سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چئیرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کے 979ویں عُرس مبارک کے تیسرے روز منعقدہ سہ روزہ عالمی کانفرنس کی آخری نشست میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اولیائے کرام نے اپنے اخلاق، خدمت خلق، تعلیمات اور عمل سے خلائق کے دلوں کو جیتا، اللہ کے ولی لوگوں کو جوڑنے والے ہوتے ہیں، ان کی ڈکشنری میں کسی کا دل توڑنے کا لفظ نہیں ہوتا۔ وہ فرقہ پرستی، گروہ بندی اور ٹولیوں میں تقسیم ہونے اور کرنے سے کوسوں دور رہتے ہیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں کے گاؤں پلو خان اور دجال میں سیلاب متاثرین کے لیے فری میڈیکل کیمپ لگائے، جہاں سیلاب متاثرین کے لیے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی ٹیم نے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف اور رضاکاران کے ہمراہ سیلاب متاثرین کے لیے خدمات سرانجام دیں۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے 50 ٹرکوں پر خوراک اور خیمے چاروں صوبوں کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے لیے روانہ کیے جا رہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن چاروں صوبوں میں ماڈل خیمہ بستیاں قائم کر رہی ہے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے سکھر ڈویژن اور ضلع کھوٹکی میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کی گئی، اس سلسلہ میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے متاثرین سیلاب کو فوڈ بیگ، منرل واٹر، ہائی جین کٹس، اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء فراہم کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے کالام ویلی میں منہاج ویلفیئر کے رضاکاروں نے سیلاب سے متاثرہ ہزاروں خاندانوں کی مدد کی۔ اس سلسلہ میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے رضاکار اسلام آباد سے 326 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع کالام ویلی میں امدادی سامان پہنچانے کے لیے پر خطر راستوں اور سیلابی پانی سے گزرتے ہوئے متاثرین تک پہنچے۔ منہاج ویلیفئر فاؤنڈیشن کے امدادی سامان میں فوڈ پیک، منرل واٹر، حفظان صحت کی کٹس، شیلٹر اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء شامل تھیں۔وادی کالام حالیہ سیلاب اور شدید بارشوں سے بہت زیادہ متاثر ہوئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سنٹرل ورکنگ کونسل کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کو امدادی سرگرمیوں پر مبارکباد دی گئی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے ضلع صحبت پور میں حالیہ سیلاب کی وجہ بے گھر ہونے والے خاندانوں کے لئے منہاج خیمہ بستی قائم کر دی گئی۔ خیمہ بستی میں مقیم خاندانوں کو بروقت تیار کھانا، پینے کا صاف پانی، راشن، طبی سہولیات اور ہائی جین کٹس فراہم کی جارہی ہیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے لاڑکانہ میں سیلاب سے متاثرہ سینکڑوں خاندانوں میں فوڈ بیگ، ہائی جین کٹس اور دیگر ضروریات زندگی کا سامان تقسیم کیا گیا۔ اس سلسلہ میں شکار میں قائم منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مرکزی ڈپو سے بلوچستان اور سندھ بھر کے متاثرینِ سیلاب میں راشن پیکج، ہائی جین کٹس، خیمے اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء کی تقسیم کی جا رہی ہے۔
نہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے خیبر پختونخوا میں پہاڑ پور اور ڈیرہ اسماعیل خان کے سیلاب سے متاثرہ سینکڑوں خاندانوں میں راشن پیکج اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور، ناظم تنظیمات حافظ عبدالحی علوی، منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ذمہ داران سدرہ کرامت، عائشہ مبشر، ام حبیبہ اسماعیل، ارشاد اقبال و دیگر ذمہ داران موجود تھے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے لیہ کی تحصیل کروڑ لعل عیسن میں سیلاب سے متاثرہ سینکڑوں خاندانوں میں راشن پیکج اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء تقسیم کی گئیں۔ اس سلسلہ میں مقبول گارڈن میرج ہال کروڑ لعل عیسن میں سیلاب زدگان میں راشن کی تقسیم کی گئی، جہاں تقریب میں متاثرینِ سیلاب میں راشن پیکج، ہائی جین کٹس، خیمے، اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء دی گئیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے شکار پور میں سیلاب سے متاثرہ ہزاروں خاندانوں میں فوڈ بیگ، ہائی جین کٹس اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر ڈپٹی سپریٹنڈنٹ سندھ رینجرز محمد عامر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تقسیمِ راشن پیکج کی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے ڈائریکٹر آپریشنز منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن عدنان سہیل کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں راشن تقسیم کیا، رینجرز کی ٹیم نے امدادی کارروائیوں میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
منہاجینز پارلیمنٹ کے اجلاس کے سلسلہ میں جواد حامد (سینیئر نائب صدر منہاجینز) نے صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کے ساتھ منہاج یونیورسٹی لاہور میں ملاقات کی۔ اس موقع پر محمد شہزاد رسول قادری (نائب صدر منہاجینز)، محمد وسیم افضل قادری (ناظم منہاجینز) اور محمد سعید اختر بھی موجود تھے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام بلوچستان کے ضلع جعفر آباد میں سیلاب متاثرین میں فوڈ پیک تقسیم کیے گئے۔ کنٹری ڈائریکٹر منہاج ویفلیئر فاؤنڈیشن سید امجد علی شاہ اور حافظ وقار قادری نگران تنظیمات بلوچستان نے متاثرین سیلاب میں راشن، پینے کا صاف پانی اور ضروریات کی زندگی کی اشیاء تقسیم کیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے رضا کاروں نے سندھ گمبٹ میں سیلاب سے متاثرہ سینکڑوں خاندانوں میں راشن، مچھر دانیاں، چارپائیاں، ترپالیں، برتن، پانی اور گھریلو ضروریات کا دیگر سامان تقسیم کیا۔ اس موقع پر MSM کے مرکزی صدر چوہدری عرفان یوسف، صدر MSM سندھ علی قریشی، زوار حسین انقلابی اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے رضاکاربھی موجود تھے۔
ریڈیو پاکستان ٹورانٹو کے نمائندہ خصوصی اور ڈائریکٹر ٹورانٹو 360 ٹی وی محمد ارشد بھٹی نے منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور سے ملاقات بھی کی۔ یہاں ڈائریکٹر فارن افیئرز منہاج القرآن انٹرنیشنل جی ایم ملک اور محمد اشرف بھٹی بھی موجود تھے۔ معزز مہمانوں نے مرکزی سیکرٹریٹ کے مختلف شعبہ جات، جامع شیخ الاسلام اور فریدِ ملت ریسرچ انسٹیٹیوٹ کا دورہ بھی کیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.