چاغی: تحریک منہاج القرآن اور جملہ فورمز کا اجلاس، سہ ماہی ورکنگ پلان کی منظوری، شہدائے انقلاب مارچ کو خراج عقیدت

مورخہ: 30 اگست 2015ء

تحریک منہاج القرآن چاغی کے ضلعی دفتر میں شہدائے انقلاب مارچ بالخصوص 30 اور 31 اگست 2014 کی رات اسلام آباد میں ریاستی تشدد سے شہید ہونے والے کارکنان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس کی صدارت تحریک منہاج القرآن چاغی کے ضلعی امیر میر مکائیل بجرانی نے کی۔ ان کے علاوہ تحریک منہاج القرآن چاغی کے نائب امیر محمد یاسر، ضلعی ناظم نصیب اللہ قمبرزئی، ناظم مالیات عبدالقادر بڑیچ، پاکستان عوامی تحریک چاغی کے صدر نبی بخش، تحریک منہاج القرآن دالبدین کے ضلعی صدر محمد اشرف، منہاج القرآن یوتھ لیگ چاغی کے صدر رحمت اللہ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ چاغی کے صدر محمد عاصم شیر سمیت تمام فورمز کے کارکنان بھی اجلاس میں شریک تھے۔ اجلاس کے شرکاء نے بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھیں۔

تحریک منہاج القرآن چاغی کے ضلعی امیر میر مکائیل بجرانی نے اجلاس میں سہ ماہی ورکنگ پلان پیش کیا جسے ترامیم کے بعد منظور کرلیا گیا۔ انہوں نے اپنے صدارتی خطبہ میں تمام فورمز کے عہدیداران کو ہدایت کی کہ وہ شہدائے انقلاب، بالخصوص شہدائے انقلاب مارچ کے لیے قرآن خوانی کی تقاریب کا اہتمام کریں۔ دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کے آپریشن ضربِ عضب اور افواجِ پاکستان کے حق میں قراردادیں منظور کی گئی اور آپریشن ضربِ عضب کی کامیابی اور عساکرِ پاکستان کے شہداء کے لیے دعا کی گئی۔ اس موقع پر میر مکائیل بجرانی کا کہنا تھا کہ پاک فوج ملک کی بقا کی جنگ لڑرہی ہے۔ پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے کے جہاد میں پاک فوج کے ساتھ ہے۔ آپریشن ’’ضربِ عضب‘‘ قوم کی اُمنگوں کا ترجمان ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top