منہاج القرآن کے زیراہتمام مشعل بردار جلوس کل ہفتہ کو نکالا جائیگا، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری قیادت کرینگے

لاہور (11 دسمبر 2015) تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیر اہتمام استقبال ربیع الاول کے سلسلے میں عظیم الشان سالانہ مشعل بردار جلوس کل بروز ہفتہ کو شام پانچ بجے مغل پورہ، شالامار لنک روڈ سے نکالا جائیگا۔ جلوس کی قیادت تحریک منہاج القرآن کی فیڈرل کونسل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین القادری کرینگے۔ معروف روحانی شخصیت الحاج غلام حیدر ضیائی قادری بطور مہمان خصوصی جلوس میں شریک ہونگے۔ لاہور کے امیر ارشاد طاہر، حافظ غلام فرید، پیر سید انعام اللہ، پیر سید گلزار شاہ، شہباز حسین بھٹی، حاجی ارشد اور معروف مذہبی سماجی و سیاسی شخصیات کے ساتھ ساتھ ہزاروں کی تعداد میں عشاقان رسول جلوس میں شریک ہو کر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کے مہینے ربیع الاول کو خوش آمدید کہیں گے۔ جلوس میں موجود نعت خواں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر گلہائے عقیدت پیش کرینگے، جلوس کے دونوں اطراف کو برقی قمقموں اور رنگین لائٹوں سے دلہن کی طرح سجایا جائیگا جبکہ راستے میں جگہ جگہ شرکائے جلوس پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی جائینگی اور دودھ کی سبیلیں بھی لگائی جائینگی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top