہ 60 جلدوں پر مشتمل ’’الموسوعۃ القادریۃ فی العلوم الحدیثیۃ (انسائیکلوپیڈیا آف حدیث سٹڈیز)‘‘ کی تقریب رونمائی ایوان اقبال لاہور میں منعقد ہوئی۔ جس میں ممتاز علمی شخصیات، علمائے کرام، مشائخ عظام، محققین، یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز اور شعبہ اسلامیہ کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ شریک ہوئے اور خطاب کیا۔
میلادِ مصطفیٰ ﷺ کانفرنس کی صدارت صدر منہاج القرآن ملائیشیا عبدالرسول بھٹی نے کی جبکہ ڈاکٹر حامد فاروق بخاری شاہ صاحب اور ڈاکٹر اسد اللّٰہ شاہ صاحب مہمان خصوصی تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیراہتمام حلقۂ درود و فکر بعنوان ’’عید میلاد النبی ﷺ‘‘ کا انعقاد کیا گیا، جس کا آغاز محمد اکمل نقوی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا اور حضور نبی کریم ﷺ کی بارگاہ میں نعت کا تحفہ معاذ اعجاز جنرل سیکرٹری منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان نے پیش کیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.