سہیل رضا کی قیادت میں وفد کی کرشنا اور بالمیکا مندر میں ہندو رہنماؤں سے ملاقات

مذہبی تہوار ’’دیوالی‘‘ پر ڈاکٹر طاہرالقادری کا نیک تمناؤں اور مبارکباد کا پیغام پہنچایا

لاہور (11 نومبر 2015) ڈائریکٹر انٹر فیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا کی قیادت میں وفد نے کرشنا مندر اور بالمیکا مندر میں ہندو رہنماؤں سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر منوہر چاند اور پنڈت بھگت لال کو ہندؤوں کے مذہبی تہوار دیوالی پر عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری کا نیک تمناؤں اور ہندو برادری کو مبارکباد کا پیغام پہنچایا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان میں بسنے والی ہندو برادری اور دیگر مذہبی اقلیتوں نے ملکی تعمیر و ترقی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ وفد میں شہزاد رسول، آفتاب شیخ، حفیظ الرحمان خان، حاجی اسحق و دیگر شامل تھے۔ سہیل احمد رضا نے بالمیکا اور کرشنا مندر میں دیوالی کی تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسلام احترام انسانیت اور دوسروں کے مذہب کا احترام کرنے کا درس دیتا ہے۔ دنیا کا ہر مذہب باہمی منافرت، دہشت گردی اور انتہا پسندی کی مذمت کرتا ہے، عالمی امن کے قیام کیلئے تمام مذاہب کے پیروکاروں کے مابین رواداری اور معاشرتی ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے، انہوں نے کہاکہ ثقافتی تصادم سے بچنے کیلئے باہمی اخوت و بھائی چارے کا فروغ نہایت ضروری ہے۔ ہم ہر طرح کی انتہا پسندی، دہشت گردی اور مذہبی منافرت پھیلانے کی مذمت کرتے ہیں۔ وطن عزیز میں بسنے والے تمام مذاہب کے بنیادی حقوق کا تحفظ کا آئین پاکستان ضامن ہے۔ دیوالی کی تقاریب سے ہندو رہنماؤں راجیندر کمار، ارون کمار، امر ناتھ، پنڈت بھگت لال اور ڈاکٹر منوہر چاند نے بھی خطاب کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top