سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے منہاج یوتھ لیگ کی سنٹرل یوتھ ایگزیکٹیو کی ملاقات، ملاقات میں مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ رانا وحید شہزاد نے چیئرمین سپریم کونسل کو ورکنگ پلان پیش کیا
چیئرمین سپریم کونسل کا تحریک منہاج القرآن کی زونل، ضلعی، تحصیلی تنظیمات کے اعزاز میں منعقدہ تقریبِ تحسین سے خطاب، چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ خوش نصیب ہیں وہ لوگ جو مال و دولت کو اللہ کا انعام اور عطائے الہیٰ مانتے ہوئے ضرورت مند وں اور مفلوک الحال بندوں کی فلاح و بہبود پر خرچ کرتے ہیں۔
کینیڈا: شہدائے ماڈل ٹاؤن کی 9ویں برسی کے موقع پر شہداء کے بلندئ درجات کے لیے جامع المصطفیٰ اسلامک سنٹر مسی ساگا میں دعائیہ تقریب۔ تقریب میں حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ، صاحبزادہ شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری، صاحبزادہ شیخ احمد مصطفیٰ العربی القادری کی شرکت
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی شہدائے ماڈل ٹاون کی یادگار پر حاضری، قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور اپنی طرف سے پھولوں کے گلدستے رکھے اور شہدا کے لیے بلندئ درجات کی دعا کی
سانحہ ماڈل ٹاؤن پاکستان کی تاریخ کا ایک بھیانک سانحہ ہے، جس میں طے شدہ منصوبہ کے تحت نواز، شہباز حکومت نے 17 جون 2014ء کو منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی رہائش گاہ پر ایسی ریاستی دہشت گردی کروائی کہ جس کی پاکستان کی سیاسی وسماجی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔
جامع شیخ الاسلام میں شہدائے ماڈل ٹاؤن کی 9 ویں برسی کے موقع پر خصوصی دعا کروائی گئی اور شہداء کے بلندی درجات کے لئے دعا کی گئی۔ دعا منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کروائی۔ انہوں نے کہا کہ 17 جون 2014ء کے دن نہتے اور معصوم کارکنان کے ساتھ ظلم ہوا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے جامع شیخ الاسلام میں نماز جمعہ کے اجتماع سے ’’شکران نعمت‘‘ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نماز پنجگانہ کی پابندی کے ساتھ ادائیگی اور اللہ کی عطا کردہ نعمتوں کا تسلسل کے ساتھ تذکرہ شکر کا بہترین طریقہ ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا جامع مسجد منہاج القران وکٹوریا میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب، نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے بعد شہدائے ماڈل ٹاؤن کے لئے بلندیٔ درجات کی خصوصی دعا کی گئی۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی ماہانہ ختم الصلوۃ علی النبیﷺ اور عُرس مبارک حضور قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی البغدادی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹر نیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے معروف ڈائیبٹالوجسٹ ڈاکٹر رضوان احمد خان نیازی کی ملاقات ہوئی۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے طلبہ کی فکری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعتدال اور تقویٰ کے ساتھ زندگی گزارنے والے کبھی صراط مستقیم سے پیچھے نہیں ہٹتے۔
جگر گوشہ حضور شیخ الاسلام شیخ احمد مصطفیٰ العربی القادری نے A-levels کی ڈگری اعلیٰ امتیازی گریڈ کے ساتھ مکمل کر لی ہے۔ اب آپ کینیڈا کی نمبر 1 یونیورسٹی University of Toronto میں Bachelor of Honors کا آغاز کریں گے۔
صاحبزادہ شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل اور منہاج یوتھ لیگ انڈیا کے زیراہتمام ’’عقیدۂ اسلامیہ (اعتدال اور جدت کا حسین امتزاج)‘‘ کے موضوع پر منعقدہ آن لائن سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اِسلامی عقائد کا حسن اور انفرادیت ہے کہ یہ ہر طرح کے اِفراط و تفریط سے پاک ہیں۔
تحریک منہاج القرآن کے دیرینہ رفیق، سابق مرکزی صدر حافظ محمد امین الدین قادری (مرحوم) کی دینی، ملی و فلاحی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے مرکزی سیکرٹریٹ میں ایک تعزیتی ریفرنس (دعائیہ تقریب) کا اہتمام کیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے اجلاس میں ایک قرارداد کے ذریعے قرآن مجید کا انگریزی زبان میں براہِ راست ترجمہ مکمل کرنے پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ کو مُبارکباد دی گئی۔ چیئرمین سپریم کونسل نے کونسل کو بتایا کہ اگست میں برطانیہ میں تقریبِ رونمائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بلاشبہ شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ کی یہ خدمتِ قرآن عالم شرق و غرب کے لیے عظیم خدمتِ دین ہے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.