خوشی ہوتی اگر تحریک انصاف کے ورکرز بھی عوامی تحریک کے ساتھ ریلی میں شریک ہوتے

مورخہ: 30 اگست 2015ء

30 اگست کو شہید ہونے والے سات کارکنان کا تعلق پاکستان عوامی تحریک سے تھا
PAT کے ورکرز نے عمران خان اور انکے کارکنان کی بھی حفاظت کی
خرم نواز گنڈا پور، بریگیڈئر (ر) مشتاق احمد، ایم نور اللہ کا مشترکہ بیان

لاہور (30 اگست 2015) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور، صدر شمالی پنجاب بریگیڈئر (ر) مشتاق احمد اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات ایم نور اللہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بڑی خوشی ہوتی اگر آج تحریک انصاف کے ورکرز بھی ہمارے ساتھ اس احتجاجی ریلی میں شریک ہوتے۔ پی ٹی آئی کے ورکرز بھی کچھ فاصلے پر شہداء کی یاد میں جمع ہیں۔ اس بات میں کوئی دو رائے نہیں کہ آج کے دن شہید ہونے والے سات کارکنان کا تعلق پاکستان عوامی تحریک سے تھا۔ PAT کے ورکرز نے آج کے دن چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور انکے کارکنان کی بھی حفاظت کی۔ ہماری خواہش تھی کہ پی ٹی آئی کے ورکرز ہمارے ساتھ مل کر اس ظالم حکومت کے خلاف احتجاج کرتے۔ خرم نواز گنڈا پور نے کہاکہ پی ٹی آئی کے کارکنان بھی ہمارے بھائی ہیں اور وہ بھی اس ظالم حکومت کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں اگر آج وہ ہمارے ساتھ ہوتے تو ہمیں دلی خوشی ہوتی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top