گلگت: مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام امن کانفرنس کا انعقاد

مورخہ: 12 مئی 2015ء

مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے زیراہتمام امن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹر رحیق احمد عباسی مرکزی صدر PAT، سیکرٹری کوآرڈینیشن ساجد محمود بھٹی اور چوہدری عرفان یوسف مرکزی صدر MSM نے خصوصی شرکت کی۔ دیگر مہمانوں میں کریم خان صدر آل پاکستان مسلم لیگ گلگت، عمران ولی صدر اسلامی جمیعت طلبہ گلگت، سحر عباس صدر امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے شرکت کی۔

کانفرنس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ہم فرقہ واریت کے خاتمے اور فروغ امن کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ ایم ایس ایم گلگت معاشرے کو امن آشنا کرنے کیلئے اپنی توانائیاں صرف کرے گی۔

کامیاب کانفرنس کے انعقاد پر راجہ حسیب انقلابی صدر گلگت، تجمل مصطفوی صدر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی مبارکباد کے مستحق ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top